?️
سچ خبریں:امریکہ میں مشی گن کے متعدد طلباء نے اس ملک کی نائب صدر کملہ ہیرس کے یہاں کی یونیورسٹی کے دورے پر آنے پر صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف نعرے لگائے اور واشنگٹن کی جانب سے اس غیر قانونی حکومت کی حمایت ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
امریکی صدر جو بائیڈن کی نائب صدر کملہ ہیرس تقریر کرنے کے لیے مشی گن یونیورسٹی آئیں تو اس یونیورسٹی کے اندر متعدد طلبہ نے صیہونی حکومت کے قبضے کے خلاف مظاہرہ کیا،اس احتجاجی مظاہرے میں طلباء نے فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے اور انتفاضہ، انتفاضہ ، صرف ایک ہی حل ہے، انتفاضہ، انتفاضہ کے نعرے لگائے۔ مظاہرین نے یونیورسٹی کے اندر فلسطینی پرچم لہرایا نیز غاصب صیہونی حکومت کے خلاف اور فلسطین کی حمایت میں نعرے لگائے۔
انہوں نے آزاد فلسطین کا نعرہ بھی لگایا،مشی گن یونیورسٹی کے طلباء یونیورسٹی کے داخلی دروازے کے سامنے بھی جمع ہوئے اور غاصب صیہونی حکومت کی حمایت کی امریکی پالیسی کے خلاف تقریر کی۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ صیہونی حکومت کی حمایت بند کی جائے اور فلسطینیوں کے حق کی تصدیق کی جائے تاکہ ان لوگوں کو اپنی سرزمین پر کسی دوسرے کا قبضہ دیکھنے کو نہ ملے ،مظاہرے میں شریک ایک نے نعرہ لگایا کہ اسرائیل کے جرائم کی فنڈنگ بند کرو اب اسرائیل کو ایک سینٹ بھی نہ دو۔


مشہور خبریں۔
وفاقی کابینہ نے 26ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے دی
?️ 20 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی
اکتوبر
مغربی ممالک میں مہنگائی ان کی اپنی غلطیوں کا نتیجہ ہے: پیوٹن
?️ 10 جون 2022سچ خبریں: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس
جون
خیبر پختونخوا کے وزیرا علیٰ کا اہم اعلان
?️ 6 اگست 2024سچ خبریں: صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اسلام
اگست
سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے الیکشن پر تمام نظریں مرکوز
?️ 4 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} سینیٹ انتخابات میں اپ سیٹ کے بعد اپوزیشن
مارچ
ٹرمپ کا نیتن یاہو پر غزہ اور شام میں پالیسی تبدیل کرنے کا دباؤ
?️ 3 دسمبر 2025سچ خبریں: امریکی میڈیا آؤٹ لیٹ ایکس ایس نے اسرائیلی اور امریکی حکام
دسمبر
پاکستان کا غذائی برآمدات کے معیار کو عالمی سطح پر بہتر بنانے کا فیصلہ
?️ 26 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے اپنی غذائی مصنوعات کے معیار کو
اکتوبر
پنجاب میں گندم کی قلت نہیں ہے، سیلاب کے نام پر آٹے کی قیمت نہیں بڑھنے دیں گے‘ عظمیٰ بخاری
?️ 9 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ
ستمبر
امریکہ میں انڈوں کی قیمت میں اضافہ؛ پنسیلوانیا میں 40 ہزار ڈالر کا انڈوں کا ذخیرہ چوری
?️ 5 فروری 2025سچ خبریں:امریکہ میں مہنگائی کی بڑھتی لہر کے دوران انڈوں کی قیمتوں
فروری