امریکی شہری اسرائیل کی جنگی پالیسیوں کی قیمت کیسے ادا کر رہے ہیں؟

امریکی امداد

?️

سچ خبریں:الجزیرہ نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیل کو دی جانے والی امریکی امداد کا بڑا حصہ براہِ راست امریکی عوام کے ٹیکسوں سے آتا ہے۔

الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق دوسری عالمی جنگ کے بعد سے اب تک امریکہ اسرائیل کو 300 ارب ڈالر سے زائد کی فوجی اور اقتصادی امداد فراہم کر چکا ہے، جس کے باعث اسرائیل جدید امریکی تاریخ میں امریکی امداد کا سب سے بڑا وصول کنندہ بن گیا ہے، حالانکہ دونوں کے درمیان کوئی باضابطہ دفاعی معاہدہ موجود نہیں۔

رپورٹ کے مطابق 1962 میں امریکی صدر جان ایف کینیڈی نے اسرائیل کو دفاعی میزائل فروخت کرنے کی منظوری دی، جو اس وقت کی غیر رسمی امریکی پالیسی کے خلاف تھا۔ ابتدا میں یہ امداد سودی قرضوں کی صورت میں تھی، لیکن وقت کے ساتھ یہ نظام تبدیل ہوتا گیا۔

الجزیرہ کے مطابق 1973 کی جنگ کے بعد صورتحال یکسر بدل گئی جب صیہونی وزیر اعظم گلدا مائیر نے ہنگامی بنیادوں پر امریکہ سے مدد طلب کی، جس کے جواب میں صدر رچرڈ نکسن کی درخواست پر کانگریس نے 2 ارب 200 ملین ڈالر کا امدادی پیکج منظور کیا، جس میں سے 1 ارب 500 ملین ڈالر بعد میں بلاعوض امداد میں تبدیل کر دیے گئے۔

1980 کی دہائی میں اسرائیل شدید معاشی بحران کا شکار ہوا تو امریکی صدر رونالڈ ریگن نے فیصلہ کیا کہ اسرائیل کو دی جانے والی فوجی امداد کو قرض کے بجائے مکمل طور پر فری گرانٹ بنا دیا جائے۔ اسی دوران اسرائیل کو فارن ملٹری فنانسنگ پروگرام کے تحت خصوصی رعایتیں بھی ملیں، جن میں امریکی امداد کا 26.3 فیصد اسرائیل کے اندر خرچ کرنے کی اجازت شامل ہے۔

الجزیرہ کے مطابق 1990 کے بعد دونوں ممالک نے امداد کیلئے دس سالہ معاہدوں کا سلسلہ شروع کیا، جن میں:

  • 1999 میں 21.3 ارب ڈالر
  • اوباما دور میں 30 ارب ڈالر
  • موجودہ معاہدہ 38 ارب ڈالر (سالانہ 3.8 ارب)

شامل ہیں، جو 2028 تک جاری رہے گا۔

غزہ پر 2023 کے حملوں کے بعد کانگریس نے مزید 14.1 ارب ڈالر کی اضافی امداد منظور کی، جس سے صرف دو سال میں اسرائیل کی مجموعی امریکی فنڈنگ 21.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔

الجزیرہ کے مطابق صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو موجودہ معاہدے کو بیس سال تک بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں، جبکہ امریکہ میں یہ بحث شدت اختیار کر رہی ہے کہ کیا اسرائیل کی غیر مشروط امداد کا دور ختم ہونے کے قریب ہے۔

مشہور خبریں۔

فیس بک پر ’فرینڈز‘ ٹیب پیش

?️ 30 مارچ 2025سچ خبریں: سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر صارفین کو دوستوں

کرپشن پر کنٹرول کیلئے اسلام آباد میں مرکزی کسٹمز اسیسمنٹ سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ

?️ 16 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے ملک بھر سے جمع ہونے والے

گرین لینڈ پر حملہ نیٹو کے ساتھ امریکہ کی جنگ ہو گی: امریکی کانگریس رکن

?️ 19 جنوری 2026سچ خبریں:امریکی کانگریس رکن مایکل مک کال نے خبردار کیا کہ اگر

طالبان کا افغانستان – پاکستان کی ایک اہم سرحدی گزرگاہ پر قبضہ کرنے کا دعوی

?️ 14 جولائی 2021سچ خبریں:آج صبح طالبان نے ایک اہم افغانستان اورپاکستان کے درمیان ایک

غزہ جنگ، عرب حکومتوں کے مستقبل کو معین کرے گی

?️ 4 دسمبر 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے رہنما محمد الہندی نے اس

صیہونی حکومت کے حملے؛ بین الاقوامی قانون کے تابوت میں آخری کیل؟

?️ 14 جون 2025سچ خبریں: ہمارے ملک کے خلاف حالیہ صیہونی جارحیت کے بعد ابھرنے

ٹرمپ کا دورہ مشرق وسطیٰ ایران-امریکہ مذاکرات میں رکاوٹ بن سکتا ہے:امریکی ایلچی

?️ 7 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی ایلچی اسٹیو ویٹکاف نے کہا ہے کہ ایران کے

انگلینڈ میں ایک بار پھر ہڑتال

?️ 21 جولائی 2023سچ خبریں:برٹش میڈیکل ایسوسی ایشن، جسے BMA کہا جاتا ہے، نے اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے