?️
سچ خبریں:فرانس نے لبنان اور سعودی عرب کے درمیان ثالثی کے ذریعے بہت زیادہ منافع کمایا ہے
عربی زبان کے اخبار رائے الیوم نے بیروت اور ریاض کے درمیان بحران کے حل میں ثالثی کے لیے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے سعودی عرب کے حالیہ دورے کے بارے میں ایک مضمون شائع کیا جس میں لکھا ہے کہ حال ہی میں ایمانوئل میکرون کو ریاض اور ابوظہبی کا سفر کرتے دیکھا گیا،میکرون کے ان علاقائی دوروں کا بنیادی مقصد لبنان اور خلیج فارس سے متصل ممالک بالخصوص سعودی عرب کے درمیان بحران کو حل کرنا ہے۔
تاہم، جو کچھ ریاض اور ابوظہبی میں ہوا وہ ایک بہت بڑا فائدہ تھا جو فرانسیسیوں کو گیا،اخبار نے کہاکہ ابوظہبی اور ریاض کے اپنے دورے کے دوران ایمانوئل میکرون نے سعودی اور اماراتی رہنماؤں کے ساتھ ہتھیاروں کے کئی سودوں پر دستخط کیے، اخبار نے کہاکہ جب میکرون خطے میں کچھ دن رہنے کے بعد فرانس واپس آئے تو انہیں ہتھیاروں کے سودوں سے 20 بلین ڈالر کا منافع ہوچکا تھا،نیز یہ وہ چیزیں ہیں جو ظاہر کی گئی ہیں جبکہ جو کچھ پوشیدہ ہے وہ یقیناً اس سے بڑھ کر ہے۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے ایک بیان میں اعتراف کیا ہے کہ اس نے فرانس کے ساتھ 16 بلین ڈالر مالیت کے ہتھیاروں کے معاہدے کیے ہیں، ابوظہبی اور پیرس کے درمیان طے پانے والے فوجی معاہدوں کے مطابق متحدہ عرب امارات کو فرانس سے لڑاکا طیارے اور بھاری فوجی ہتھیار خریدنا ہے۔
رائے الیوم نے لکھا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ واشنگٹن کے پیرس-آسٹریلیا ڈیل جو 50 بلین ڈالر کے ہتھیاروں کے معاہدے پرمبنی کے امریکہ کے ہاتھوں چوری کیے جانے کے بدلے میں ایسا قدم اٹھایا ہے، اگرچہ سعودی عرب نے باضابطہ طور پر فرانس کے ساتھ اسلحے کے معاہدے پر دستخط کرنے کا اعلان نہیں کیا ہے، تاہم ہم کسی بھی طرح یہ فرض نہیں کر سکتے کہ میکرون نے مفت ریاض کا سفر کیا۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ نے بن سلمان کی پیش کردہ کافی نہیں پیی! وجہ؟
?️ 13 مئی 2025سچ خبریں: سوشل میڈیا پر سرگرم صارفین نے تصاویر شیئر کی ہیں جن
مئی
خطے میں امریکہ کے اتحادیوں کی خطرناک صورتحال کا تجزیہ
?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں:اس وقت غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ اس
نومبر
آئندہ الیکشن میں کچھ لوگ پارٹی چھوڑ سکتےہیں: اسد عمر
?️ 12 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا
جنوری
یوکرین پر کشیدگی بڑھنے کی صورت میں تعیناتی پر امریکی تنازعہ
?️ 14 دسمبر 2021سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے یہ ریمارکس پیر
دسمبر
سوات دھماکوں میں دہشت گردی کے کوئی ثبوت نہیں ملے، رپورٹ
?️ 1 مئی 2023سوات: (سچ خبریں) فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی جانب سے پیش کی گئی
مئی
یحیی السنوار کا قتل اسرائیل کی شکست کو دہرائے گا: عبرانی اخبار
?️ 10 مئی 2022سچ خبریں:عبرانی اخبار Yedioth Ahronoth نے منگل کے روز ایک نوٹ شائع
مئی
فلسطین سے صیہونیوں کی طرف بڑھنے والا طوفان
?️ 7 اکتوبر 2023سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے اعلان کیا کہ مقبوضہ علاقوں پر بڑے
اکتوبر
خودساختہ دہشت گرد ریاست اسرائیل اور امریکا کے مابین اہم معاہدہ طے پاگیا
?️ 18 جولائی 2021تل ابیب (سچ خبریں) خودساختہ دہشت گرد ریاست اسرائیل اور امریکا کے
جولائی