?️
سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں اور آزادہونے والے افرادکے امور کی نگراں کمیٹی کے ریسرچ سیکشن کے سربراہ نے کہا کہ اسرائیلی جیلوں میں 600 سے زائد بیمار قیدی ہیں جن میں سے درجنوں کو کینسر جیسی خطرناک بیماری ہے۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی قیدیوں اور آزادہونے والے افرادکے امور کی نگراں کمیٹی کے تحقیقاتی شعبے کے سربراہ عبدالناصر فروانہ نے کہا کہ اسرائیلی جیلوں میں 600 سے زائد فلسطینی قیدی بیمار ہیں۔
رپورٹ کے مطابق انہوں نے بتایا کہ درجنوں افراد دل کی بیماری، گردے کی خرابی اور کینسر جیسی خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہیں یا فالج کا شکار ہیں اور ان میں سے کچھ دوسروں کی مدد کے بغیر چلنے کے قابل بھی نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جن میں بیماری کی علامات پائی جاتی ہیں اور ان میں بیماری کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ اگر تمام قیدیوں کا جائزہ لیا جائے تو بلاشبہ بیمار قیدیوں کی تعداد صت مند قیدیوں سے زیادہ ہوگی ۔
واضح رہےکہ اس حوالے سے فلسطینی قیدیوں کے امور کی نگراں کمیٹی نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ کینسر کے مرض میں مبتلا قیدی "ناصر ابو حامد” کی جسمانی حالت تشویشناک ہے اور وہ کومہ میں ہیں،یادرہے کہ اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی تعداد 4500 کے لگ بھگ بتائی جاتی ہے جن میں 40 خواتین، 170 بچے اور 380 افراد ایسے ہی جوبغیر کسی الزام کے زیر حراست ہیں نیز عمر قید کی سزا پانے والے 543 قیدی ہیں جبکہ بیمار قیدیوں کی تعداد 700 ہے جن میں سے 300 خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہیں۔


مشہور خبریں۔
ترک انتخابات کے دوسرے راؤنڈ کے موقع پر لیرا میں گراوٹ
?️ 27 مئی 2023سچ خبریں:ترک صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے سے دو روز قبل ترک
مئی
حماس نے جنگ بندی پر کسی بھی معاہدے کی تردید کی
?️ 16 اپریل 2022سچ خبریں: حماس کے رہنما محمود مرادی نے کہا کہ مقاومت اور
اپریل
امریکی قابض افواج کا قافلہ عراق سے شام میں داخل
?️ 23 فروری 2022سچ خبریں:عراق اور شام کے متعدد حصوں پر قابض امریکی دہشتگرد فوج
فروری
ایران کے ساتھ جنگ اسرائیل کی سب سے پیچیدہ جنگوں میں سے ایک
?️ 21 جون 2025سچ خبریں: صہیونی ریگیم کے فوجی ترجمان نے اعتراف کیا کہ ایران
جون
بھارتی پروازوں کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کے استعمال کا نوٹس لے لیا
?️ 12 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے
نومبر
غزہ آپریشن میں صیہونی فوجیوں کا بہت زیادہ نقصان
?️ 30 جون 2024سچ خبریں: الاقصیٰ شہداء بٹالینز نے اعلان کیا کہ فلسطینی جنگجوؤں نے
جون
پورے مشرق وسطی کو جنگ میں کون ڈھکیل رہا ہے؟
?️ 29 جنوری 2024سچ خبریں: حماس کے ایک رہنما نے کہا ہے کہ ہم نے
جنوری
شمالی عراق میں ترک فوجی اڈے پر راکٹ حملہ
?️ 23 جولائی 2022سچ خبریں: اسکائی نیوز نے اطلاع دی ہے کہ عراق کے صوبہ نینوا
جولائی