🗓️
سچ خبریں:امریکی سینیٹ اقلیت کے رہنما نے افغانستان سے فوجی انخلا کے امریکی حکومت کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے بین الاقوامی بدنامی قرار دیا ہے۔
واشنگٹن ایگزامینرکی رپورٹ کے مطابق امریکی سینیٹ کے اقلیتی رہنما مِچ مک کونل نے امریکی صدر جو بائیڈن کے افغانستان سے فوجیوں کے انخلاء کے فیصلے کو شرمناک اور تنگ نظری پر مبنی فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہماری افغانستان سے نکلنے کی جلد بازی نے عالمی سطح پر بحران پیدا کیا ہے،امریکی سینیٹ کے اقلیتی رہنما نے سینیٹ میں تقریر میں مزید کہاکہ ہماری افواج نے افغان شراکت داروں کے ساتھ مل کر بگرام ایئر بیس کو محفوظ بنانے کے لیے کسی بھی طرح کا اقدام کرنے کے بغیر آدھی رات کواس اڈے کو خالی کیا۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ بائیڈن اس حقیقت کو نظرانداز کرتے ہیں کہ افغانستان ٹوٹ رہا ہے،انتباہ دیاکہ بائیڈن نے طالبان کی جانب سے افغان مرکزی حکومت کے خاتمے کے بارے میں انتباہات کو نظر انداز کردیا،امریکی سینیٹ میں اقلیت کے رہنما نے کہا کہ طالبان 13 اپریل سے افغانستان کے مختلف حصوں پر تشویشناک شرح سے کنٹرول حاصل کر رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ طالبان کو افغانستان میں کسی سیاسی حل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے اور وہ افغان سرزمین پر کنٹرول حاصل کرنے میں وقت ضائع نہیں کریں گے،میک کونیل نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ یہ ڈرامہ کررہی ہے کہ دہشت گرد ہمارے ساتھ اچھا سلوک کریں گے جب کہ ہم یہ نظریہ ہمیں بہت مہنگا پڑے گا، میں اپنے جمہوری دوستوں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ افغانستان کے سانحے کو قبول کرنے کے لئے پوری طرح تیار رہیں۔ امریکی عوام یہ جاننے کے مستحق ہیں کہ صدر انہیں کیسے دہشت گرد دشمن سے محفوظ رکھنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ اپریل کے وسط میں امریکی صدر جو بائیڈن اور نیٹو کے ممبروں نے اعلان کیا کہ 11 ستمبر 2021 تک اتحادی فوج کے 10000 فوجی افغانستان سے واپس چلے آئیں گے۔
مشہور خبریں۔
سام سنگ نے پھر ایپل کو پیچھے چھوڑ دیا
🗓️ 1 مئی 2021سیؤل( سچ خبریں) رواں برس کے پہلے تین مہینوں میں جنوبی کوریا
مئی
عمران خان کو 7 روز میں دوبارہ تحریری جواب جمع کروانے کا حکم
🗓️ 31 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے
اگست
دنیا میں عرب ممالک کی فوج کی پوزیشن
🗓️ 2 جون 2023سچ خبریں:گلوبل فائر پاور ویب سائٹ نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں
جون
رفح میں صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کے مکانات مسمار
🗓️ 18 جون 2024سچ خبریں: عرب میڈیا نے گذشتہ چند گھنٹوں میں غزہ کی پٹی
جون
زیر حراست سعودی عہدہ داروں کے خلاف فیصلے جاری
🗓️ 21 جنوری 2022سچ خبریں:سعودی انسداد بدعنوانی ایجنسی نے سعودی عرب میں زیر حراست سرکاری
جنوری
ایران اور روس؛ اسٹریٹجک پارٹنر یا معاشی حریف؟
🗓️ 30 نومبر 2022سچ خبریں:توانائی کی عالمی منڈیوں میں ہنگامہ آرائی اور دنیا میں سلامتی
نومبر
کیف کی کارروائی یورپ میں انسانی تباہی کا باعث
🗓️ 18 اگست 2024سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے اقوام متحدہ اور
اگست
ٹرین حادثے کی پہلی رپورٹ تیار کر لی گئی
🗓️ 8 جون 2021گھوٹکی (سچ خبریں ) سندھ کے ضلع گھوٹکی کے شہر ڈہرکی کے
جون