?️
سچ خبریں:فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اس ملک کی پارلیمنٹ میں سربراہان مملکت کے اجلاس میں اپنے ریمارکس میں کہا کہ 2023/2024 کا موسم سرما رواں سال کے موسم سرما کی نسبت گیس کی فراہمی کے لحاظ سے بہت زیادہ مشکل ہوگا۔
روئٹرز خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میکرون نے اپنی تقریر کے ایک حصے میں کہا کہ اگلے سال کا موسم سرما یورپیوں کے لیے سخت ترین سردیوں میں سے ایک ہوگا، تاہم یورپ گیس فراہم کرنے والوں کے ساتھ بات چیت کو تیز کرے گا اور گیس کی خریداری کے لیے بڑے ایشیائی شراکت داروں کے ساتھ رابطہ قائم کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ توانائی کی خریداری کے لیے یورپی ممالک کے درمیان مالیاتی یکجہتی کو یقینی بنانے کے لیے میکانزم بھی قائم کیے جائیں گے، اس کے علاوہ اجلاس کے بعد ایمانوئل میکرون نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یوکرین کو ہتھیاروں کی خریداری میں مدد کے لیے 100 ملین ڈالر (98 ملین یورو) کا فنڈ بنایا ہے اور یہ بھی کہا کہ توپوں کی خریداری کے لیے خاص طور پر ڈنمارک کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین کو دیا جانے والے یہ ساز و سامان ان 18 توپوں کے علاوہ ہے جو فرانس نے پہلے یوکرین کو بھیجی تھیں، یاد رہے کہ اس وقت یوکرین پر روس کے حملوں کے بہانے یورپی ممالک نے ماسکو کے خلاف توانائی کی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں جس کی وجہ سے وہ خود چیلنج کا شکار ہیں۔


مشہور خبریں۔
فرانس سے 7 سعودی نوجوانوں کو بچانے کی درخواست
?️ 16 جون 2023سچ خبریں:ایمنسٹی انٹرنیشنل نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے کہا کہ وہ
جون
سپریم کورٹ نے مندر پر حملہ آوروں کی گرفتاری کا حکم جاری کر دیا
?️ 6 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس گلزار
اگست
نیتن یاہو کو سیاسی اور فوج کو فوجی شکست کا سامنا
?️ 16 جنوری 2025سچ خبریں: 467 دن کی جنگ کے بعد غزہ میں جنگ بندی
جنوری
2020 میں عراق میں 200 داعشی کمانڈر ہلاک
?️ 2 فروری 2021سچ خبریں:عراقی انسداد دہشت گردی ایجنسی کے ترجمان نے 2020 میں داعشی
فروری
اردن میں 27 ممالک کی فوجی مشقوں کا آغاز
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں: اردن کی فوج نے آج اتوارکو امریکہ اور 25 دیگر
ستمبر
صہیونیوں کو مغربی کنارے سے خدشات
?️ 25 مارچ 2021سچ خبریں:عربی 21 نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایک صہیونی عہدیدار
مارچ
ملک میں امن قائم کرنے میں تمام اداروں نے اہم کردار ادا کیا:وزیراعظم
?️ 6 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں اعلیٰ سطح
اگست
غزہ کے خلاف نہ رکنے والی صیہونی جارحیت
?️ 20 جنوری 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں آج علی الصبح فضائی حملوں اور
جنوری