اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی پر بات چیت جاری ہے:صیہونی میڈیا

سعودی

?️

سچ خبریں:صیہونی چینل نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ موجودہ حالات میں صیہونی حکومت اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔

صیہونی حکومت کے  ٹی وی چینل 12 نے خبر دی ہے کہ بحرین کی ثالثی سے ریاض اور تل ابیب کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے حوالے سے بات چیت جاری ہے، اس دوران صیہونی  وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے سعودی عرب کے ولی عہدمحمد بن سلمان سے بات چیت کی۔

اس سلسلے میں سعودی عرب کے ولی عہد نے منامہ کا دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے تل ابیب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے حوالے سے بحرین کے وزیر خارجہ عبداللطیف الزیانی سے ملاقات اور گفتگو کی۔،صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 12 نے بتایا کہ نیتن یاہو نے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے اسرائیل کے وزیر خارجہ ایلی کوہن کے ساتھ بھی بات چیت کی۔

صہیونی چینل  نے ان مذاکرات کے دوران ریاض کی طرف سے پیش کی گئی دو شرائط کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی پہلی شرط مغربی کنارے کو سہولیات فراہم کرنا ہے جس کے تحت صیہونی فوج کو مغربی کنارے کی سیکورٹی اور فوجی کنٹرول فلسطینی اتھارٹی کو سونپنا ہوگا۔

مذکورہ چینل کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی دوسری شرط ابو مازن اور مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی اتھارٹی  کے دیگر عہدیداروں کو سیکیورٹی فراہم کرنا نیز مسجد اقصیٰ اور قیامت کلیسا کا تحفظ  کرنا ہے۔

مشہور خبریں۔

لاپتا افراد بازیابی کیس، نگران وزیراعظم آئندہ سماعت پر طلب

?️ 13 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاپتا افراد کی

سعودی دارالحکومت میں فیشن شو کا انعقاد

?️ 2 جون 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے دار الحکومت ریاض میں خواتین کے عبایا فیشن

ہم فلسطین اور غزہ کیساتھ کھڑے ہیں: وزیر اعظم عمران خان

?️ 12 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)اسرائیلی دہشتگردی کیخلاف وزیراعظم عمران خان نے فلسطین اور غزہ

متحدہ عرب امارات کا چین کے ساتھ مشترکہ ویکسین بنانے کا منصوبہ

?️ 15 ستمبر 2021سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کئی مہینوں سے سینوفارم ویکسین کو چین کے

چینی ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

?️ 1 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ

غزہ میں صیہونی درندگی کی ایک اور مثال؛معذور افراد شہید

?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی جنگی طیاروں کے حملوں کے نتیجہ میں غزہ کے

اسرائیل میں انتخابات کی جانب پہلا قدم

?️ 4 جون 2025سچ خبریں: عبری میڈیا نے آج صبح اطلاع دی ہے کہ ربی ڈیوڈ

اداکار یاسر حسین کو پھر شدیدتنقید کا سامنا

?️ 23 جون 2021کراچی (سچ خبریں) معروف و مشہور پاکستانی اداکار و میزبان یاسر حسین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے