?️
سچ خبریں: فلسطینی قیدیوں کے خلاف صہیونیستوں کے تشدد میں گزشتہ کئی ماہ سے مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، خاص طور پر غزہ پٹی کے خلاف نسل کشی کی جنگ شروع ہونے کے بعد سے۔
واضح رہے کہ حماس سے وابستہ فلسطینی قیدیوں کے میڈیا آفس نے نامور فلسطینی قیدی اور مقاومت کے کمانڈر حسن سلامہ کی انتہائی تشویشناک حالت کے بارے میں معلومات جاری کی ہیں، جو اسرائیلی جیلوں میں قید ہیں۔
میڈیا آفس کے مطابق، حسن سلامہ کئی ماہ سے مجدو جیل کی تنہائی کی کوٹھریوں میں انتہائی سخت اور غیر انسانی حالات میں رکھے گئے ہیں اور انہیں منظم تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ دو ماہ میں صہیونی فوجیوں نے حسن سلامہ پر چھ بار شدید جسمانی حملے کیے ہیں۔ اس کے علاوہ، قیدیوں کے خلاف جان بوجھ کر بھوکا رکھنے کی پالیسی کے تحت ان کا وزن خطرناک حد تک کم ہو چکا ہے۔
میڈیا آفس نے بتایا کہ صہیونیوں کے تشدد کی وجہ سے حسن سلامہ کے دانت گر چکے ہیں اور ان کی بینائی بھی جارہی ہے، جبکہ اسرائیلی حکام جان بوجھ کر انہیں چشمہ تک رسائی سے محروم کر رہے ہیں۔
حسن سلامہ کون ہیں؟
حسن سلامہ فلسطینی مزاحمت کے ایک اہم کمانڈر ہیں، جو 1971 میں خان یونس، جنوبی غزہ پٹی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے پہلی انتفاضہ میں فعال کردار ادا کیا اور بعد ازاں حماس کی فوجی شاخ عزالدین القسام بریگیڈ کے کمانڈر بن گئے۔
54 سالہ حسن سلامہ القسام بریگیڈ کے اہم کمانڈروں میں سے ایک ہیں، جنہوں نے "مقدس انتقام” آپریشن کی قیادت کی تھی۔ یہ آپریں یحییٰ عیاش کی شہادت کے جواب میں کیا گیا تھا، جس میں درجنوں صہیونی ہلاک ہوئے تھے۔ حسن سلامہ کو 48 بار عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ انہیں 2011 میں "وفا کے معاہدے” کے تحت رہا ہونا تھا، لیکن آخری لمحات میں اسرائیلی حکام نے ان کی رہائی روک دی۔
حسن سلامہ ان نمایاں فلسطینی قیدیوں میں سے ہیں جن کی رہائی کے لیے فلسطینی مزاحمت نے کئی اسیر تبادلے کے معاہدوں میں کوششیں کیں۔
جیل کی کوٹھریوں کا کرب
حسن سلامہ نے اپنی یادداشتوں میں اسرائیلی جیلوں کی تنہائی کی کوٹھریوں کے دنوں کا احوال بیان کیا ہے، جنہیں وہ "برزخ” یعنی زندہ اور مردہ کے درمیان کی دنیا قرار دیتے ہیں۔ ان کی یہ کتاب فلسطینی ادب کے ایوارڈ میں یادداشتوں کے زمرے میں اول پوزیشن پر رہی۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
صیہونی پولیس سربراہ کے مستعفی ہونے کا امکان
?️ 12 دسمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کی داخلی سلامتی کی وزارت کے عہدے پر بنیاد
دسمبر
امریکہ نے شام کے 35 آئل ٹینکرز کو ہائی جیک کیا
?️ 23 جولائی 2022سچ خبریں: شام کے ایک سیکورٹی ذرائع نے آج ہفتہ کو
جولائی
آج کا دن لبنان اور لبنانیوں کی فتح کا دن ہے: لبنانی صدر
?️ 26 جنوری 2025سچ خبریں: لبنان کے صدر جوزف عون نے ایک بیان جاری کرتے
جنوری
مصر غزہ کی پٹی میں اسرائیل اور امریکہ کا ایجنٹ : لاپیڈ
?️ 27 فروری 2025سچ خبریں: Maariv اخبار نے اپنے انفارمیشن بیس پر ایک خبر میں
فروری
قدرتی آفت کے ساتھ انسانوں کی پیدا کردہ آفت کی کوئی گنجائش نہیں، وزیراعظم
?️ 22 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آخر
اگست
وزیراعظم سے سعودی وزیر مملکت کی ملاقات، پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال
?️ 9 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر مملکت برائے
مئی
صیہونی فوج کے ہاتھوں لبنانی سمندری حدود کی خلاف ورزی
?️ 8 جنوری 2022سچ خبریں:قابض صیہونی حکومت کی بحری فوج نے ایک بار پھر لبنان
جنوری
پچھلے سال کے مقابلے عوام کو گیس کی بہتر سہولت میسر ہو گی، وزیر توانائی
?️ 18 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر
اکتوبر