?️
سچ خبریں:الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی جانب سے ایران پر پابندیوں اور اقتصادی محاصرے میں شدت کے باوجود جغرافیائی، علاقائی اور اقتصادی عوامل کے باعث تہران کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنا آسان نہیں۔
الجزیرہ نے ایک تجزیاتی رپورٹ میں ان وجوہات کا جائزہ لیا ہے جن کے باعث امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف پابندیوں اور محاصرے کی حکمت عملی مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کرسکتی۔
الجزیرہ کی ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ امریکہ جدید دور کی جنگوں میں اپنے مطلوبہ اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔ کابل ایئرپورٹ کے تاریخی مناظر، ہنوئی میں امریکی سفارتخانے کے اوپر پرواز کرتے ہیلی کاپٹر، ویتنام جنگ میں 60000 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور بالآخر واشنگٹن کی جانب سے جنگ سے انخلا کے لیے پیرس معاہدے پر دستخط، اسی طرح افغانستان پر ہزاروں ٹن بم برسانے کے بعد اچانک اس ملک سے انخلا، جو فرار سے زیادہ مشابہ تھا، اس حقیقت کی یاد دہانی کراتے ہیں۔
آج بھی امریکہ اور صہیونی حکومت کی جانب سے ایران کے خلاف جنگ کا مقصد ایران کے جوہری اور میزائل پروگرام کو تباہ کرنا اور موجودہ نظام حکومت کا تختہ الٹنا قرار دیا گیا تھا، لیکن یہ اہداف حاصل نہیں ہوسکے۔ امریکہ کے ہر حملے کا ایران کی جانب سے جواب دیا جاتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ ایرانی عوام نے ہتھیار نہیں ڈالے اور نہ ہی ان کے عزم میں کوئی کمی آئی ہے۔
ایران پر عائد کی جانے والی پابندیاں بھی گزشتہ 40 سے زائد برسوں کی پابندیوں کی یاد تازہ کرتی ہیں۔ امریکہ نے کویت پر عراق کے حملے کے بعد عراق پر پابندیاں اور محاصرہ عائد کیا تھا اور خوراک و ادویات کی رسد روک دی تھی، لیکن ایران کے معاملے میں صورتحال مختلف ہے۔
ایران کا رقبہ عراق سے کئی گنا زیادہ ہے۔ اس کے گرد موجود ممالک بھی تہران کی حکومت سے دشمنی نہیں رکھتے۔ ایران کی پاکستان، افغانستان، ترکمانستان، جمہوریہ آذربائیجان اور عراق کے ساتھ طویل سرحدیں ہیں اور عراق کے راستے ایران کی ضروریات پوری ہوتی ہیں۔
اس کے علاوہ ایران کی شمال میں تقریباً 700 کلومیٹر طویل سمندری سرحد بھی ہے اور شمالی ممالک، خصوصاً روس کے ساتھ اس کے روابط قائم ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پابندیاں چاہے کتنی ہی سخت کیوں نہ کردی جائیں، وہ ایرانی عوام کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور نہیں کرسکتیں۔
الجزیرہ کے مطابق ایک دلچسپ پہلو یہ ہے کہ اس وقت امریکہ اور صہیونی حکومت کی جانب سے ایران کے خلاف جنگ شروع کرنے کے اصل اہداف کے بجائے زیادہ تر آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کی بات کی جارہی ہے، حالانکہ آبنائے ہرمز ہی جنگ شروع ہونے کی وجہ نہیں تھی۔


مشہور خبریں۔
رفح کراسنگ کی بحالی فلسطینی عوام کا بنیادی حق ہے:حماس
?️ 3 فروری 2026رفح کراسنگ کی بحالی فلسطینی عوام کا بنیادی حق ہے:حماس حماس کے
فروری
سانحہ سیالکوٹ کے بعد وفاقی حکومت نے نیشنل ایکشن پلان
?️ 6 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)سانحہ سیالکوٹ کے بعد وفاقی حکومت نے نیشنل ایکشن
دسمبر
روہنگیا مسلمانوں کی نہ ختم ہونے والی مصیبتیں
?️ 23 مارچ 2021سچ خبریں:جنوبی بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزین کیمپ میں آگ لگنے
مارچ
کیا بائیڈن کو چین سے رقم ملی ہے ؟
?️ 27 ستمبر 2023سچ خبریں:ریپبلکن قانون سازوں کی جانب سے امریکی صدر جو بائیڈن کے
ستمبر
یمنی انقلاب کا نام آزادی اور تسلط سے نجات ہے؛ یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ
?️ 16 ستمبر 2021سچ خبریں:یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے اس ملک کے شہریوں
ستمبر
بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق، مثبت پیش رفت کا دعویٰ
?️ 16 جنوری 2025 راولپنڈی: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے
جنوری
ایران کی جانب سے یمن کے لیے جنگ بندی اور امن کے اقدام کی حمایت
?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں: اٹلی وزارت خارجہ برائے یمن اور افغانستان کے خصوصی نمائندے
جولائی
ایرانی صدر کی شہادت پر متعدد ممالک کے حکام کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ جاری
?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر، وزیر خارجہ اور بعض اعلیٰ
مئی