اسرائیل کا الصمود بیڑے پر حملہ دہشت گردی اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے:ترکی

ترکی

?️

 اسرائیل کا الصمود بیڑے پر حملہ دہشت گردی اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے:ترکی
 ترکی کی وزارتِ خارجہ نے اسرائیلی بحریہ کی جانب سے الصمود بیڑے پر حملے کو شدید الفاظ میں رد کرتے ہوئے اسے دہشت گردانہ اقدام اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ بے گناہ شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے اور انسانی حقوق و قوانینِ بین‌الملل کی صریح خلاف ورزی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ انقرہ نے فوری طور پر اپنے شہریوں اور دیگر ممالک کے ان باشندوں کی رہائی کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں جو کشتیوں کی ضبطگی کے دوران گرفتار کیے گئے۔ ترکیہ اس سلسلے میں تمام قانونی راستے اختیار کرے گا تاکہ اسرائیلی ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جا سکے اور اپنے شہریوں کی جلد آزادی ممکن بنائے۔
ترکی نے اقوامِ متحدہ اور عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر مداخلت کریں، غزہ کا محاصرہ ختم کریں اور انسانی امداد کی محفوظ ترسیل اور بحری راستوں کی آزادی کو یقینی بنائیں۔ وزارتِ خارجہ نے خبردار کیا کہ اس طرح کے حملے جنگ بندی اور امدادی سرگرمیوں کے لیے جاری عالمی کوششوں کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔
بیان میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی پالیسیوں کو فاشسٹ اور عسکریت پسندانہ قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ غزہ پر مسلط سخت محاصرہ اور قحط صرف فلسطینی عوام ہی کو متاثر نہیں کرتا بلکہ ہر اس شخص کے لیے خطرہ ہے جو اسرائیلی ظلم کے خلاف آواز بلند کرے۔وزارتِ خارجہ نے امید ظاہر کی کہ یہ واقعہ غزہ میں جنگ بندی کے قیام کی کوششوں کو ناکام نہیں کرے گا۔
اناطولی کے مطابق، الصمود بیڑے نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اطلاع دی کہ اس پر تقریباً 10 اسرائیلی جنگی کشتیوں نے حملہ کیا۔ بیڑے نے بعد ازاں ہنگامی مدد کی اپیل کرتے ہوئے اس کارروائی کو جنگی جرم” قرار دیا۔
دریں اثناء، بین الاقوامی کمیٹی برائے خاتمہ محاصرہ غزہ نے بھی تصدیق کی کہ اسرائیلی بحریہ نے بیڑے کی متعدد کشتیوں پر قبضہ کیا ہے۔ یہ بیڑہ مجموعی طور پر 50 کے قریب کشتیوں پر مشتمل تھا جو محاصرہ توڑنے کے مقصد سے غزہ کی جانب بڑھ رہا تھا۔

مشہور خبریں۔

جنگی صورتحال اور معاشی دباؤ: وزیراعلی پنجاب کے بڑے فیصلے، تعلیمی ادارے 31 مارچ تک بند

?️ 9 مارچ 2026لاہور (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خطے میں جاری جنگ

لڑکی، لڑکے پر تشدد، IG اسلام آباد نے وزیر اعظم کو رپورٹ پیش کی

?️ 9 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں لڑکی اور لڑکے کو

بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد عناصر کا جلد خاتمہ کیا جائے گا۔ صدر و وزیراعظم

?️ 6 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے

تازہ ترین یمنی میزائل حملے کے بعد اسرائیل کے لیے پانچ اہم چیلنجز

?️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: اتوار کو اسرائیل کے مرکز پر حوثیوں کے میزائل حملے

اسپیکر کا جانبدارانہ رویہ پارلیمنٹ کی توہین ہے، تحریک انصاف

?️ 27 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے اراکین اسمبلی کی

چین کے وزیر خارجہ نے ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکراتی عمل برقرار رکھنے پر زور دیا

?️ 30 جون 2026سچ خبرین: ایسے وقت میں جب امریکہ کی جانب سے بدعہدی اور

عراقچی کی مصر اور ہالینڈ کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ گفتگو

?️ 11 مئی 2026 سچ خبریں:سید عباس عراقچی، وزیر خارجہ اسلامی جمہوریہ ایران، اور بدر

حزب اللہ کہاں تک پہنچ سکتی ہے؟

?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ حزب اللہ کا ڈرون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے