?️
سچ خبریں: سپر اسٹار اداکارہ ماہرہ خان کی حالیہ تقریب میں شرکت کے دوران پہنے گئے لباس کی تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔
کراچی کے آرٹس کونسل میں منعقدہ ایک تقریب میں ماہرہ خان نے مغربی طرز کا لباس زیب تن کیا، جس میں وہ بہت خوبصورت نظر آئیں۔ شوبز میڈیا پیجز نے دعویٰ کیا کہ ان کا لباس ہزاروں روپے کا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان کے لباس اور خوبصورتی کی تعریفیں
بعض سوشل میڈیا پیجز نے ماہرہ خان کے لباس کی قیمت لاکھوں روپے تک بتائی۔ تقریب کے دوران ماہرہ خان نے ہم ٹی وی نیٹ ورک کی صدر سلطانہ صدیقی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سلطانہ صدیقی باقیوں سے منفرد ہیں کیونکہ انہوں نے اپنے کاروبار کے نام اپنی بہوؤں کے نام پر رکھے ہیں۔
ماہرہ خان کے لباس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئیں۔ سوشل میڈیا پیجز کے مطابق، ماہرہ خان نے ملٹی نیشنل برانڈ مینگو کا تیار کردہ لباس پہنا ہوا تھا، جس کی قیمت 28 ہزار سے 35 ہزار روپے کے درمیان ہے۔ مینگو کی ویب سائٹ کے مطابق، اس وقت یہ لباس رعایت کے بعد 28 ہزار روپے میں دستیاب ہے۔
مزید پڑھیں: خلیل الرحمٰن قمر کا ماہرہ خان کے ساتھ کام کرنے کا عندیہ
بعض سوشل میڈیا پیجز نے دعویٰ کیا کہ ماہرہ خان کا لباس لاکھوں روپے کا ہے، تاہم اصل قیمت 28 ہزار روپے تک ہے۔


مشہور خبریں۔
ایران فوبیا کی اصل وجہ فلسطین کی حمایت / شام اور ترکی کے زلزلے کا تمام مسلمانوں سے متعلق: آیت اللہ خامنہ ای
?️ 19 فروری 2023سچ خبریں:پیغمبر اسلام ص کی عید مبعث کے موقع پر حکومتی عہدیداروں،
فروری
کرنسی پر کوئی دباؤ نہیں، آئی ایم ایف پروگرام پر مکمل طور پر کاربند ہیں، وزیر خزانہ
?️ 6 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے
جنوری
پاکستان اور طالبان کے درمیان جنگ بندی کی صورتحال؛ خواجہ آصف کی زبانی
?️ 22 اکتوبر 2025سچ خبریں:پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے جنگ بندی کے
اکتوبر
Estimated cost of Central Sulawesi disaster reaches nearly $1B
?️ 18 اگست 2021Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
دواسازی کے شعبے میں ایران اور پاکستان کے درمیان تعاون پر زور
?️ 13 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) کراچی میں ایران اور پاکستان کے سفارت کاروں، تاجروں
اگست
سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کو مسترد کر رہا ہے
?️ 11 نومبر 2025سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کو مسترد کر
نومبر
نئے روسی سیٹلائٹ یوکرین میں تنازعہ کو ٹریک اور تبدیل کر سکتے ہیں: امریکی اہلکار
?️ 4 جون 2023سچ خبریں:رائٹر نے نوٹ کیا کہ روس نے حال ہی میں زمین
جون
لاجن الهذلول کی 3 سابق امریکی اہلکاروں کے خلاف شکایت
?️ 11 دسمبر 2021سچ خبریں: الحدود الیکٹرانک انسٹی ٹیوٹ نے کہا کہ اس نے الهذلول
دسمبر