?️
بمبئی {سچ خبریں} بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 14 کی فاتح روبینہ دلیک نے اپنے پاکستانی مداحوں کے لیے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔
بگ باس کے سیزن 14 کی ٹرافی اپنے نام کرنے کے بعد فاتح روبینہ دلیک نے جہاں اپنے بھارتی مداحوں کو شکریہ ادا کیا تو وہیں اب اُنہوں نے اپنے پاکستانی مداحوں کے نام بھی ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔
بگ باس ۱۴ فاتح نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’میرے تمام پاکستانی مداحوں کے لیے بےانتہا محبت۔‘
بھارتی اداکارہ نے کہا کہ ’پاکستانی مداحوں نے مجھے جس قدر محبت دی، میں اُسے حاصل کرکے بہت زیادہ خوشی محسوس کررہی ہوں۔‘
یاد رہے کہ بگ باس کے سیزن 14 میں انہوں کی ناقابل تعریف پرفارمنس دیکھنے کے بعد اُنہیں ناصرف بھارت بلکہ پاکستان سے بھی لاکھوں مداحوں نے خوب سپورٹ کیا۔
روبینہ دلیک بگ باس کے سیزن 14 کی وہ واحد کنٹسٹنٹ تھیں جنہوں نے بگ باس کے گھر میں سب سے زیادہ وقت گزارا تھا۔
واضح رہے کہ اداکارہ کے ساتھ اُن کے شوہر ابھینوو شکلا بھی بگ باس 14 کے گھر کا حصہ تھے لیکن وہ اس کھیل سے آؤٹ ہوگئے تھے۔
بگ باس 14 کے فائنل میں پانچ کنٹسٹنٹ پہنچے تھے جن میں روبینہ دلیک، راہول ویدیا، علی گونے، نیکی تمبولی اور راکھی ساونت شامل تھیں۔
آخر میں یہ مقابلہ سیزن کی فاتح اور راہول ویدیا کے درمیان چلا اور پھر بالی ووڈ اداکار اور اس شو کے میزبان سلمان خان نے روبینہ دلیک کو زیادہ ووٹس ملنے کی بنا پر بگ باس کے سیزن 14 کی فاتح قرار دیا۔
خیال رہے کہ روبینہ دلیک بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ بھی ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے 2006ء میں مِس شملا کا خطاب جیتا تھا اور اس کے 2 سال بعد 2008ء میں اُنہوں نے مِس شمالی ہندوستان کا خطاب بھی اپنے نام کیا تھا۔


مشہور خبریں۔
Five fintech sectors expected to grow fast in next five years
?️ 24 جولائی 2021 When we get out of the glass bottle of our ego
صیہونی غزہ میں بچوں کے اسپتال کو کیوں نشانہ بناتے ہیں ؟
?️ 6 نومبر 2023سچ خبریں: جہاں صہیونی فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو
نومبر
یورپی رہنما خاموشی سے اپنے آقا کے قدموں میں دم ہلائیں گے: پیوٹن
?️ 3 فروری 2025سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اتوار کے روز ایک تقریر
فروری
مغربی کنارے پر آج کے صہیونی حملے میں 5 شہید
?️ 11 ستمبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کی فوج نے ایک بار پھر مغربی کنارے
ستمبر
غزہ کی جنگ نے لبنان کی جنگ کی یاد دلائی
?️ 13 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی ریاست کے چینل 12 نے اعتراف کیا کہ غزہ پٹی
جولائی
بھارت نے پاکستان کے ساتھ حالیہ جھڑپ میں متعدد لڑاکا طیاروں کو مار گرانے کی تصدیق کی ہے
?️ 1 جون 2025سچ خبریں: ہندوستانی فوج کے چیف آف جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے
جون
انسانی حقوق کی دہائی دینے والوں کا اصلی چہرہ
?️ 21 جولائی 2023سچ خبریں: برطانوی پارلیمنٹ کے اراکین کا کہنا ہے کہ اس ملک
جولائی
حماس کا غزہ کی حمایت میں عرب اسلامی اتحاد پر زور
?️ 11 نومبر 2024سچ خبریں: تحریک حماس کے سینئر رہنما اسامہ حمدان نے قابض حکومت
نومبر