?️
اسرائیل کا مقصد خطے میں جنگ کو طول دینا ہے:اردنی وزیرِ خارجہ
اردن کے وزیرِ خارجہ ایمن الصفدی نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی پالیسیوں کا اصل مقصد خطے میں تنازع کو لمبا کرنا اور اپنی توسیع پسندانہ عزائم کو فلسطین سمیت لبنان و شام تک پھیلانا ہے۔
الصفدی نے ماسکو میں اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ عالمی برادری کو فوری طور پر اسرائیل کو روکنے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے، کیونکہ اس کی موجودہ حکمتِ عملی صرف تباہی اور مزید جنگ کو جنم دے رہی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ خطے کے استحکام کے لیے واحد مؤثر راستہ عرب امن منصوبہ اور دو ریاستی حل ہے۔ تاہم اسرائیلی وزیراعظم غزہ میں نسل کشی اور مغربی کنارے میں جارحیت کے ذریعے ایک خطرناک منصوبہ آگے بڑھا رہے ہیں۔
اردنی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی اقدامات شام اور لبنان کی صورتحال کو مزید خراب کر رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل فوری طور پر جنگ بندی کے عالمی مطالبات کا جواب دے اور غزہ کی انسانی بحران کو ختم کرنے کے لیے تعاون کرے۔
الصفدی نے غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف روس کے مؤقف کو سراہا اور کہا کہ اردن قطر، مصر اور امریکہ کی جانب سے جنگ بندی کے لیے جاری کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے یورپی ممالک کے فلسطین کو تسلیم کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا اور دیگر ممالک سے بھی اس عمل میں شامل ہونے کی اپیل کی۔
شام کے حوالے سے الصفدی نے کہا کہ اردن، دمشق اور واشنگٹن کے ساتھ مل کر صوبہ سویدا کے مسائل کے حل پر کام کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شام کی سالمیت اور شہریوں کی حفاظت ضروری ہے، جب کہ اسرائیلی جارحیت وہاں بحران کو مزید سنگین بنا رہی ہے، جس کا فوری خاتمہ ہونا چاہیے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
افغانستان میں زلزلے سے 1000 سے زائد افراد ہلاک اور 1500 زخمی
?️ 22 جون 2022سچ خبریں: طالبان کے نائب وزیر برائے قدرتی آفات شرف الدین
جون
عارف نظامی انتقال کر گے
?️ 21 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عارف نظامی کے بھانجے بابر نظامی نے نجی چینل
جولائی
امریکی اتحاد کی تشکیل پر یمن کا ردعمل
?️ 19 دسمبر 2023سچ خبریں:یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے وزیر دفاع میجر جنرل محمد
دسمبر
کراچی کو موسم گرما اضافہ بجلی ملے گی
?️ 28 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے بجلی، پٹرولیم اور قدرتی وسائل عمر
مارچ
غزہ فلسطینی عوام کے لیے باقی رہے گا: اردگان
?️ 18 اپریل 2025سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے جمعہ کو استنبول میں
اپریل
شمالی کوریا کے رہنما نے اپنی بیٹی کے ساتھ نامعلوم بیرک کا دورہ کیا
?️ 8 فروری 2023سچ خبریں:شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے اپنی بیٹی کم
فروری
افغانستان کی صورتحال بگڑی تو سب متاثر ہوں گے
?️ 13 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ
جولائی
ذخیرہ اندوزوں کی وجہ سے کھاد کی قیمتیں بڑھیں، مافیاز کےخلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے، سرفراز بگٹی
?️ 12 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا
دسمبر