?️
سچ خبریں:افغانستان کے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ افغانستا ن کے لیے امریکی ایلچی خلیل زاد نے اپنے دورہ کابل کے دوران ، افغان رہنماؤں کے ساتھ طالبان کے ساتھ مخلوط حکومت کے قیام پر تبادلہ خیال کیا۔
افغانستان کی طلوع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان کے امن کے لئے امریکی خصوصی ایلچی زلمے خلیل زاد نے دورہ کابل کے دوران اس ملک کے صدر اشرف غنی سمیت دیگر سیاستدانوں کے ساتھ طالبان کے ساتھ مخلوط حکومت کے منصوبے پر تبادلہ خیال کیا، طلوع نیوز نے اطلاع دی ہے کہ حامد کرزئی اور عبداللہ عبد اللہ کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ خلیل زاد نے سیاستدانوں کے سامنے مشترکہ حکومت کا منصوبہ پیش کر دیا ےہ ہے اور کہا ہے کہ وہ اس منصوبے کے بارے میں جلد سے جلد اپنے خیالات بیان کریں ۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ خلیل زاد نے افغان سیاست دانوں کو یہ بھی بتایا تھا کہ دوحہ میں امن عمل کو یک طرفہ کردیا جائے گا اور بون سربراہ کانفرنس کی طرح ایک عظیم الشان قومی اور عالمی سربراہی اجلاس ، جس میں طالبان کی زیرقیادت مخلوط حکومت قائم کرنے کا انعقاد کیا جائے گا، در ایں اثنا سابق صدر کرزئی کے قریبی اتحادی شہزادہ مسعود نے کہاکہ بون کانفرنس کی طرح ، یہاں بھی ایک بڑی بین الاقوامی کانفرنس ہوگی جس میں طالبان اور جمہوریہ قیادت کی سطح پر حصہ لیں گے ، اور ساتھ ہی بین الاقوامی برادری بشمول امریکہ اور خطہ کے مماملک حصہ لیں گے اسی کے ساتھ بین الاقوامی برادری سے سیاسی قانونی جواز لینے اور روایتی لویا جرگہ کے ذریعے قومی قانونی حیثیت حاصل کرنے کے لئے ایک سیاسی معاہدہ ہونا چاہئے۔
افغانستان مفاہمت کی اعلی کونسل کے چیئرمین عبد اللہ عبد اللہ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ خلیل زاد نے ملک کے سیاستدانوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جلد از جلد طالبان کے ساتھ مشترکہ حکومت کے منصوبے کے بارے میں اپنے خیالات کو حتمی شکل دیں، لیکن بنیادی سوال یہ ہے کہ مشترکہ حکومت کے بعد آئندہ کا نظام کیسا ہوگا؟ افغانستان کی سپریم قومی مفاہمت کونسل کی سربراہی کے رکن سید اسحاق گیلانی نے کہامشترکہ حکومت مسٹر کرزئی کے دور کی طرح ہوگی جو زیادہ کارآمد نہیں ہوگی لیکن یہ اس وقت کے حالات بہتر ہے اور اس کا فائدہ یہ ہے کہ جنگ بند ہو جائے گی لیکن خدا کرے یہ آپشن عارضی ہو، افغانستان میں ایک نیا منصوبہ ہونا لازمی ہے۔


مشہور خبریں۔
میری پیدائش کے بعد ایک مہینے تک میرے والد نے میرا چہرہ نہیں دیکھا، بھارتی اداکارہ نے بتائی وجہ
?️ 23 مئی 2023سچ خبریں:بھارتی اداکارہ و ماڈل کرشمہ تنا نے انکشاف کیا ہے کہ
مئی
اسرائیل کا ایران کے ساتھ جنگ کے بعد فوجی بجٹ میں زبردست اضافہ
?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: صیہونی ریگیم کی جنگ اور خزانہ کی وزارتوں نے ایک
جولائی
غزہ جنگ کا کیا ہوگا؟
?️ 10 اکتوبر 2023سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی مزاحمت کاروں کا حیران کن اور
اکتوبر
مسجد الاقصی کے خلاف صیہونی سازش
?️ 28 جون 2022سچ خبریں:مسجد الاقصی کے خطیب کا کہنا ہے کہ اس مقدس مقام
جون
غزہ سے قابضین کا انخلا اور جنگ روکنا اولین ترجیح ہے: حماس
?️ 26 مئی 2024سچ خبریں: تحریک حماس کے ایک رہنما اسامہ حمدان نے اس بات پر
مئی
ٹرمپ بشارالاسد کوقتل کرنا چاہتے تھے: سابق امریکی عہدیدار
?️ 15 فروری 2021سچ خبریں:سابق امریکی صدر کے سابق نائب قومی سلامتی کے مشیر نے
فروری
سندھ: ڈینگی کیسز میں اضافہ جاری، ایک ماہ میں 500 سے زائد کیسز رپورٹ
?️ 15 اکتوبر 2021کراچی(سچ خبریں) ملک بھر میں اگرچہ کورونا کیسز میں کمی آئی ہے
اکتوبر
خیبر پختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات آفیسر کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا
?️ 19 دسمبر 2021پشاور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق خاتون آفیسر کو شہریوں نے بیلٹ
دسمبر