?️
سچ خبریں:افغانستان کی وزارت دفاع نے آج اعلان کیا ہے کہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 10 صوبوں میں 338 طالبان ارکان ہلاک اور زخمی ہوئے۔
آوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوراں طالبان عسکریت پسندوں کے خلاف کی جانے والی مسلح کاروائیوں میں اس گروہ کے 209 ارکان ہلاک ہوچکے ہیں، افغان وزارت دفاع کے مطابق یہ کاروائی لوگر ، ننگرہار ، قندھار ، فرح ، ہرات ، بلخ ، ہلمند ، قندوز ، بغلان اور کاپیسا کے 10 صوبوں میں کی گئی۔
افغان وزارت دفاع کے بیان کے مطابق افغان فوج اور پولیس فورسز کی کاروائیوں میں 129 طالبان ارکان زخمی ہوئےنیز مذکورہ صوبوں میں طالبان کی جانب سے لگائی گئی 27 بارودی سرنگیں اور بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود دریافت ہو جسے تباہ کردیا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ ایک طرف افغانستان میں امن و استحکام کے لئے کوششیں جاری ہیں اور دوسری طرف ملک کے مختلف حصوں میں سکیورٹی فورسز اور طالبان کے مابین جھڑپوں میں شدت پیدا ہوگئی ہے، ایک طرف قطری دارالحکومت دوحہ میں بین الافغان مذاکرات کا ایک نیا دور جاری ہے اور دوسری طرف افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ طالبان کا تصادم ہو رہاہے۔
واضح رہے کہ افغانستان سے امریکی دہشت گردوں کے زیرقیادت غیر ملکی قبضہ کاروں کی واپسی کے آغاز کے ساتھ واشنگٹن اس ملک میں بڑھتے ہوئے عدم تحفظ کو بہانے کے طور پرغلط استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہےتاکہ یہ ثابت کر سکے کہ اس ملک میں امن ہم نے قائم کر رکھا تھا۔


مشہور خبریں۔
یمن پر امریکی برطانوی اتحاد کا فضائی حملہ
?️ 13 جون 2024سچ خبریں: یمنی ذرائع نے مغربی یمن کے صوبہ ریمہ میں واقع الجبین
جون
واٹس ایپ کا اب کون سا نیا فیچر آنے والا ہے؟
?️ 12 ستمبر 2023سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس
ستمبر
نائجیریا کی ایک جیل پر بندوق برداروں کا حملہ؛ 800 قیدی فرار
?️ 24 اکتوبر 2021سچ خبریں:نائجیریا کی جیل نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں
اکتوبر
خیبر پختوانخواہ میں دہشتگردوں کے حملے میں فوج کے 2 جوان شہید ہو گئے
?️ 28 اکتوبر 2021خیبر پختوانخواہ (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی
اکتوبر
صیہونیوں کے ہاتھوں3 سالہ فلسطینی بچے کا قتل
?️ 15 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی فوج نے اس حکومت کے ایک افسر کے
جون
کیا حماس خود کو دوبارہ تیارکر رہی ہے؟
?️ 28 جنوری 2024سچ خبریں:Yediot Aharonot اخبار کے مطابق اسرائیلی فوج نے سیاسی قیادت کو
جنوری
اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات فوری شروع کیے جائیں: نیتن یاہو
?️ 23 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ انہوں
اگست
موساد چیف کی اہلیہ کا سیل فون بھی کیا گیا ہیک
?️ 17 مارچ 2022سچ خبریں: میڈیا نے بتایا کہ موساد کے سربراہ کی اہلیہ کا
مارچ