?️
سچ خبریں:افغانستان کے دارالحکومت کابل میں افغان طالبات نے لڑکیوں کے اسکولوں پر طالبان کی جانب سے بندش کے خلاف مظاہرہ کیا۔
افغان ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اس ملک کے دارالحکومت کابل میں سیکڑوں طالبات نے سڑکوں پر آکر لڑکیوں کے سیکنڈری اسکولوں کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
اطلاعات کے مطابق طالبان نے لڑکیوں کے سیکنڈری اسکولوں کو کھولنے کے پہلے ہی روز تا حکم ثانی دوبارہ بند کردیئے ،افغانستان میں لڑکیوں کے سیکنڈری اسکول گزشتہ برس اگست کے وسط میں طالبان کی حکومت قائم ہونے کے بعد سے بند ہیں۔
طالبان کے اس فیصلے کے خلاف سیکڑوں طالبات نے دارالحکومت کابل کی مرکزی شاپراہ پر احتجاج کیا،مظاہرین نے اسکول کھولو اور انصاف انصاف کے نعرے بھی لگائے۔
طالبات نے پلے کارڈز بھی اُٹھا رکھے تھے جس میں لڑکیوں کے سیکنڈری اسکولوں کو کھولنے کے مطالبات اور "تعلیم ہمارا بنیادی حق ہے، سیاسی منصوبہ نہیں” تحریر تھا۔
واضح رہے کہ طالبان نے 23 مارچ کو لڑکیوں کے اسکول کھولنے کے فوری بعد دوبارہ بند کردیئے اور طالبان نے اس کی کوئی واضح وجہ بھی نہیں بتائی جبکہ اسکول جانے سے محروم طالبات آنسو بہاتی رہیں، افغانستان میں لڑکیوں کے اسکول کالج بند رکھنے کا فیصلہ ایسی حالت میں کیا گیا ہے کہ اس سے قبل طالبان نے ان اسکولوں اور کالجوں کو کھولنے کا اعلان کیا تھا۔
مشہور خبریں۔
دہشت گردی سمیت تمام مسائل پر افغان حکام کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
?️ 30 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغان حکام کے
دسمبر
مودی حکومت کی جانب سے کورونا کیسز کو چھپانے کا معاملہ، غیرملکی میڈیا نے راز فاش کردیا
?️ 25 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) غیرملکی میڈیا نے مودی حکومت کی جانب سے کورونا کیسز
اپریل
امریکہ کی شکست ناگزیر ہے:روس میں چین کے سفیر
?️ 3 جنوری 2025سچ خبریں:روس میں چین کے سفیر چانگ ہان ہوی نے کہا ہے
جنوری
حکومتی دور میں نوکریوں سے متعلق فوادچوہدری کا اہم بیان
?️ 6 اکتوبر 2021اسلام آباد ( سچ خبریں )وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اہم دعوی
اکتوبر
السنوار کی کس دھمکی نے صیہونیوں کو خوفزدہ کیا؟
?️ 10 مئی 2022سچ خبریں:ایک عرب میڈیا آؤٹ لیٹ نے اس خطرناک ترین خطرے کو
مئی
شام کے بارے میں ایران کے سپریم لیڈر کے بہت اہم بیانات
?️ 20 جولائی 2022سچ خبریں: عبدالباری عطوان نے شام کے بحران کے حل کے
جولائی
صیہونی حکومت کی لبنان کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی کوششیں
?️ 13 مارچ 2025 سچ خبریں:اسرائیل خطے میں اپنی پوزیشن مضبوط کرنے اور لبنان کے
مارچ
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا پردہ فاش کردیا
?️ 18 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت میں انسانی حقوق کی سنگین
اپریل