اسرائیلی وزیر خارجہ فلسطینی ریاست کے قیام سے خوفزدہ 

فلسطینی

?️

سچ خبریں: اسرائیلی وزیر خارجہ گڈیون ساعر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں، حماس، حزب اللہ اور انصاراللہ کی اس ریجیم کے خلاف جدوجہد کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے لکھا کہ اسرائیل کبھی بھی فلسطینی ریاست کے قیام کو، جو مغربی کنارے میں انتہائی قریب اور ایک اعلیٰ جغرافیائی مقام پر ہو، قبول نہیں کرے گا۔
اس سے قبل، اسرائیلی وزیر دفاع نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مسودہ قرارداد کے جواب میں، اس کے منظور ہونے سے پہلے ہی اس کی پابندی نہ کرنے پر زور دیا تھا۔ یسرائیل کٹس نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ اسرائیل کسی فلسطینی ریاست کے قیام کی اجازت نہیں دے گا۔
اسرائیلی ٹی وی نیٹ ورک i24 نے اطلاع دی کہ غزہ میں امن کے لیے امریکی مسودہ قرارداد میں کی گئی ترامیم، فلسطینی ریاست کے قیام کی توثیق کرتی ہیں، اور یہی بات تل ابیب اور واشنگٹن کے درمیان اس معاملے پر اختلافات کو بڑھا رہی ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونفل منگل کے روز غزہ سے متعلق امریکی مسودہ قرارداد پر غور کرے گی۔ واشنگٹن نے مسلم اور عرب ممالک کی حمایت حاصل کرنے کے لیے اس میں تبدیلیاں کی ہیں، جن میں فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے راہ ہموار کرنا بھی شامل ہے۔

مشہور خبریں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے نوٹس پر سینیٹ میں شدید ہنگامہ، اٹارنی جنرل کو طلب کرنے کا مطالبہ

?️ 25 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے سینیٹ کمیٹیوں

بھارت نے حملوں کے دوران شہریوں اور مساجد کو نشانہ بنایا۔ خواجہ آصف

?️ 9 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ

ٹیلیگرام کا  صارفین کے لئے متعدد نئے فیچرز کا اعلان

?️ 29 اپریل 2021برلن(سچ خبریں) ٹیلیگرام کی جانب سے صارفین کے لیے متعدد نئے فیچرز

افریقہ میں فرانس کا آخری قلعہ کیسے فتح ہوا؟

?️ 29 اگست 2023نائجریا میں ہونے والی حالیہ پیش رفت سے ظاہر ہوتا ہے کہ

آئی ایم ایف بورڈ نے 29 اپریل تک کا شیڈول جاری کردیا، پاکستان ایجنڈے میں شامل نہیں

?️ 20 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف  نے 29 اپریل تک اجلاس

سول ایوی ایشن اتھارٹی مزید اراضی کے حصول کیلئے کوشاں

?️ 19 دسمبر 2022لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے سرزنش کے باوجود سول

مریم اورنگزیب نے صحافیوں کیلئے ہیلتھ انشورنس رجسٹریشن فارم کا اجرا کردیا

?️ 24 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا

امریکہ شام کو غیر مستحکم کرنے کے لیے داعش کو استعمال کر رہا ہے: روس

?️ 26 جنوری 2024سچ خبریں:شام میں ولادیمیر پیوٹن کے نمائندے الیگزینڈر لاورنتی اف نے آج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے