?️
سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کئی مہینوں سے سینوفارم ویکسین کو چین کے ساتھ مشترکہ طور پر بنانے پر زور دے رہا ہے جس کے بعد کچھ تجزیہ کاروں نے ابوظہبی کے بیجنگ کے ساتھ اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے اور تیزی سے بدلتی ہوئی عالمی مساوات کا سامنا کرنے کے لیے مشرق کی طرف ایک اور قدم قرار دیا ہے۔
چین اور متحدہ عرب امارات کے مابین سینوفارم ویکسین کی پیداوار کا مشترکہ منصوبہ 28 اپریل 2021 کو متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر عبداللہ بن زائد آل نہیان اور چینی وزیر خارجہ کے مشیروانگ یی کے ساتھ ایک سرکاری تقریب میں ملاقات کے دوران شروع ہوا، یہ منصوبہ حیاتیاتی سائنس اور ویکسین کی پیداوار کے عنوان سے مشترکہ پروجیکٹ چائنا سینوفارم گروپ CNBG اور متحدہ عرب امارات ہیلتھ کیئر گروپ G42 کے تعاون سے شروع کیا گیا۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات سینوفارم ویکسین متعارف کرانے والے پہلے ممالک میں سے ایک ہے جہاں اس ملک نے اپنے شہریوں کو گزشتہ سال دسمبر میں چینی سینوفارم اور فائزر-بائونٹیک ویکسین کا لائسنس دے کر کورونا وائرس کے خلاف ویکسین بنانا شروع کیا ، اور پھر تیسری ویکسین کے طور پر برطانوی ساختہ آسٹرا زینکا کو لائسنس دیا،یادرہے کہ کرونا کے خلاف جنگ میں متحدہ عرب امارات اور چین کے درمیان تعاون سینوفارم ویکسین کی مشترکہ پیداوار کو ایجنڈے میں شامل کرنے سے پہلے شروع ہوچکا تھا جب چین میں کورونا پھیلنے کے ساتھ ہی متحدہ عرب امارات نےاس ملک کو طبی امداد بھیجی اور بدلے میں چین نے متحدہ عرب امارات کو کورونا کے خلاف جنگ کے دوران طبی امداد فراہم کی۔
واضح رہے کہ سینوفارم گروپ اور اماراتی کمپنی کے درمیان معاہدے پر دستخط کے بعد متحدہ عرب امارات نے سینوفارم ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز کا تیسرا مرحلہ بھی انجام دیا، اس کے بعد متحدہ عرب امارات نے اعلان کیا کہ سینوفارم ویکسین 86 فیصد موثر ثابت ہوئی ہےجبکہ سینوفارم ویکسین کے استعمال کے بارے میں ابتدائی شکوک و شبہات اور متحدہ عرب امارات کے شہریوں کو انجیکشن لگانے کی ترغیب دلانے کے لیے درجنوں اماراتی حکام بشمول وزیر صحت اور دبئی کے حکمران نے خود ویکسین حاصل کرنے کی تصاویر جاری کیں۔


مشہور خبریں۔
غزہ کی جنگ ختم کرنے کی کوششیں جاری
?️ 27 اپریل 2025سچ خبریں: ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے دوحہ میں قطر
اپریل
جنگ بندی کا دائرہ وسیع کیے بغیر اس کی توسیع بے سود ہے: یمنی عہدیدار
?️ 18 جولائی 2022سچ خبریں: یمن کی قومی سالویشن حکومت کے ٹرانسپورٹیشن کے وزیر عبدالوہاب
جولائی
اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 84 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا
?️ 7 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز
اکتوبر
افغان طالبان کی غیر ملکی افواج کو دھمکی
?️ 13 جون 2021سچ خبریں:افغان طالبان نے اس ملک میں غیر ملکی افواج کو دھمکی
جون
پاکستان مسلم لیگ ن نے پنجاب میں ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں فائنل کرلیے
?️ 26 اکتوبر 2025لاہور (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن نے پنجاب میں ضمنی انتخابات
اکتوبر
پنجاب حکومت نے تین سالہ کارکردگی کی رپورٹ جاری کر دی
?️ 22 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدات
اگست
ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کے خلاف صیہونیوں کی غیر قانونی سزا
?️ 27 مارچ 2025سچ خبریں: صہیونی غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع کمال عدوان
مارچ
بحرین کی کابینہ میں 17 وزراء کی تبدیلی
?️ 14 جون 2022سچ خبریں: بحرین کے بادشاہ احمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے پیر کی
جون