?️
سچ خبریں:افغان خبر رساں ذرائع نے بتایا ہے کہ کابل میں علمائے کرام کے اجلاس کے آغاز میں جلسہ گاہ کے قریب دھماکے اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔
طلوع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے دار الحکومت کابل میں اسلامی علماء کے اجتماع کے جگہ کے قریب فائرنگ کی آواز سنی گئی، دریں اثنا، طالبان کی عبوری حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹویٹ کیا کہ اجتماع میں کوئی مسئلہ نہیں ہوا،سکیورٹی فورسز نے ایک مشکوک مقام پر کئی گولیاں چلائیں۔
تاہم عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ طالبان کی جانب سے منعقدہ مذہبی اسکالرز (لوی جرگہ) کے اجلاس کی جگہ کے قریب مسلسل فائرنگ کی آوازیں سنی گئی ہیں جبکہ خبری ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ نیشنل فرنٹ فار فریڈم ان افغانستان نے جھڑپ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد طالبان قوتوں کو ختم کرنا ہے۔
یاد رہے کہ قبل ازیں افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے دوسرے نائب وزیر اعظم عبدالسلام حنفی نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ جمعرات کو کابل میں علمائے کرام اور قبائلی عمائدین کا اجلاس منعقد ہوگا،افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے نائب وزیر اعظم نے کہا کہ اجلاس کے شرکاء بدھ کو کابل پہنچیں گے۔


مشہور خبریں۔
دنیا کے مختلف حصوں میں غزہ کی حمایت
?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: متعدد عرب، اسلامی اور یورپی ممالک کے عوام نے زبردست مظاہرے
اپریل
کیا اسلامی امت صیہونی جال میں پھنس سکتی ہے؟
?️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں: پاکستان کی سینیٹ کے نمائندے نے امریکہ اور بعض عرب
اکتوبر
پی ڈی ایم کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا، مظاہرین ریڈ زون میں داخل ہوگئے
?️ 15 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ڈی ایم اور جے یو آئی (ف)
مئی
عام آدمی پر بوجھ کم کرنا ترجیح ہے، ٹیکس نظام عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے، وزیراعظم
?️ 23 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیرِاعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ایف
جولائی
ہیگ کی بین الاقوامی عدالت کا ابتدائی فیصلہ؛ فلسطین کی قانونی فتح کا پہلا قدم
?️ 30 جنوری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں جنوبی افریقہ کے
جنوری
کورونا بحران میں پاکستان نے بھارت کو مدد کی پیشکش دے دی
?️ 25 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اس بھارت میں کورونا وائرس کی وجہ سے ملک
اپریل
صیہونی حکومت آج اپنی کمزور ترین پوزیشن میں ہے:حماس
?️ 30 اکتوبر 2021سچ خبریں:فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے
اکتوبر
فیض آباد دھرنا کمیشن کو شہباز شریف کا دیا گیا بیان سامنے آگیا
?️ 19 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) فیض آباد دھرنا کمیشن کواس وقت کے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز
اپریل