?️
نئی دہلی {سچ خبریں} فلم ‘سلم ڈاگ ملینئر’ کے اداکار مدھر متل پر ان کی سابقہ گرل فرینڈ نے جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق انڈین پینل کوڈ کی شق نمبر 354، 354 بی، 509 اور 323 کے تحت 23 فروری کو اداکار مدھر متل کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔
مذکورہ ایف آئی آر میں اداکار پر ان کی سابقہ گرل فرینڈ کی جانب سے 13 فروری کو ممبئی میں ان کی رہائش گاہ پر مدھر متل کی جانب سے جنسی حملہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
لڑکی کے قریبی ذرائع نے ٹائمز آف انڈیا کو بتایا تھا کہ دونوں کے سوشل میڈیا پر مشترکہ دوست تھے جس کے بعد مدھر متل نے انہیں بھی ایڈ کیا تھا۔
ذرائع نے مزید کہا کہ دونوں کی آپس میں جان پہنچان ہوئی، انہوں نے ایک دوسرے کے ساتھ باہر ملاقاتیں بھی کیں۔
ذرائع نے دعویٰ کیا کہ دونوں نے 2 ماہ بعد راہیں جدا کرلی تھیں لیکن مدھر متل اس بریک اپ کو برداشت نہ کرسکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ‘مدھر متل جے پور میں شوٹنگ کررہے تھے جس کے بعد وہ ممبئی آئے اور 13 فروری کو باندرہ میں اپنی سابقہ گرل فرینڈ کی رہائش گاہ پر پہنچے’۔
ذرائع کے مطابق مدھر متل نے بریک اپ کی وجہ سے اپنی سابقہ گرل فرینڈ کے ساتھ زور زبردستی کی کوشش کی اور وہ 15 فروری کو دوبارہ آئے تھے لیکن لڑکی کی وکیل نرنجانی شیٹی نے انہیں عمارت سے باہر جانے کا کہا تھا۔
وکیل نرنجانی شیٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ ‘وہ لڑکی مجھ سے بات تک کرنے کی پوزیشن میں نہیں تھی، ان کی آنکھ، گردن اور ہونٹوں پر زخم آئے تھے’۔
انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم ہوا کہ لڑکی کو زدوکوب کیا گیا اور جنسی حملہ کرنے کی کوشش بھی کی گئی۔
نرنجانی شیٹی نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر کرائم اگینسٹ ویمن سیل (سی اے ڈبلیو سی) گئی تھیں جنہوں نے بعد میں انہیں بلایا تھا اور ایف آئی آر درج کی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ‘آپ کسی خاتون کو مار نہیں سکتے، چاہے آپ کا تعلق 2 ماہ سے ہو یا 20 سال سے آپ ایسا نہیں کرسکتے’۔
وکیل نے مزید کہا کہ مرد کو ‘نہ’ کو قبول کرنے کی ضرورت ہے، ایسے رویے کے حوالے سے نفسیات کو بدلنے کی ضرورت ہے، مردوں کو ان کے عمل کا ذمہ دار ٹھہرائے جانے کی ضرورت ہے’۔
دوسری جانب الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اور انہیں جھوٹا قرار دیتے ہوئے مدھر متل نے کہا کہ یہ دعوے ان کی ساکھ، خاندان اور کام کو منفی طور پر متاثر کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسی چیزوں کے بارے میں جاننا جو بالکل جھوٹ ہوں انتہائی پریشان کن ہے۔
مدھر متل کا کہنا تھا کہ واٹس ایپ میسیجز ان کہانیوں سے بھرے پڑے ہیں جو میری کردار کشی کررہے ہیں۔
اداکار کا کہنا تھا کہ ‘یہ میسیجز ان ہدایات کاروں کے گروہوں کی جانب سے ہفتوں سے فارورڈ کیے جارہے ہیں، جنہوں نے مجھے کاسٹ کیا تھا اور اب کام سے انکار کررہے ہیں’۔
انہوں نے کہا کہ ‘میں 7 برس کی عمر سے اپنے گھر میں کمانے والا واحد فرد ہوں اور میڈیا میں ایسی تمام رپورٹس مجھے، میرے اہلخانہ اور میرے کیرئیر کو بہت طریقوں سے متاثر کررہی ہیں کہ آپ تصور نہیں کرسکتے’۔
اداکار مدھر متل نے اس بات پر زور دیا کہ میڈیا میں چلنے والی یکطرفہ رپورٹس کی بنیاد پر نتیجے پر نہ پہنچیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ‘مجھے قانون پر یقین ہے اور اصل حقیقت جلد سامنے آئے گی’۔
خیال رہے کہ سلم ڈاگ ملینئر 2008 میں ریلیز ہوئی تھی جو بھارتی مصنف وکاس سورپ کے ناول پر مبنی تھی۔
اس فلم میں اداکار انیل کپور نے بھی اداکاری کی تھی جبکہ مدھر متل نے فلم کے مرکزی کردار دیو پٹیل کے بڑے بھائی کا کردار ادا کیا تھا۔


مشہور خبریں۔
ترکی شام میں نسلی صفائی کا خواہاں ہے: دمشق
?️ 30 مئی 2022سچ خبریں: شام کی وزارت خارجہ کے ایک اعلیٰ اہلکار نے پیر
مئی
اڈیالہ کا قیدی بانی متحدہ پارٹ 2 بن چکا ہے۔ عظمی بخاری
?️ 9 دسمبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اڈیالہ
دسمبر
آئی ایم ایف جہاں جاتا ہے وہ قوم پنپتی نہیں برباد ہوتی ہے، امیر جماعت اسلامی
?️ 16 جون 2024کراچی: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے
جون
ٹرمپ کی وجہ سے ہم دہشت گرد بن چکے ہیں:ٹرمپ کے ساتھی
?️ 5 جنوری 2023سچ خبریں:6 جنوری 2021 کو امریکی کانگریس پر ٹرمپ کے حامیوں کے
جنوری
جی ایچ کیو حملہ کیس، سپریم کورٹ کا شیخ رشید کی بریت کی اپیل پر مہلت مانگنے پرسپیشل پراسیکیوٹر پر برہمی کااظہار
?️ 22 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) جی ایچ کیو حملہ کیس میں شیخ رشید
اپریل
امریکہ بن سلمان کے ساتھ لحاظ سے کام لے رہا ہے:سعودی حزب اختلاف
?️ 27 فروری 2021سچ خبریں:سعودی مخالفین نے امریکہ کی جانب سے سعودی ولی عہد شہزادہ
فروری
یمنی فوج کا اسرائیل پر میزائل حملہ؛ بن گورین ایئرپورٹ کی سرگرمیاں معطل
?️ 19 مارچ 2025 سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے یمن کی جانب سے داغے گئے میزائل
مارچ
اسلام آباد ہائیکورٹ: بلوچ لاپتا طلبہ کی بازیابی کیلئے وفاقی حکومت کو 13 فروری تک کی ڈیڈ لائن
?️ 13 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بلوچ لاپتا طلبہ کی
جنوری