?️
اسرائیلی آرمی چیف کا اعتراف غزہ کی جنگ مہنگی پڑی
اسرائیلی فوج کے سربراہ جنرل ایال زامیر نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ صہیونی ریاست کو بھاری قیمت چکوانے پر مجبور کر رہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل کی ایران کے ساتھ جنگ بھی ابھی ختم نہیں ہوئی۔
الجزیرہ کے مطابق، اسرائیلی آرمی چیف نے منگل کو ایک اسٹریٹجک جائزہ اجلاس میں کہا: "غزہ کی جنگ، اسرائیل کی تاریخ کی سب سے پیچیدہ جنگوں میں سے ایک ہے۔ ہم اپنے جنگی اہداف جیسے قیدیوں کی واپسی اور حماس کا خاتمہ حاصل کرنے کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں۔”
جنرل زامیر نے مزید کہا کہ ایران سے جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی۔ ان کا یہ دعویٰ ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب علاقائی اور بین الاقوامی ذرائع، بشمول عربی اخبار رای الیوم، لکھ چکے ہیں کہ اسرائیل ایران کی طاقتور میزائل صلاحیت اور دفاعی قوت کے سبب ۱۲ روزہ جنگ میں جنگ بندی پر مجبور ہوا۔
ادھر اسرائیلی اخبار معاریو نے منگل کو لکھا: "ہم مذاکراتی سطح ہو یا بین الاقوامی، ہر جگہ الجھن اور بے سمتی کا شکار ہیں۔” اخبار نے مزید کہا: "امریکی حکام اب کھل کر کہہ رہے ہیں کہ اسرائیل کو جنگ جاری رکھنے کا کوئی نمایاں جواز باقی نہیں رہا۔”
اسرائیلی اخبار یدیعوت آحارنوت کے مطابق، غزہ میں جاری زمینی کارروائیوں اور اکتوبر 2023 کے حملے میں ناکامی کے بعد، اسرائیلی فوج جلد اپنی آپریشنل حکمت عملی، تیاری کی سطح، اور غزہ کے مکمل کنٹرول کے منصوبے کے فقدان پر اندرونی تحقیقات کا آغاز کرے گی۔
اخبار نے لکھا کہ اس تحقیق میں خاص توجہ حماس کی مزاحمتی طاقت، اسرائیلی قیدیوں کی بازیابی میں ناکامی، اور غزہ کے زیرزمین سرنگوں کے خلاف جنگی تیاریوں پر دی جائے گی۔ کئی فوجی کمانڈروں نے آپریشنز پر سخت تنقید کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، یہ تحقیقات ایک سال تک جاری رہ سکتی ہیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
گلو کارعلی ظفر جیلوں میں قید خواتین کو قانونی مدد فراہم کریں گے
?️ 10 مارچ 2021لاہور (سچ خبریں) گلوکار علی ظفر سماجی کاموں میں متحرک ہونے کی
مارچ
مغربی ممالک اب بھی شام میں دہشت گردوں کی حمایت کرتے ہیں:روس
?️ 1 جولائی 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روس کے نائب نمائندے نے سلامتی کونسل کے
جولائی
18 بار عمر قید کی سزا پانے والا فلسطینی قیدی
?️ 1 اپریل 2025 سچ خبریں:علی الرجبی نامی وہ فلسطینی مجاہد جو 18 بار عمر
اپریل
چین نے ایک بار پھر پاکستان کی مدد کا اعلان کیا
?️ 29 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبیریں) ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ
اپریل
زیلنسکی کا یوکرین کی ایک ہزار مربع کلومیٹرزمین واپس لینے کا دعویٰ
?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے جمعہ کے
ستمبر
صیہونیوں کا العروب کیمپ پر حملہ
?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:مغربی کنارے کے الخلیل علاقہ واقع میں العروب کیمپ پر اسرائیلی
جنوری
صیہونی آبادکاروں میں خوف و ہراس کی لہر
?️ 21 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہےکہ حزب اللہ کے ڈرون طیاروں
فروری
پاکستان اور ایران کے درمیان 13 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
?️ 3 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے دورہ پاکستان کے
اگست