اسرائیل میں 77 سالہ مسلسل جنگی دباؤ، شہری ذہنی تھکن اور عدم تحفظ کا شکار

اسرائیل میں 77 سالہ مسلسل جنگی دباؤ، شہری ذہنی تھکن اور عدم تحفظ کا شکار

?️

اسرائیل میں 77 سالہ مسلسل جنگی دباؤ، شہری ذہنی تھکن اور عدم تحفظ کا شکار

اسرائیلی معاشرہ گزشتہ ۷۷ برسوں سے ایک ایسی زندگی گزار رہا ہے جو مسلسل جنگ، تنازع اور عدم تحفظ کے سائے میں پنپ رہی ہے۔ صہیونی حکومت کے شہری نہ صرف بیرونی جنگوں بلکہ داخلی ذہنی دباؤ کا بھی شکار ہیں۔ حیرت انگیز طور پر، اس تمام دباو کے باوجود بہت سے افراد اس خطے کو چھوڑنے پر آمادہ نہیں ہوتے، جو خود ایک بڑا سوال ہے۔

1948 میں اسرائیل کے قیام سے لے کر آج تک، یہ جعلی ریاست ۱۵ سے زائد بڑی جنگوں اور فوجی تصادموں کا سامنا کر چکی ہے۔ ان میں 1948 کی نکبت جنگ، 1967 کی 6 روزہ جنگ، 1973 کی یوم کیپور جنگ، دو انتفاضے، 2006 کی لبنان جنگ، غزہ پر کئی حملے اور حالیہ 12 روزہ ایران-اسرائیل جنگ شامل ہیں۔

ان تمام جنگوں نے اسرائیلی معاشرے کو شدید نفسیاتی تھکن میں مبتلا کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا اور عالمی رپورٹس کے مطابق، اسرائیلی فوجیوں اور عام شہریوں میں دماغی مسائل، تشویش، عذاب وجدان اور یہاں تک کہ خودکشی کے رجحانات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

حالیہ ایران کے ساتھ جنگ کے دوران، ۱۸ ہزار شہریوں کی عارضی نقل مکانی اور ذہنی دباؤ کے ہزاروں کیسز سامنے آئے سرائیل انسٹی ٹیوٹ فار نیشنل سیکیورٹی اسٹڈیز کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق:70 فیصد عوام جنگ کے تسلسل سے پریشان ہیں۔30 فیصد سے بھی کم لوگ حکومت پر اعتماد رکھتے ہیں۔البتہ فوج پر اعتماد کا تناسب 82 فیصد ہے۔

اس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ اسرائیلی معاشرہ حکومت کی جنگی پالیسیوں پر ناراض اور بےیقین ہے۔ مارچ 2025 میں ہونے والے عوامی مظاہروں اور جنگ مخالف تحریکوں نے بھی اس صورت حال کو مزید نمایاں کیا۔

اس سب کے باوجود، ہزاروں صہیونی شہری اب بھی اسرائیل میں رہنے پر مجبور ہیں۔ اس کی کئی وجوہات ہیں:مذہبی نظریات اور صہیونی پراپیگنڈہ جو سرزمین مقدس میں رہائش کو علیا (روحانی ترقی) اور ہجرت کو زوال قرار دیتا ہے۔

قانونِ بازگشت (1950)، جس کے تحت یہودیوں کو ٹیکس چھوٹ، مالی امداد، علاج معالجہ، مکان خریدنے میں رعایت اور زبان سیکھنے کے کورسز جیسے مراعات دی جاتی ہیں۔

خارجی یہود دشمنی کا خوف، خاص طور پر یورپ و امریکہ میں، جو انہیں اسرائیل میں رہنے پر مجبور کرتا ہے، معاشی مسائل اور خاندانی مجبوریوں کی وجہ سے بیرون ملک منتقل ہونا ایک مشکل فیصلہ بن چکا ہے۔

باوجود اس سب کے، مهاجرت معکوس (یعنی اسرائیل چھوڑنا) میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ صرف 2023 میں، 55 ہزار سے زائد افراد اسرائیل چھوڑ چکے ہیں۔ ان میں زیادہ تر تعلیم یافتہ، نوجوان اور متوسط طبقے سے تعلق رکھتے ہیں۔اسی سال نیٹ امیگریشن میں 80 فیصد کمی دیکھی گئی، جو اسرائیلی حکومت کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔

صہیونی حکومت کی جانب سے دی جانے والی مراعات، ایدئولوژیکل وابستگی اور بیرونی خطرات کا خوف، شہریوں کو وقتی طور پر اسرائیل میں روکنے میں کامیاب ہوا ہے۔ تاہم، مسلسل جنگ، ذہنی دباؤ، عدم اعتماد، جبری فوجی خدمات اور معاشی مسائل نے معاشرے کو داخلی انتشار کا شکار بنا دیا ہے۔

اسرائیلی معاشرہ اب ایک ایسے دوراہے پر ہے، جہاں بقا کی جدوجہد اور ترک وطن کے درمیان فیصلہ کرنا انتہائی کٹھن ہو چکا ہے۔ اور شاید اسی کو صہیونی تجربے کا اصل بحران کہا جا سکتا ہے۔

مشہور خبریں۔

روس یوکرین جنگ میں امریکی اتحادی کس کے ساتھ ہیں؟نیویارک ٹائمز کی رپورٹ

?️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں:ایک طرف یوکرین کو امید ہے کہ امریکہ اور اس کے

آذربائیجان کا صیہونیوں کے تعاون سے سائبر سیکورٹی سینٹر قائم کرنے کا منصوبہ

?️ 1 جولائی 2022سچ خبریں:جمہوریہ آذربائیجان کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی

کینیڈا نے پاکستان پر عائد سفری پابندیوں کے حوالے سے اہم اعلان کردیا

?️ 23 جون 2021کینیڈا (سچ خبریں)  کینیڈا نے پاکستان پر عائد سفری پابندیوں کے حوالے

براڈشیٹ کیس نے کرپشن کے خلاف بولنے والوں کا چہرہ بے نقاب کر دیا ہے: فضل الرحمٰن

?️ 30 جنوری 2021براڈشیٹ کیس نے کرپشن کے خلاف بولنے والوں کا چہرہ بے نقاب

موساد کے سابق چیف یوسی کوہن کی قطر کے ساتھ تعلقات پر نظر ثانی کی تجویز

?️ 29 اکتوبر 2025موساد کے سابق چیف یوسی کوہن کی قطر کے ساتھ تعلقات پر

ایدھی فاونڈیشن کی چئیرپرسن بلقیس ایدھی انتقال کر گئیں

?️ 15 اپریل 2022کراچی(سچ خبریں)معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی بیوہ اور ایدھی فاؤنڈیشن کی

ماہرین نے پھلوں کے چھلکوں پر تجربہ کر کے اہم کامیابی حاصل کر لی

?️ 22 ستمبر 2021سنگاپور سٹی (سچ خبریں) ماہرین نے پھلوں کے چھلکوں پر تجربہ کر

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے مودی حکومت کی سازشوں کے بارے میں اہم انکشاف کردیا

?️ 13 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے