?️
اسرائیلی حکام نے کینیڈین پارلیمانی وفد کو مغربی کنارے میں داخلے ہونے سے روک دیا
صہیونی حکام نے کینیڈا کی پارلیمنٹ کے ایک وفد کو مغربی کنارے میں داخل ہونے سے روک دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ النبی کراسنگ پر پیش آیا جہاں اسرائیلی اہلکاروں نے چھ رکنی کینیڈین پارلیمانی وفد کو فلسطینی علاقوں میں داخلے کی اجازت نہیں دی۔
اطلاعات کے مطابق اسرائیلی سفارت خانے نے کینیڈا میں وضاحت دی ہے کہ اس وفد کو اس بنیاد پر روکا گیا کیونکہ اس کے بعض ارکان کا تعلق ایک غیر سرکاری تنظیم ’’اسلامک ریلیف ورلڈ وائیڈ‘‘ سے بتایا گیا ہے، جسے اسرائیل ایک نام نہاد دہشت گرد تنظیم قرار دیتا ہے۔ دوسری جانب کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈا اس وفد کے ساتھ کیے گئے نامناسب سلوک پر باضابطہ احتجاج کر چکا ہے۔
کینیڈا کی رکن پارلیمنٹ اقرا خالد نے وزیر اعظم مارک کارنی کو بتایا کہ وہ خود اس وفد میں شامل تھیں اور اسرائیلی اہلکاروں نے سرحد پر ان کے ساتھ بدسلوکی کی، حتیٰ کہ انہیں کئی مرتبہ دھکے بھی دیے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ النبی کراسنگ پر اسرائیلی حکام نے ان سے سخت تفتیش کی حالانکہ وہ جانتے تھے کہ وہ کینیڈا کی منتخب رکن پارلیمنٹ ہیں، کیونکہ ان کے پاس سفارتی نوعیت کا خصوصی پاسپورٹ موجود تھا۔
یہ واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیلی حکومت مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کو مزید وسعت دینے کے اقدامات کر رہی ہے۔ حال ہی میں اسرائیلی وزیر خزانہ بتسلئیل اسموتریچ نے مغربی کنارے میں 19 نئی بستیوں کو قانونی حیثیت دینے کا منصوبہ کابینہ کے سامنے پیش کیا، جسے منظوری بھی دے دی گئی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق ان میں سے بعض بستیاں مکمل طور پر نئی ہیں جبکہ کچھ کو اسرائیلی قوانین کے تحت باقاعدہ شکل دی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ 1967 میں مغربی کنارے اور القدس پر قبضے کے بعد اسرائیل نے ان علاقوں میں سینکڑوں یہودی بستیاں قائم کی ہیں۔ اقوام متحدہ متعدد بار ان بستیوں کو غیر قانونی قرار دے چکا ہے، تاہم اسرائیل نہ صرف ان قراردادوں کو نظرانداز کرتا آ رہا ہے بلکہ فلسطینی علاقوں میں آبادکاری کے عمل کو مزید تیز کر رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ کی نظر میں یورپ کی حیثیت؛جرمن میگزین کی رپورٹ
?️ 13 دسمبر 2025سچ خبریں:جرمن میگزین فوکس نے امریکی قومی سلامتی کی نئی دستاویز کا
دسمبر
واٹس ایپ پر اسٹیٹس ری شیئر کا فیچر پیش کیے جانے کا امکان
?️ 20 مئی 2025سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پر بھی فیس بک
مئی
ہمارے میزائلوں کی درستگی اور طاقت ہر روز بڑھ رہی ہے:الحوثی
?️ 30 جون 2022سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے سربراہ نے اعلان کیا کہ ہمارے
جون
کیا اسرائیل بحری جہازوں کی جنگ کے سلسلہ میں اپنی دھمکی کو عملی جامہ پہنا سکتا ہے؟
?️ 2 اگست 2021سچ خبریں:کچھ ماہرین اور مبصرین کا خیال ہے کہ صہیونی حکومت کی
اگست
شبلی فراز کا بشیر میمن کے الزامات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ
?️ 2 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، سینیٹرسید شبلی فراز
مئی
فرحان اختر کا ایک منفرد اور غیر روایتی کہانی پر فلم بنانے کا اعلان
?️ 10 اگست 2021ممبئی(سچ خبریں)بالی ووڈ کے معروف اداکار و ہدایتکار فرحان اختر نے ایک
اگست
پاکستان: بھارت جج، جیوری اور جلاد کے طور پر کام کر رہا ہے
?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے نئی دہلی پر
مئی
نوری المالکی کا وزارتِ عظمیٰ کی امیدواری سے دستبردار ہونے سے انکار
?️ 23 فروری 2026نوری المالکی کا وزارتِ عظمیٰ کی امیدواری سے دستبردار ہونے سے انکار
فروری