آزادی کے نام پر عیاشی کا اڈہ بنتا جارہا سعودی عرب

سعودی

?️

سچ خبریں:سعودی عرب میں جازان ونٹر کے نام سے ایک پروگرام ہوا ہے جس میں نیم برہنہ خواتین سے ڈانس کیا ہے جسے لے کر سوشل میڈیا پر کافی ہنگامہ آرائی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

رائے الیوم انڑ ریجنل اخبار نے سی این این کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ سعودی عرب میں جازان وینٹر کے نام سے ہونے والے پروگرام کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں نیم برہنہ خواتین ڈانس اور رقص کرتی نظر آ رہی ہیں۔

تاہم علاقے کے امیر نے اس مسئلے کی تحقیقات کے احکامات جاری کئے ہیں، ڈانس اور رقص کرنے والی خواتین میں ایک خاتون کے لباس پر زیادہ اعتراض کیا جا رہا ہے، علاقے کے امیر کے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ پر وہ حکم پوسٹ کیا گیا ہے جس میں مسئلے کی تحقیقات کے لئے کہا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں لوگوں کو اس بات پر ناراضگی ہے کہ یہ ملک عالم اسلام میں ایک خاص مقام رکھتا ہے کیونکہ یہاں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ جسے اہم مقدس مقامات ہیں،سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کے بارے میں ملک کے اندر اور باہر عام نظریہ ہے کہ وہ اس ملک کو پوری طرح بدلنا چاہتے ہیں۔

لیکن تجزیہ نگاروں کو اعتراض ہے کہ آزادی دینے کے نام پر بن سلمان سعودی عرب کو عیاشی کا اڈہ بناتے جا رہے ہیں جبکہ انھوں نے اس ملک کی مذہبی پولیس کے اختیارات کو بھی کم کر دیا ہے جو اس ملک کے مذہبی حلقوں میں تشویش کا باعث بنا ہوا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

چار دن میں عربوں ڈالر کا نقصان

?️ 16 مئی 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت کے فلسطینی مزاحمتی تحریک کے ساتھ موجودہ جنگ کے

ہلیری کلنٹن کا احتجاج کرنے والے طلبہ پر اعتراض

?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: امریکہ کی سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے امریکی یونیورسٹی کیمپس

عمر کا حقیقی پتا لگانے کے لیے انسٹاگرام میں اے آئی ٹول کا استعمال

?️ 7 نومبر 2024سچ خبریں: سوشل ویب سائٹ کمپنی میٹا نے صارفین کی حقیقی عمر

دوسری شادی پر بیٹے کی جانب دروازہ کھولنے پر فیروز خان کو تنقید کا سامنا

?️ 3 جون 2024کراچی: (سچ خبریں) فیروز خان کی جانب سے دلہن کو گھر لے

چین میں خوفناک زلزلے کے متاثرین کی تعداد

?️ 19 دسمبر 2023سچ خبریں: چین میں کئی زلزلے آئے جن میں سے سب سے

مغربی کنارے میں ایک فلسطینی نوجوان کی شہادت

?️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطینی طبی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی فوجیوں کی

عمران خان کی نظر میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں کیا فرق ہے؟

?️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے اعلان

محفوظ زون کی ترک صدر کی تجویز مضحکہ خیز:شام

?️ 22 مئی 2022سچ خبریں:شام کی وزارت خارجہ میں اس ملک میں محفوظ زون کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے