اسرائیلی کمپنی کا غیر قانونی بستیوں کے خلاف اقدام؛صیہونی حکومت کا رد عمل

اسرائیل

?️

سچ خبریں:اسرائیل کی غیرقانونی آباد کاریوں کے خلاف بن اینڈ جیری کمپنی کا موقف اگرچہ ایک چھوٹا سا قدم ہے تاہم رویوں کو تبدیل کرنے کے لیےاچھا ہے۔
گذشتہ ہفتے بن اور جیری اسرائیلی کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ وہ اب مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں واقع اسرائیلی بستیوں میں اپنی مصنوعات فروخت کرنے کی اجازت نہیں دے گی، کمپنی نے ایک بیان میں کہاکہ ہمارا خیال ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں بن اور جیری آئس کریم کی فروخت ہماری اقدار کے منافی ہے۔

یادرہے کہ بن اینڈ جیری ترقی پسند اقدار کے میدان میں کوئی نئی کمپنی نہیں ہے، یہ ایک ایسی کمپنی ہے جو اپنی پالیسیوں کے بارے میں ہمیشہ ایماندار رہی ہے اور اس میں سیاسی مقاصد کی حمایت کرنے کی ایک طویل تاریخ ہے جس میں فوجداری انصاف میں اصلاحات ، ووٹروں کی رجسٹریشن ، مالی اصلاحات ، اور آب و ہوا کے بارے میں انصاف شامل ہیں، یقینی طور پر فلسطین پر اسرائیلی قبضے کے خلاف کمپنی کے مؤقف کو سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا،۔

واضح رہے کہ اسرائیلی صدر نے اس اقدام کو دہشت گردی کی ایک نئی شکل قرار دیا جس سے کمپنی کے لیے سنگین نتائج برآمد ہوں گے،وہ نتائج کے بارے میں ٹھیک ہی کہہ رہے تھےکیونکہ ایسا کرنے سے بن اور جیری نے نہ صرف خود کو دہشت گردی کے الزامات کے سامنے لاکھڑا کیا ہے بلکہ ریاستہائے متحدہ میں اپنے لیےقانونی مشکلات بھی پیدا کردی ہیں،امریکی 30 ریاستوں میں ایسے قوانین موجود ہیں جن کے تحت پنشن فنڈز کو ایسی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرنے سے منع کیا گیا ہے جو اسرائیل کے ساتھ کاروبار نہیں کریں گی۔

ٹیکساس پبلک اکاؤنٹس کنٹرولر جو ٹیکساس پبلک پینشن فنڈز کے اربوں ڈالر کے اثاثوں کی نگرانی کرتا ہے ، نے کہا ہے کہ اگر اسے پتہ چلا کہ بن اور جری قانون توڑ رہی ہے تو اس کمپنی کو بلیک لسٹ میں ڈال دیے گا جبکہ اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لاپڈ نے بھی کمپنی کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ دوسری کمپنیوں کے دعوؤں کے برخلاف ، بن اور جری قبضے اور آبادکاری کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینیوں کی حمایت کرتی ہے اور اپنی غیر قانونی نوعیت پر زور دیتی ہے ، اس کا کہنا ہے کہ وہ حقیقت کو اجاگرکرتی رہے گی چاہے عالمی برادری اسے ترک کردے اور عام طور پر بستیوں کی تعمیر ہوتی رہےتاہم یہ اقدام غیر قانونی ہے۔

 

مشہور خبریں۔

صہیونیوں کو لبنان کی سرزمین سے مکمل طور پر نکلنا ہوگا : شیخ نعیم قاسم

?️ 26 جون 2026سچ خبریں: حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے عاشورائے

جنگ کا مستقل خاتمہ صرف ایک شرط پر

?️ 12 مئی 2025سچ خبریں: محمد الہندی، فلسطینی جہاد اسلامی تحریک کے نائب سیکرٹری جنرل،

کل جماعتی حریت کانفرنس کا کشتی حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار رنج و غم

?️ 17 اپریل 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

اپنے سے پانچ گنا بڑے دشمن کو شکست دی، دشمن آج بھی اپنے زخم چاٹ رہا ہے۔ خواجہ آصف

?️ 6 ستمبر 2025سیالکوٹ (سچ خبریں) وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ

صیہونیوں کو اب تک غزہ سے کیا ملا ہے؟ صیہونی تجزیہ کار کی زبانی

?️ 16 جنوری 2024سچ خبریں: مغربی اور صہیونی عسکری تجزیہ نگار اور ماہرین ان دنوں

جعفر ایکسپریس پر ایک بار پھر حملہ، ٹرین کو دوزان ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا

?️ 4 اگست 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر ٹرین جعفر ایکسپریس

شام میں القاعدہ سے الگ ہونے والے 19 دہشت گرد گروہ سرگرم

?️ 17 دسمبر 2024سچ خبریں:عراق کے اتحاد فتح کے ایک رہنما عدی عبدالہادی نے خبردار

غزہ میں 50 روزہ جنگ بندی میں امریکہ کی نئی تجویز

?️ 15 مارچ 2025سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے باخبر ذرائع کے مطابق مشرق وسطیٰ کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے