?️
سچ خبریں:اردن کی انٹیلی جنس سروس کے ایک باخبر ذرائع نے ایک اور سازش کی نشاندہی کرنے کا اعلان کیا جسے کچھ مقامی بکے ہوئے فوجیوں کے ذریعہ کچھ علاقائی انٹیلی جنس خدمات کے تعاون سے انجام دیا جاناتھا۔
اردن کی انٹیلی جنس سروس کے ایک باخبر ذرائع نے انکشاف کیا کہ جب ایک طرف شاہی خاندان کے قریبی لوگوں اور کچھ قبائل کے سربراہوں کے ہاتھوں بغاوت کی کوشش کی جارہی تھی تودوسری طرف اردن کے شاہ عبداللہ دوم اور ولی عہد شہزادہ حسین بن عبد اللہ کو راستے سے ہٹانے کے لئے ایک اور منصوبہ بنایا گیا۔
ذرائع کے مطابق معاملے کی حساسیت کی وجہ سے ذرائع نے اپنا نام ظاہر نہ کرتے ہوئے کہاکہ تحقیقات جاری ہیں اور شاہی عدالت اور اس کی سکیورٹی ٹیم کے متعدد افراد نیز شہزادے کے محافظوں سمیت کچھ سکیورٹی اہلکاروں کو طلب کیا گیا ہے یا تفتیش کے لئے گرفتار کیا گیا ہے، ذرائع نے انکشاف کیا کہ موصولہ اطلاع کے مطابق قاتلانہ ٹیم اردن کے متعدد اشرافیہ، فوجی دستوں اور ایک بڑے قبیلے سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد پر مشتمل تھی ، یہ لوگ بادشاہ کے ملک کےکسی جنوبی کسی علاقے میں دورے کے دوران اور ولی عہد شہزادہ کی موجودگی کی صورت میں انھیں قتل کرنا چاہتے تھے۔
ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ولی عہد شہزادہ کے یروشلم کے دورے کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کرنے کی ایک وجہ اسرائیلی فریق کی درخواست بھی تھی کہ وہ یروشلم جانے والے شہزادہ حسین کے محافظوں اور ساتھیوں کی تعداد کو کم کریں اور مسجد اقصی کا دورہ کریں جبکہ ان کےقتل کی سازش کا امکان تھا جس کے بعد اردن کی انٹلی جنس سروس کے مشورے پر یہ سفر منسوخ کردیا گیا ، ان ذرائع کے مطابق ، انٹلی جنس ایجنسی نے قدس شہر میں اپنے انٹیلی جنس ایجنٹوں کی محتاط تفتیش کے ذریعے شہزادے کو قتل کرنے کے سازش کے بارے میں اشارہ حاصل کیا تھا، ذرائع نے زور دے کر کہا کہ اب تک میڈیا میں قاتلوں کے منصوبے کا عدم انکشاف عوامی تحفظ کے ماحول میں خلل کو روکنے کے لئے ہوسکتا ہے ، حالانکہ حالیہ دنوں میں ہونے والی گرفتاریوں اور تحقیقات نے ایسے منصوبوں کو ثابت کیا ہے۔
مشہور خبریں۔
ٹرمپ کی آمد کے بعد امریکی امداد کے خاتمے پر زیلنسکی کی تشویش
?️ 8 نومبر 2024سچ خبریں: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے یورپی یونین کے سربراہی
نومبر
مفت آٹے کی تقسیم میں ہونے والی بھگدڑ پر شوبز شخصیات کا ردعمل
?️ 2 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے دوران عوام شدید
اپریل
پاکستان کا 450 کلو میٹر کی رینج کے حامل ابدالی میزائل نظام کا کامیاب تجربہ
?️ 3 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے ایکس انڈس مشق کے تحت ابدالی
مئی
وینزویلا کا تیل خریدنے والے ممالک کو 25 فیصد ٹیکس دینا ہوگا:ٹرمپ
?️ 25 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکہ نے وینزویلا کے تیل و گیس خریداروں پر سخت
مارچ
اسرائیل کے سامنے ایک نیا چیلینج
?️ 1 نومبر 2023سچ خبریں:عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ حکام
نومبر
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا محکمہ اطلاعات کو مزید مستحکم کرنے پر زور
?️ 15 اپریل 2021کوئٹہ(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ بلو چستان نے ہد ایت کرتے ہوئے کہاکہ
اپریل
آج کا ہٹلر کون ہے؟ برازیل کے صدر کا بیان
?️ 20 فروری 2024سچ خبریں: برازیل کے صدر لولا ڈا سلوا نے افریقی یونین کے
فروری
طوفان الاقصیٰ کے اثرات
?️ 13 اپریل 2024سچ خبریں: حماس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے اس بات کی طرف
اپریل