?️
سچ خبریں:آج صیہونی حکومت کو ایسے فلسطینیوں کا سامنا ہے جو خود صہیونیوں کے بقول چند دنوں اور راتوں سے بھی کم وقت میں بیک وقت ایک درجن سے زیادہ کارروائیاں کر سکتے ہیں۔
فلسطینی عوام کی مزاحمت اور برسوں کی تکالیف برداشت کرنے اور صیہونیوں سے دب کر نہ رہنے کی وجہ سے دشمن کے خلاف فوجی کارروائیوں میں ماہر ہو چکے ہیں، بالخصوص حالیہ ہفتوں میں فلسطینیوں کی کامیاب اور لگاتار کارروائیوں کے بعد صہیونی ذرائع ابلاغ نے بارہا مختلف طریقوں سے فلسطینی مزاحمت کی عسکری صلاحیتوں سے اپنے خوف کا اظہار کیا ہے۔
معتبر عربی میڈیا کے مطابق 2022 کے آغاز سے لے کر آج تک فلسطینی مزاحمتی قوتوں کی جانب سے مقبوضہ علاقوں میں 6400 سے زائد مختلف کارروائیاں کی گئی ہیں جن سب میں نشانہ صہیونیوں کو بنایا گیا ہے اور ان تمام کارروائیوں میں آتشیں اسلحہ استعمال کیا گیا ہے، پچھلے تین مہینوں کے دورا، فلسطینیوں کی کارروائیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اس لیے کہ انہوں نے 1358 سے زیادہ مسلح کاروائیاں کی ہیں جن میں سے سبھی میں آتشیں اسلحہ استعمال کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں میں فلسطینی نوجوانوں نے کئی بار مغربی کنارے میں صیہونیوں کی جارحیت کے خلاف مزاحمت کی ہے اور ہتھیار لے کر ان کا مقابلہ کیا ہے،یاد رہے کہ فلسطینی عوام اور ان کی مزاحمت کو دنیا بھر میں پتھر کے نام سے جانا جاتا ہے، پہلے انتفاضہ کے آغاز سےیعنی 1987 کے اختتام سے، یہ پتھر فلسطینی عوام کی مزاحمت کی علامت بن گیا ہے، ان برسوں میں صیہونی غاصب حکومت کے بڑھتے ہوئے دباؤ اور ظالمانہ محاصروں کی وجہ سے فلسطینیوں کے پاس آتشیں اسلحہ بنانے کی صلاحیت نہیں تھی اور فلسطینی نوجوانوں کے پاس صہیونیوں سے لڑنے کا واحد ذریعہ ان کے ہاتھ میں پتھر تھا۔
تاہم حالیہ برسوں میں فلسطینی مزاحمت نے صیہونیوں اور اس کے مغربی اتحادیوں کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے باوجود فوجی محاذ آرائی اور آتشیں اسلحے کے استعمال کے میدان میں بڑی پیش رفت کی ہے جو کئی سال پہلے فلسطینی نوجوانوں میں شروع ہوئی تھی، صہیونی میڈیا کے مطابق 1994 سے 2001 کے درمیان فلسطینی مزاحمت نے کم از کم 40 شہادت طلبانہ کارروائیوں میں مقبوضہ علاقوں کو نشانہ بنایا جس کی وجہ سے صیہونی حکومت کو فلسطینی نوجوانوں کی نمایاں پیش رفت سے شدید خوف لاحق ہے۔


مشہور خبریں۔
پنجاب کے سرکاری ملازمین کو عید پر کتنی چھٹیاں ملیں گی
?️ 4 مئی 2021لاہور(سچ خبریں)پنجاب حکومت نے ملازمین کو عیدی دیتے ہوئے اس بات کا
مئی
ایک بار پھر بائیڈن نے صرف مہلک فائرنگ سے نمٹنے کا وعدہ کیا
?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں: شکاگو میں یوم آزادی کی تقریب میں ہلاکت خیز فائرنگ
جولائی
امریکیوں کی شام کے شہر الحسکہ میں الفرات یونیورسٹی پر بمباری
?️ 9 فروری 2022سچ خبریں:شام کےشہرالحسکہ میں واقع الفرات یونیورسٹی کے سربراہ نے اعلان کیا
فروری
دہشت گرد ریاست اسرائیل کی جیل میں ایک فلسطینی جوان شہید ہوگیا
?️ 22 جولائی 2021غزہ (سچ خبریں) دہشت گرد ریاست اسرائیل کی جیل موسکوبیہ میں گرفتاری کے
جولائی
حماس نے اسرائیل پر حملہ کیوں کیا؟ وائٹ ہاؤس کی زبانی
?️ 8 اکتوبر 2023سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ ایران فلسطینی مزاحمتی
اکتوبر
ٹویٹر غیر معمولی بحران کا شکار
?️ 20 نومبر 2022سچ خبریں:ٹویٹر میں جاری غیر معمولی بحرانوں، بشمول ملازمین کی برطرفی ،
نومبر
بھارتی فلمی دنیا میں رہتے ہیں، پاک فوج نے انہیں حقیقت دکھائی، بہروز سبزواری
?️ 16 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکار بہروز سبزواری نے بھارت کے خلاف جنگ میں
مئی
صیہونی جنگجوؤں کا مقبوضہ بیت المقدس میں شیخ جراح محلے پر حملہ
?️ 18 فروری 2022سچ خبریں: صیہونی عسکریت پسندوں نے مقبوضہ بیت المقدس کے شیخ جراح
فروری