?️
سچ خبریں:ترکی اور صیہونی حکومت کے درمیان مسلسل بڑھتے ہوئے تجارتی تعلقات کے پیش نظر تعلقات کو معمول پر لانے کی اصطلاح کا استعمال زیادہ درست نہیں ہے کیونکہ بنیادی طور پر دونوں فریقوں کے درمیان تعلقات ختم ہی نہیں ہوئے تھے۔
اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان اور اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو ان اہم واقعات میں سے ایک تھی جس نے ترک اور علاقائی میڈیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی۔
رپورٹ کے مطابق اردگان اور ہرزوگ نے ٹیلی فون کال کے دوران دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا، اردگان نے مشرق وسطیٰ میں سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے میں ترکی اسرائیل تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ دوطرفہ اور علاقائی مسائل پر باہمی افہام و تفہیم سے اختلافات کم ہوں گے۔
ترک صدر نے خطے میں امن کی ثقافت، مفاہمت اور بقائے باہمی، اسرائیل فلسطین تعلقات کی توسیع اور امن عمل کے آغاز جیسے تصورات پر بھی زور دیا اور کہا کہ ترکی اور اسرائیل کے درمیان بات چیت اور تعلقات کا تسلسل دونوں فریقوں کے مفادات کی بنا پر برقرار ہے۔
واضح رہے کہ بدلے میں صیہونی حکومت نے مذاکرات کے ماحول کا مثبت اندازہ لگایا، ہرزوگ نے ترکی اور اسرائیل کی امن، دوطرفہ تعلقات اور خطوں سے متعلق مسائل پر جامع مذاکرات جاری رکھنے پر اطمینان کا اظہار کیا اور یہ کہ رابطے اور مشاورت جاری رکھنے کے لیے تیار ہیں۔
یادرہے کہ چند روز قبل استنبول کے چملیجا ٹاور سے ایک اسرائیلی جوڑے کو ترک صدر رجب طیب اردگان کی رہائش گاہ کی جاسوسی اور تصاویر بنانے پر گرفتار کیا گیا تھا، ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہوں نے ایک خصوصی ٹیلی فوٹو لینس کیمرے کے ساتھ اردگان کی رہائش گاہ کو زوم کیا تھا،تاہم ایک مختصر سودے کے بعد دونوں کو رہا کر دیا گیا اور وہ مقبوضہ علاقوں میں واپس آ گئے۔
واضح رہے کہ نفتالی بینیٹ نے اس جوڑے کی رہائی کو محفوظ بنانے کے لیے ترکی کے ساتھ تعاون کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ترکی کے ساتھ مشترکہ کوششوں کے بعد، مورڈیکی اور نٹالی او کونر کو رہا کیا گیا اور وطن واپس لوٹا دیا گیا،ہم ترک صدر اور حکومت کا ان کی کوششوں اور تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہیں اور ہم اس جوڑے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
مزاحمتی تحریک عرب دنیا کی مشترکہ سلامتی کی ضامن ہے: حزب اللہ
?️ 1 اکتوبر 2025سچ خبریں:حزب اللہ کے رہنماؤں نے زور دیا ہے کہ مزاحمت اور
اکتوبر
یوکرائنی سفارت خانے نے تل ابیب کی شہادت کی کارروائی کی مذمت کی
?️ 6 مئی 2022سچ خبریں: تل ابیب میں یوکرین کے سفارت خانے نے آج جمعہ
مئی
ہم انتخابات کو شفاف بنانا چاہتے ہیں
?️ 17 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے ای وی
نومبر
شام نے عرب لیگ میں اپنا نمائندہ مقرر کر دیا
?️ 31 مئی 2023سچ خبریں:شام نے عرب لیگ میں اپنی نشست دوبارہ حاصل کرنے کے
مئی
حماس اور جہاد اسلامی کو خریدا نہیں جاسکتا:صیہونی ذرائع
?️ 16 دسمبر 2021سچ خبریں:اسرائیلی فوج کے اعلیٰ ذرائع نے اعتراف کیا ہے کہ حماس
دسمبر
زاہد حفیظ چوہدری کی آسٹریلیا میں بطور ہائی کمشنرتقرری
?️ 26 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)آسٹریلوی وزارتِ خارجہ نے زاہد حفیظ چوہدری کی بطور ہائی
مئی
امریکہ ریاض تل ابیب تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کر رہا ہے
?️ 9 نومبر 2025سچ خبریں: ٹرمپ انتظامیہ بن سلمان کے دورہ واشنگٹن کے موقع کو
نومبر
سڈنی میں ایک مسلمان شہری نے نیتن یاہو کے منصوبوں میں کیسے خلل ڈالا؟
?️ 15 دسمبر 2025سچ خبریں: آسٹریلوی حکام نے سڈنی کے معروف بانڈی ساحل پر ہونوکا کے
دسمبر