?️
اتوار کو مشرق وسطی کا دورہ پر جاوں گا، غزہ کے لوگ اپنے گھروں میں رہیں گے:ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اتوار کے دن مشرق وسطی کا دورہ کریں گے۔ ان کے مطابق، اس سفر کا مقصد اسرائیل اور حماس کے درمیان ہونے والے آتشبس معاہدے کے کچھ حصوں پر رسمی دستخط کرنا ہے۔
ٹرمپ نے فن لینڈ کے صدر کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ کسی کو بھی غزہ چھوڑنے پر مجبور نہیں کیا جائے گا”۔ یہ بیان اس وقت آیا ہے جب ان پر پہلے غزہ کے لوگوں کو وہاں سے نکالنے کے منصوبے بنانے کا الزام لگایا گیا تھا۔
امریکی صدر نے بتایا کہ انہیں اسرائیل کی پارلیمنٹ (کنست) میں تقریر کے لیے بھی دعوت دی گئی ہے، اور وہ یہ دعوت قبول کریں گے۔ اسرائیلی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے ٹرمپ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی قوم انہیں اپنی تاریخ کا سب سے بڑا دوست سمجھتی ہے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ ان کا مقصد غزہ میں پائیدار امن قائم کرنا ہے۔ ان کے بقول، تمام مغویوں اور قیدیوں کی رہائی اور اسرائیلی فوج کا جزوی انخلا اس معاہدے کے ابتدائی اقدامات میں شامل ہیں۔
فن لینڈ کے صدر الکساندر استوب نے ٹرمپ کی کوششوں کو “تاریخی” قرار دیا اور کہا کہ “یہ معاہدہ سفارت کاری کی بہترین مثال ہے۔ٹرمپ نے اپنی گفتگو کے دوران امریکہ کو دنیا کا سب سے بڑا ملک” کہا اور بتایا کہ ان کا ملک فن لینڈ سے آٗئس بریکر جہاز خریدنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
واٹس ایپ ہسٹری ایک سے دوسرے فون نمبر میں منتقل کرنے پر کام جاری
?️ 24 مئی 2021نیویارک( سچ خبریں) واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین مسیجنگ ایپلیکیشن ہے
مئی
صیہونی ریاست کی اقتصادی صورتحال
?️ 16 ستمبر 2024سچ خبریں: غزہ کی جنگ کے طویل ہونے کے باعث صیہونی ریاست
ستمبر
صیہونی جاسوس کے ہیڈکوارٹر پر ایران کے میزائل حملے کے 4 اہم پیغامات
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں: اپنے نئے مضمون میں خطے کے عسکری ماہر اور اسٹریٹجک
مارچ
سینٹ کام دہشت گردوں کے کمانڈر نے عراق کے وزیراعظم سے ملاقات کی
?️ 8 ستمبر 2022سچ خبریں: CENTCOM دہشت گرد تنظیم کے کمانڈر مائیکل کرولا
ستمبر
دنیا کو ہلا کر رکھ دینے والی تصویر والا صحافی شہید
?️ 8 اپریل 2025سچ خبریں:غزہ پٹی میں اس خبرنگار نے شہادت پائی جس کی دل
اپریل
صیہونی پارلیمنٹ رکن کا قابض فوج کے خلاف اہم بیان
?️ 20 جولائی 2023سچ خبریں: صہیونی کنیسٹ کے ایک رکن نے قابض فوج کے 161
جولائی
صیہونیوں کی جنوبی افریقہ پر دباؤ ڈالنے کی کوشش؛ وجہ؟امریکی جریدے کا انکشاف
?️ 10 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی جریدے نے انکشاف کیا ہے کہ تل ابیب کی
ستمبر
ہر تین مہینے بعد کہا جاتا ہے کہ حکومت مشکل میں ہے: وزیراعظم
?️ 30 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شرکت سے
دسمبر