سچ خبریں:امریکہ اور نیٹو افواج کے افغانستان میں ایک لمبے عرصہ تک قابض رہنے کے باوجود کچھ حاصل نہ ہونے پریہ فوجیں اس ملک سے واپس جانا شروع ہو گئی ہیں۔
افغانستان میں امریکی و غیر افواج کے کمانڈر، جنرل اسکاٹ ملر نے کابل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی فوجیں روانگی کے لیے تیار ہیں اور یہ عمل شروع ہوچکا ہے۔
جنرل آسٹن اسکاٹ ملر نے کہا کہ امریکی بیس افغان وزارت دفاع کے حوالے کیے جائیں گے۔ کچھ ہتھیار ایسے ہیں جنہیں اپنے ساتھ واپس لے کر جانا ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان کو القاعدہ سے تعلقات منقطع کرنا ہونگے،انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا افغانستان کے مسئلے کا واحد حل سیاسی ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ نے یکم مئی سے افغانستان سے فوج نکالنے کا عمل شروع کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم اس بار بھی امریکہ نے اپنے وعدے پر عمل نہ کیا اور امریکہ نے افغانستان سے مکمل انخلا کے لیے 11 ستمبر کی تاریخ مقرر کی تاہم تجزیہ نگار امریکی انخلا کیلئے 11 ستمبر کی تاریخ کو بھی شک کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں۔