اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرنا جرم ہے؛مقتدی صدر

مقتدی صدر

?️

اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرنا جرم ہے؛مقتدی صدر
عراق میں اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے کے معاملے پر سیاسی اور مذہبی حلقوں میں شدید ردعمل سامنے آیا ہے، جہاں مقتدیٰ صدر نے واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ عادی سازی عراقی قانون کے تحت جرم ہے اور اس کی کوئی گنجائش نہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ ردعمل اس وقت سامنے آیا جب عراقی کیتھولک کلیسا کے رہنما لوئیس رافائل ساکو نے بغداد میں حضرت عیسیٰؑ کی ولادت کی مناسبت سے منعقدہ تقریب کے دوران، وزیر اعظم محمد شیاع السودانی کی موجودگی میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی عادی سازی کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا تھا کہ عراق انبیاء کی سرزمین ہے اور دنیا کو عراق کی طرف دیکھنا چاہیے۔
ان بیانات پر مقتدیٰ صدر نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی عادی سازی ایک ایسا جرم ہے جس پر عراقی قانون میں سزا مقرر ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام اور اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے کی کسی بھی کوشش کے خلاف فوری طور پر اپنی قانونی ذمہ داریاں ادا کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ عراق میں عادی سازی اور اسے جائز قرار دینے کی کوئی جگہ نہیں۔
عراق کے وزیرِ مہاجرین، ایفان فائق جابرو، نے بھی ان بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل سے تعلقات کی حمایت یا اس کا جواز پیش کرنا عراقی عوام کے موقف کی عکاسی نہیں کرتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ خیالات عراق کے مذہبی اور قومی طبقات کی حقیقی خواہشات کے خلاف ہیں۔
جابرو نے اپنی فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ عراقی حکومت اور عوام فلسطینی کاز کی حمایت پر ثابت قدم ہیں اور قومی، انسانی اصولوں اور تاریخی ذمہ داری کے تحت فلسطین کے خلاف ہر قسم کے قبضے اور جارحیت کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے اسرائیل سے عادی سازی کی مخالفت پر وزیر اعظم محمد شیاع السودانی کے مؤقف کو سراہا۔
ادھر وزیر اعظم عراق نے بھی اسی تقریب میں دوٹوک انداز میں کہا کہ عراق کو اسرائیل سے عادی سازی کی ضرورت نہیں بلکہ باہمی بھائی چارے، محبت، پرامن بقائے باہمی اور آئین و شریعت کی پاسداری کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عادی سازی اور سمجھوتے کی اصطلاح عراق کے سیاسی لغت میں شامل نہیں کیونکہ یہ ایک ایسے قابض نظام سے جڑی ہے جو انسانی وقار اور سرزمین کی حرمت کو پامال کرتا ہے، اور تمام آسمانی ادیان اس کی مخالفت کرتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

سول سروس کی تجدید نو حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم

?️ 18 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سول

کراچی: محکمہ انسداد دہشت گردی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا کارکن گرفتار

?️ 27 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کراچی نے

ٹرمپ صیہونیت کے 76 سالہ خواب کو کیسے تباہ کرے گا؟

?️ 11 نومبر 2024سچ خبریں: معروف انگریزی مصنف اور لندن میں مڈل ایسٹ آئی ویب

دنیا بھر میں بے گناہوں کا قتل عام کرنے والے دہشت گرد امریکا کی بے شرمی کی انتہا

?️ 1 مئی 2021(سچ خبریں)  امریکا وہ ملک ہے جس نے دنیا بھر میں کروڑوں

امریکہ سید حسن نصراللہ کی شہادت پر خوش ہے یا ناراض؟

?️ 29 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی صدر نے ایک اشتعال انگیز بیان میں صیہونی حکومت

 رفح میں حماس موجودگی کے بارے میں امریکہ سے مذاکرات کریں گے:صہیونی حکومت

?️ 12 نومبر 2025 رفح میں حماس موجودگی کے بارے میں امریکہ سے مذاکرات کریں گے:صہیونی

الیکشن کمیشن کو چیف جسٹس کے نوٹیفکیشن پر ٹربیونل ججز تعینات کرنے کا حکم

?️ 29 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) عدالت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق ٹربیونل کے

ہندو بچے کو گرفتار کرنے والے ایس ایچ او کے خلاف کاروائی کا حکم جاری

?️ 13 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں)رحیم یار خان میں مندر حملہ کیس میں ہندو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے