?️
سچ خبریں:صیہونی ریاست کو درپیش اندرونی اور بیرونی خطرات اور چیلنجوں نیز صیہونی حکومت کے ڈھانچے میں گہرے خلاء کی وجہ سے عالمی سطح پر تنہا ہونے کے بارے میں اسرائیلیوں کی تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔
کتاب "عارضی حکومت کا تصور اور خصوصی تحقیق” جسے الاتحاد مرکز برائے مطالعات و تحقیق نے تالیف اور شائع کیا ہے، میں صیہونی عارضی حکومت کے خاتمے کے سلسلہ میں خصوصی گفتگو کی گئی ہے۔ اس کتاب کے پہلے باب میں عارضی حکومت کے تصور اور اس کے سلسلہ میں مختلف بین الاقوامی اور صیہونی شخصیات کے نظریات ذکر کیا گیا ہے جبکہ دیگر ابواب میں صیہونی جاسوسی اور فوجی تنظیموں کے سکیورٹی اور تنظیمی ڈھانچے کا جائزہ لیا گیا ہے، اس کے بعد اسرائیل کو درپیش بحرانوں کا ذکر کیا گیا ہے جن کی وجہ سے یہ ریاست تباہ ہوگی۔
صیہونی عبوری حکومت کے مطالعاتی مراکز کی تحقیق کے مطابق اس حکومت کے وجود کو لاحق خطرات کو اندرونی اور بیرونی دو حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔
بیرونی خطرات
1۔ پہلا خطرہ: ایٹمی طاقت کا مالک ایران؛ صیہونی حکومت کی داخلی سلامتی کے مرکز کی طرف سے تیار کیے جانے والے اس حکومت کے 2022 کے سالانہ اسٹریٹجک مطالعہ میں کہا گیا ہے کہ ایران اسرائیل کے لیے بنیادی اور سب سے اہم خطرہ ہے اس لیے کہ ایران جوہری طاقت بننے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور وہ اس میدان میں ضروری صلاحیتوں کا حامل ہے، اس کے بعد ایران اب بھی مختلف علاقوں اور سرحدوں سے اسرائیل کو دھمکی دینے کے لیے فوجی آپشنز کو فعال کرنے کے لیے پرعزم ہے نیز خطے میں ایرانی اتحاد سے وابستہ گروپوں نے اسرائیل کو میزائلوں، ڈرونز سے گھیر لیا ہے۔
2۔ اسرائیل مخالف علاقائی اتحاد اور مزاحمتی میزائلوں کا مقابلہ کرنے میں تل ابیب کی ناکامی؛خطے میں صیہونی عبوری حکومت کے دشمنوں کا اتحاد اس حکومت کے وجود کے لیے خطرہ ہے، اس سلسلے میں صیہونی حکومت کے مطالعاتی مراکز مقبوضہ فلسطین کے شمالی محاذ میں مستقبل کی جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہیں اور اس خطرے کو شمالی علاقے میں ایک بڑے فوجی چیلنج کے طور پر اسرائیل کے خدشات میں سرفہرست رکھا گیا ہے۔ اس سلسلے میں اسرائیلیوں کی تشویش کا تعلق مزاحمتی تحریک کی وسعت اور صیہونی عبوری حکومت کے ساتھ اس کی کشیدگی کی شدت سے ہے۔
3۔ بین الاقوامی پابندیوں کے نتیجے میں اسرائیل کی تنہائی؛ صہیونی مراکز کے مطالعے کے مطابق،صیہونیوں کا بائیکاٹ کرنے کی کالز اور مہمیں نیز عرب ممالک کو صیہونیوں کے جال میں پھنسانے کے خلاف فلسیطنیوں کے اقدامات اسرائیل کو ایک "جمہوری ریاست” کے تشخص سے محروم کر دیتے ہیں نیز تل ابیب کے مغربی اتحادیوں پر بھی اس کے اثرات مرتب ہوتے ہیں جس سے اسرائیل کی تنہائی کا امکان بڑھ جاتا ہے نیز۔ یہ صورتحال اسرائیل کے تئیں امریکی موقف میں وسیع تبدیلی کا سبب بن سکتی ہے اور اس کی بین الاقوامی پوزیشن پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔
اندرونی خطرات
1۔ پہلا خطرہ: فلسطین کے سوز زدہ علاقے کو صیہونی حکومت کے لیے ہمیشہ ایک خطرناک چیلنج سمجھا جاتا ہے، جو خود کو ایک ’جمہوری اور محفوظ یہودی ریاست‘ کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔


مشہور خبریں۔
قومی اسمبلی میں وزیر خارجہ، بلاول بھٹو کے مابین گرما گرمی
?️ 30 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں)قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین
جون
سوڈان میں بغاوت کا امکان، بندوق برداروں کےہاتھوں وزیر اعظم اور کابینہ کے وزراء کی گرفتاری
?️ 25 اکتوبر 2021سچ خبریں:سوڈان میں کچھ نامعلوم مسلح افراد نےاس ملک کے وزیر اعظم
اکتوبر
برطانوی وزیر داخلہ کی ٹریفک جرمانے کی ادائیگی سے بچنے کی کوشش پر ہنگامہ
?️ 22 مئی 2023سچ خبریں:برطانوی وزیر داخلہ کے اپنے عہدے کا غلط استعمال کرنے اور
مئی
عراق میں تیل اور گیس سے بھرے خطے میں امریکی اڈے بنا رہے ہیں!:عراقی سکیورٹی ذرائع کا انکشاف
?️ 23 مئی 2023سچ خبریں:ایک عراقی سکیورٹی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی حملہ
مئی
اسٹیٹ بینک نے بینکوں کے لیے کم سے کم ڈپازٹ شرح (ایم ڈی آر) کی شرط ختم کردی
?️ 27 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک نے روایتی بینکوں کے لیے
نومبر
غیر قانونی غیر ملکیوں کو بےدخل کرنے کیلئے ملک گیر آپریشن کا آغاز
?️ 1 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کی جانب سے غیر قانونی طور پر
نومبر
بلنکن کا ریاض کا دورہ
?️ 7 جون 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ ٹونی بلنکن منگل کو سعودی عرب روانہ ہو
جون
رفح پر حملے کے حوالے سے امریکہ اور صیہونی حکومت کے درمیان گہرے اختلافات
?️ 4 اپریل 2024سچ خبریں: امریکی میڈیا نے رفح شہر پر حملے کے حوالے سے
اپریل