?️
سچ خبریں:یورپی ممالک کو آنے والے موسم سرما میں سنگین مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا اگر انہوں نے مائع قدرتی گیس کے استعمال کی سطح کو کم نہ کیا۔
اس رپورٹ کے مطابق فاتح بیرول نے واشنگٹن سینٹر فار اسٹریٹیجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز کے سیمینار سے خطاب میں کہا کہ اگر ہم مختلف ممالک سے گیس کے دیگر ذرائع تلاش نہیں کرتے تو صرف ایک ہی راستہ ہے۔ گیس کی کھپت کو بچایا جائے اور گیس کے استعمال کی سطح کو کم کیا جائے۔ اگر ہم نے گیس کا استعمال کم نہ کیا تو آنے والا موسم سرما بہت مشکل ہو جائے گا۔
انہوں نے تاکید کی کہ یورپ اس موسم سرما میں خوش قسمت تھا کیونکہ اس کا موسم معتدل تھا۔ تاہم ہم اگلے موسم سرما میں پیدا ہونے والی صورتحال سے پریشان ہیں۔
بیرول کے مطابق گزشتہ چند مہینوں میں یورپ نے روس سے گیس کی درآمد کا سلسلہ جاری رکھا لیکن حجم پہلے کے مقابلے بہت کم رہا۔
اس یورپی اہلکار نے زور دیا کہ اس موسم سرما میں یورپ مارکیٹ میں زیادہ قدرتی گیس ملنے کے اعتبار سےخوش قسمت رہا لیکن یہ ممکن ہے کہ 2023 میں روس سے گیس کی درآمد مکمل طور پر بند ہو جائے یہ بھی امکان ہے کہ چین جس نے اس سال مائع قدرتی گیس کی درآمدات کم کی تھیں واپس اپنے اہم درآمد کنندگان میں سے ایک بن جائے گا۔
انٹرنیشنل انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر کے مطابق امریکی مائع قدرتی گیس نے یورپ کی بہت مدد کی اور اگر یہ مدد نہ ہوتی تو اس موسم سرما میں یورپ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا۔


مشہور خبریں۔
صیہونی آبادکاروں کا تشدد شرمناک، نئی پابندیاں ضروری: فرانسیسی وزیر خارجہ
?️ 2 ستمبر 2026سچ خبریں:فرانس کے وزیر خارجہ ژاں نوئل بارو نے مغربی کنارے میں
ستمبر
برطانیہ: بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں اضافہ جیتنے والی صورتحال نہیں ہے
?️ 8 مئی 2025سچ خبریں: برطانوی سیکرٹری خارجہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی
مئی
الاقصیٰ طوفان کا جیو پولیٹیکل زلزلہ
?️ 8 اکتوبر 2025سچ خبریں: آپریشن الاقصیٰ طوفان نے مسئلہ فلسطین کو حاشیے سے بلند
اکتوبر
ایک بار پھر صہیونیوں کے خواب چکنا چور
?️ 6 جون 2023سچ خبریں:ہفتے کے روز ایک مصری فوجی کے ہاتھوں صیہونی حکومت کے
جون
Two golds, one bronze from Indonesian downhill cyclists
?️ 15 جولائی 2021Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
آئی ایم ایف کا صنعتی اور ٹیکنالوجی زونز کی مراعات ختم کرنے کا مطالبہ
?️ 5 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے حکومت
جون
سوراب میں فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں کا حملہ، اے ڈی سی ریونیو شہید
?️ 30 مئی 2025کوئٹہ (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع سوراب میں فتنتہ الہندوستان کے دہشت
مئی
امریکی جارحیت کے خلاف انصار اللہ کا ردعمل
?️ 3 فروری 2024سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے سیاسی دفتر کے ایک
فروری