?️
سچ خبریں:افغان نژاد امریکی سفارت کار رینا امیری کو امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے افغانستان کی خواتین اور لڑکیوں کے لیے خصوصی نمائندہ مقرر کر دیا گیا ہے۔
امریکی وزات خارجہ نے افغان نژاد امریکی رینا امیری کو افغان خواتین اور لڑکیوں کے لیے امریکی خصوصی نمائندہ اور سٹیفنی فوسٹر جو امریکی محکمہ خارجہ کی سابق ملازم ہیں، کو افغان خواتین اور لڑکیوں کی آبادکاری کے لیے سینئر مشیر مقرر کیا،امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا ہم ایک پرامن، مستحکم اور محفوظ افغانستان چاہتے ہیں جس میں تمام افغان سیاسی، اقتصادی اور سماجی شعبوں میں رہتے ہوئے ترقی کریں لہذاخصوصی نمائندہ رینا امیری اس مقصد کے حصول کے لیے میرے ساتھ مل کر کام کریں گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دو دہائیوں کے دوران امیری اقوام متحدہ سمیت مختلف اداروں میں مختلف عہدوں پر فائز رہی ہیں نیز انھوں نے گزشتہ دو دہائیوں سے امریکی حکومت، اقوام متحدہ اور افغانستان سے متعلق تھنک ٹینکس اور تحقیقی مراکز کے لیے کام کیا ہے۔ انہوں نے سابق امریکی صدر براک اوباما کی انتظامیہ میں امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان اور پاکستان کے سینئر مشیر کے طور پر خدمات انجام دیں۔
امیری نیویارک یونیورسٹی کے عالمی امور کے مرکز میں ایک سینئر محقق بھی رہی ہیں اور افغانستان، علاقائی امن، سلامتی، اور ترقی سے متعلق پروگراموں کی سربراہ بھی رہی ہیں۔
کئی امریکی تھنک ٹینکس کے سینئر مشیر کے طور پر خدمات انجام دینے کے علاوہ، امیری بون معاہدے کے وقت اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل برائے افغانستان کی نمائندگی کرنے والی سیاسی ٹیم کے رکن تھیں۔


مشہور خبریں۔
خالد مشعل کورونا میں مبتلا
?️ 4 جنوری 2022سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو چیف خالد مشعل کورونا
جنوری
مشرق وسطیٰ کے سلسلے میں نیتن یاہو کا وہم
?️ 14 فروری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے آج قابضین
فروری
سویڈا بحران کہاں سے شروع ہوا؟
?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: سویدا میں گزشتہ دو ہفتوں سے جاری بحران کی جڑیں
جولائی
چوہدری پرویز الہٰی کی طبیعت ناساز
?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب،
اگست
متنازع آئینی پیکج اگلے ہفتے پارلیمان میں پیش کیے جانے کا امکان
?️ 27 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آئینی پیکج پر اتفاق رائے نہ ہونے کے
ستمبر
نصف روسی گیس خریدار روبل میں ادائیگی کرنے پر راضی
?️ 19 مئی 2022سچ خبریں: روس کے نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوآک نے آج کہا
مئی
سعودی عرب کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت بند ہونے کا امکان
?️ 15 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکی سینیٹ کے ایک رکن نے اعلان کیا کہ بائیڈن ممکنہ
اکتوبر
اسپیس ایکس کو ایک اور بڑا دھچکا، اسٹارشپ 36 ٹیسٹ کے دوران پھٹ گیا
?️ 19 جون 2025سچ خبریں: ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کو اس وقت شدید
جون