?️
سچ خبریں:عرب دنیا کے مشہور تجزیہ کار نے الجزائر کے خلاف صہیونی حکومت کے عہدہ داروں کے تابڑتوڑ حملوں کا راز فاش کرتے ہوئے کئی وجوہات کا ذکر کیا ہے جن میں سےایک اس ملک کی مضبوط اور جدیدہتھیاروں سےلیس فوج ہے جس نے تل ابیب کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔
رائے الیوم انٹر ریجنل اخبار کے چیف ایڈیٹر عبدالباری عطوان نے اپنے کالم میں الجزائر کے خلاف اسرائیلی وزیر خارجہ یایر لاپید کے موقف جس میں انھوں نے خطے میں اس ملک کے کردار اور ایران سے قربت کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا،کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی شرمناک ہے کہ صہیونی وزیر الجزائر سےکہہ رہے کہ تل ابیب کی منشا کے مطابق موقف اختیار کرے ،شائد انھیں لگتا ہے کہ الجزائر ایک اسرائیلی کالونی ہے جس پر تل ابیب دورسے حکومت کرتا ہے۔
عطوا ن نے لکھا ہے کہ الجزائر ، اگر ایران جو صیہونی حکومت کے وجود کے لیے خطرہ ہے ، کے قریب نہ ہو تو کس کے قریب ہوگا؟انھوں نے کہا کہ کئی وجوہات ہیں جن کی وجہ سے اسرائیلی وزیر خارجہ اور ان کی کابینہ الجزائر سے ناراض ہیں اور اسے اپنی سیاسی اور عسکری سازشوں کے اہداف کی فہرست میں قرار دیتے ہیں۔
1۔ الجزائر کا پچھلے 20 سالوں میں درپیش ناکامی سے نکلنا جو اسے ہے اور مشرق وسطیٰ اوربر افریقہ میں اپنی بحالی اور کردار۔
2۔ افریقی یونین میں صہیونی حکومت کی رکنیت کے خاتمے کے لیے سفارتی مہم کی قیادت اور اسے افریقی براعظم سے نکالنے کی کوشش جس میں الجزائر نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے اور جنوبی افریقہ سمیت 14 ممالک اس کی کوششوں میں شامل ہوئے ہیں ۔
3۔ الجزائر کا شام کی عرب لیگ میں واپسی پر اصرار اور آئندہ عرب سربراہاں اجلاس میں اس ملک کی شرکت ، جس کا آنے والے مہینوں میں الجزائرمیں منعقد ہونے کا امکان ہے۔
4۔ الجزائر کی مضبوط اور جدید ہتھیاروں سے لیس فوج جس کے پاس سوخو جیسے لڑاکا طیارے اور روسی ایس 400 سسٹم ہے نیز یہ ملک قابضین کے خلاف فلسطینی مزاحمت کے ساتھ کھڑا ہونا۔
5۔الجزائر کا اپنی اندرونی صورتحال کو حل کرنا۔
6۔ تمام داخلی اور قبائلی فتنوں کا مقابلہ اور اس ملک میں موجودقومی اتحاد ۔


مشہور خبریں۔
اشپیگل: ایران کے معاملے میں ٹرمپ کے اختیارات ختم ہو چکے ہیں
?️ 29 مارچ 2026سچ خبریں: جرمن کے اشپیگل اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ
مارچ
تل ابیب-ریاض مذاکرات کے پس پردہ حقائق؛صیہونی میڈیا کی زبانی
?️ 24 مئی 2023سچ خبریں:تل ابیب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے
مئی
مراکش کشتی حادثہ: انسانی اسمگلرز کے گینگ کا سراغ مل گیا، اہم سہولت کار گرفتار
?️ 1 فروری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کمپوزٹ
فروری
255 امریکی یہودی تاجروں کی جانب سے اسرائیل سے اپنے فنڈز واپس لینے کی دھمکی
?️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:چینل 12 کے مطابق 255 امریکی یہودی سرمایہ دار جنہوں نے
مارچ
پاکستان اور چین بشام دہشتگردی پر رابطہ میں ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
?️ 7 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان
جون
برطانیہ کا یوکرین کے لیے دو سال تک جوہری ایندھن کی فراہمی کا اعلان
?️ 16 جون 2026سچ خبریں: برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے دفتر نے اعلان کیا
جون
القسام: قیدیوں کی باقی ماندہ لاشوں کے حوالے کرنے کے لیے خصوصی آلات کی ضرورت ہوتی ہے
?️ 16 اکتوبر 2025سچ خبرین: تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے ایک بیان
اکتوبر
سعودی عرب کی قید میں بے گناہ فلسطینی اور اردنی شہریوں کی سخت سزاؤں کے بارے میں اہم تفصیلات سامنے آگئیں
?️ 13 اگست 2021ریاض (سچ خبریں) سعودی عرب کی قید میں بے گناہ فلسطینی اور
اگست