علاقائی امن اور استحکام کے لیے تہران اسلام آباد تعاون کا اہم کردار؛پاکستانی فوج کا بیان

پاکستانی

?️

سچ خبریں:پاکستانی فوج نے پاکستانی فوج کے کمانڈر اور اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف کے درمیان ہونے والی ملاقات کےبارے میں ایک سرکاری بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ خطے میں امن اور استحکام کے لیے تہران اور اسلام آباد کے درمیان تعاون بہت ضروری ہے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف کمانڈر میجر جنرل محمد باقری کی سربراہی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک اعلیٰ فوجی وفد نے بدھ کو پاک فوج کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔

بیان میں کہا گیاکہ پاکستان کی مسلح افواج کی پریڈ یونٹ نے سینئر ایرانی کمانڈر کا استقبال کیا اور اس کے بعد جنرل باقری اور پاکستانی فوج کے کمانڈر نے ملک کے شہداء کے مزارات پر گلدستے پیش کرتے ہوئے انھیں خراج تحسین پیش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ جنرل باقری اور جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات کے دوران افغانستان کی صورتحال ، علاقائی سلامتی اور بارڈر مینجمنٹ بالخصوص پاکستان ایران سرحد پر باڑ لگانے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے علاقائی امن کے لیے دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور دہشت گردی کے رجحان پر مربوط ردعمل پر بھی اتفاق کیا جو دونوں ممالک کا مشترکہ دشمن ہے، پاک فوج کا کہنا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان دو برادر ملک ہیں جن کا قریبی تعاون خطے میں امن اور استحکام کے لیے ضروری ہے۔

واضح رہے کہ دوطرفہ ملاقات کے بعد ایران اور پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفود کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت جنرل باقری اور جنرل باجوہ نے کی، پاکستانی وفد نے ایرانی وفد کو علاقائی سلامتی اور آپریشنل سطح کے جائزے سے آگاہ کیا، اس کے علاوہ پاکستانی فوج کی تربیتی صلاحیتوں کا جائزہ لیا گیا جس میں دوست ممالک کے ساتھ تعاون اور مختلف مشترکہ فوجی مشقیں شامل ہیں۔

مشہور خبریں۔

امریکی میڈیا کتنی بار وینس کو پاکستان لے گیا اور واپس لایا؟

?️ 22 اپریل 2026امریکی میڈیا کی جانب سے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ایران

امریکہ میں بین الاقوامی طلباء کے اندراج میں تیزی سے کمی آئی ہے

?️ 17 نومبر 2025سچ خبریں: جہاں ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ امیگریشن مخالف پالیسیوں کے تحت غیر

برکس ممالک میں پانچویں نسل کے نیٹ ورکس کی توسیع، صنعتی ترقی اور مواصلاتی تعاون

?️ 16 اگست 2026سچ خبریں:برکس پلس ممالک میں پانچویں نسل کے نیٹ ورکس کی صنعتی

عراقی پارلیمانی انتخابات میں شرکت، عوامی اعتماد کی بحالی

?️ 12 اکتوبر 2021  سچ خبریں: حالیہ عراقی پارلیمانی انتخابات کے نتائج سے قطع نظرجو

یورپ میں غیر معمولی گرمی کی لہر، 10 ہزار سے افراد زائد ہلاک

?️ 12 جولائی 2026 سچ خبریں: سرکاری رپورٹس کے مطابق، یورپی ممالک نے جون کے آخر

مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کشمیری جوانوں کی گرفتاری پر شدید برہمی کا اظہار کردیا

?️ 16 جون 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے

یوکرین کو 275 ملین ڈالر کی نئی امریکی فوجی امداد

?️ 29 اکتوبر 2022سچ خبریں:میڈیا ذرائع نے بتایا کہ یوکرین کے لیے مغربی حمایت کے

دنیا ایٹمی جنگ کے دہانے پر؟ 89 سیکنڈ باقی

?️ 30 اپریل 2025 سچ خبریں:روسی سیکیورٹی کونسل کی وارننگ اور بھارت-پاکستان کشیدگی کے بعد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے