اسرائیل کی کسی بھی حماقت کا دندان شکن جواب دینے کے لیے تیار ہیں:ایران

اسرائیل کی کسی بھی حماقت کا دندان شکن جواب دینے کے لیے تیار ہیں:ایران

🗓️

سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران نے ایک بار پھر غاصب صیہونی ٹولے کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے ہر قسم کی ممکنہ حماقت کی صورت میں اس کا جواب تباہ کن ہوگا۔

اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب مجید تخت روانچی نے خودساختہ صیہونی ریاست کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف ہر قسم کی جارحیت سے باز رہے،اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کے سربراہوں کے نام اپنے ایک مراسلے میں مجید تخت روانچی نے صہیونی حکومت کو اس کے جارحانہ عزائم کی بابت خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے کسی قسم کی حماقت کی تو ایران اپنا بھرپور طریقے سے دفاع کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

مجید تخت روانچی نے دوٹوک لفظوں میں کہا ہے کہ یہ بات بالکل واضح ہے کہ صیہونی حکومت کو اپنے غلط اور بے لگام اقدامات کے نتايج بھگتنے کے لئے تیار رہنا چاہیے،اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے نے اپنے اس مراسلے میں اس بات پر زور دیا ہے کہ سلامتی کونسل عالمی امن وامان کی برقرار کرنے کے ذمہ دار ادارے کی حیثیت سے صیہونی حکومت کی جنگ افروزی اور عدم استحکام پر مبنی اقدامات کا مقابلہ کرے اور اسے علاقے کی سلامتی کے منافی خطرناک منصوبوں سے باز رکھے۔

 

مشہور خبریں۔

حقیقت میں سانولی ہوں، میک اپ کی وجہ سے گوری نظر آتی ہوں، ندا یاسر

🗓️ 6 مئی 2023کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ و معروف میزبان ندا یاسر نے اعتراف کیا

You Need to Read This Before Getting Lash Extensions

🗓️ 24 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego

بلوچستان میں بڑی تعداد میں اومیکران کے کیسز سامنے آگئے

🗓️ 22 دسمبر 2021قلات (سچ خبریں) کیسز میں اضافے کے خدشے کے پیش نظر ضلع

عامر تانبا کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا شبہ ہے، محسن نقوی

🗓️ 15 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ

ایف بی آر کا سولر پینلز کی درآمد میں ’بڑے پیمانے پر اوور انوائسنگ‘ کا انکشاف

🗓️ 14 فروری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کے پینل کے سامنے چونکا دینے

عمران خان کے لانگ مارچ حملہ،عمران خان زخمی

🗓️ 3 نومبر 2022وزیر آباد: (سچ خبریں) تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں

نیتن یاہو کی احمقانہ غلطی نے اسرائیل کے لیے جہنم کے دروازے کھولے

🗓️ 17 اکتوبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ نے چند ہفتے قبل صیہونی حکومت کے خلاف

سی پیک کے ذریعے پورے خطے میں معاشی ترقی کی راہ ہموار ہوگی: مراد سعید

🗓️ 26 ستمبر 2021کوئٹہ(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے