افریقی یونین کی جامب سے اسرائیل کے صومالی لینڈ پر اقدام کی شدید مذمت

صومالی لینڈ

?️

سچ خبریں:افریقی یونین سے وابستہ امن و سلامتی کونسل نے اپنے اجلاس کی حتمی قرارداد میں اسرائیل کی جانب سے نام نہاد "صومالی لینڈ” علاقے کو تسلیم کیے جانے کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

افریقی امن و سلامتی کونسل کی حتمی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ہم اسرائیل کے اس اقدام کی جس میں اس نے نام نہاد جمہوریہ صومالی لینڈ کو تسلیم کیا ہے، شدید مذمت اور تردید کرتے ہیں، اور تل ابیب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس اقدام سے باز آجائے۔
کونسل نے مزید اپنے رکن ممالک اور دیگر شراکت داروں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ صومالیہ کی علاقائی سالمیت پر ایک بار پھر زور دیں۔
صیہونی حکومت نے کچھ عرصہ قبل غیر قانونی طور پر صومالی لینڈ کے علیحدگی پسندوں کو تسلیم کر لیا تھا، جس پر عالمی برادری میں شدید منفی ردعمل دیکھنے میں آیا۔
اسرائیلی اقدام پر ردعمل دیتے ہوئے صومالیہ کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ نے حال ہی میں واضح کیا کہ صومالی لینڈ کو تسلیم کرنا پورے افریقی براعظم پر گہرے منفی اثرات مرتب کرے گا، اور ہم ایسے اقدام کو ہرگز قبول نہیں کریں گے، اور ہم اپنی خودمختاری کا تحفظ کریں گے۔
افریقی امن و سلامتی کونسل کی قرارداد کے ایک اور حصے میں سوڈان کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے تاکید کی گئی کہ ہم سوڈان کے اتحاد اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے پابند ہیں، اور ہم ایسے متوازی اقدامات کے مخالف ہیں جو سوڈان کی حکومت کے اختیار کو کمزور کریں۔ ہم سوڈان میں فوری جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیتے ہیں اور اس ملک میں کسی بھی قسم کی خارجی مداخلت کو مسترد کرتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

غزہ میںڈاکٹروں کی بین الاقوامی تنظیم پر پابندی کے اثرات

?️ 2 فروری 2026سچ خبریں:ڈاکٹروں کی بین الاقوامی تنظیم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے خبردار کیا

عطا تارڑ کا رؤف حسن پر خوفناک الزام

?️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ابتدائی

 روز بروز بڑھتی ہوئی قیمت امریکی شہریوں کے لیے ایک بڑی تشویش

?️ 9 دسمبر 2021سچ خبریں:  مون ماؤتھ یونیورسٹی کے ایک سروے کے مطابق، 15% جواب

یوکرین کی روس کے لیے کیا حیثیت ہے؟

?️ 18 فروری 2024سچ خبریں: روسی صدر نے زور دے کر کہا کہ یوکرین کی

منوج سنہا جموں و کشمیر میں آزادی صحافت میں مداخلت کر رہے ہیں: دی وائر

?️ 16 اکتوبر 2023نئی دہلی: (سچ خبریں) بھارت کے نیوز ویب پورٹل” دی وائر” نے

بلوچستان میں ٹورازم کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ سرفراز بگٹی

?️ 10 اکتوبر 2025کوئٹہ (سچ خبریں) وزیراعلی میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان

سعودی سفارتخانہ دوبارہ کھولنا تعلقات کی مضبوطی کے لیے ایک اہم قدم ہے: طالبان

?️ 24 دسمبر 2024سچ خبریں: طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے افغانستان میں

امریکہ طالبان کو تنہا نہیں چھوڑ سکتا

?️ 16 مارچ 2024سچ خبریں:امریکن فارن افیئرز میگزین نے تجزیہ کیا کہ افغان حکمراں ادارے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے