یاسر حسین نے شرمیلا فاروقی کو کرارا جواب دے دیا

یاسر حسین نے شرمیلا فاروقی کو کرارا جواب دے دیا

?️

کراچی (سچ خبریں) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر حسین نے پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کو کرارا جواب دیا ہے۔انہوں نے یاسر حسین کی اہلیہ  اقرا عزیز کی حالیہ ڈائپر بدلنے والی پوسٹ پر تبصرہ کیا تھا ، یاسر نے جواب میں لکھا کہ ’سیاست کرکے ملک کو برباد کرنے سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

یاسر حسین نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شرمیلا فاروقی کی جانب سے اہلیہ اقرا عزیز کی حالیہ ڈائپر بدلنے والی پوسٹ پر کیے گئے تبصرے پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’بھائی پیار سے مسئلہ ہے، تعریف کرنے سے بھی مسئلہ ہے، فخر کرنے سے بھی مسئلہ ہے۔‘

اداکار نے مزید لکھا کہ ’سیاست کرکے ملک کو برباد کرنے سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔‘خیال رہے کہ پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے اداکارہ اقرا عزیز کی حالیہ ڈائپر بدلنے والی پوسٹ پر تبصرہ کیا تھا۔شرمیلا فاروقی نے اقرا عزیز کی پوسٹ میں بتائی گئی یاسر کی خصوصیات کو ہر اچھے باپ کی پہچان بتاتے ہوئے کہا کہ اس میں فخر کرنے والی کوئی بات نہیں۔

شرمیلا نے لکھا تھا کہ ’مجھے خوشی ہے کہ آپ کا شوہر کام کررہا ہے لیکن اس میں فخر کرنے کی یا کوئی خاص بات نہیں۔ ‘اپنے تبصرے میں شرمیلا فاروقی نے واضح کیا تھا کہ تمام اچھے باپ اپنے بچوں کے لیے ایسا کرتے ہیں۔

رہنما پی پی نے کہا تھا کہ میرے شوہر بیٹے کو نہلاتے، ڈائپر تبدیل کرتے اور فیڈر پلاتے ہیں، اگر میری طبیعت ٹھیک نہ ہو تو ہمارے بیٹے کو اس کے اسکول چھوڑنے جاتے ہیں اور انہیں ایسا کرنا بہت پسند ہے۔اقراء عزیز کی پوسٹ پر شرمیلا فاروقی کے تبصرے کے سوشل میڈیا پر چرچے ہیں، صارفین شرمیلا فاروقی کو اس بے باک تبصرے پر سراہ رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل کے زوال کے اسباب؛ بیرونی خطرات سے لے کر داخلی بحران تک

?️ 17 مئی 2025سچ خبریں: جعلی صہیونیستی ریاست، فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں قیام کے

ایران کے خلاف مزید پابندیوں کی تلاش میں ہیں:جرمن چانسلر

?️ 1 نومبر 2022سچ خبریں:جرمنی کے چانسلر نے اپنے ایک خطاب میں دعویٰ کیا کہ

حکومت اور پی ٹی آئی کا مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق، اگلے دور میں مطالبات پیش کیے جائیں گے

?️ 23 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف اور حکومتی کمیٹیوں کے درمیان

پچاس سالہ قطری شہزادے سے شادی کی خبریں پھیلائی گئیں، لائبہ خان

?️ 10 نومبر 2024سچ خبریں: (سچ خبریں) ماڈل و اداکارہ لائبہ خان نے انکشاف کیا

سعودی عرب میں اگر بطور صحافی زندہ رہنا ہے تو خاموش رہنا ہوگا، اہم انکشاف

?️ 21 اگست 2021ریاض (سچ خبریں) سعودی عرب میں ہونے والے ایک سروے کے نتائج

قابض فوج نےغزہ میں اپنے یرغمالیوں کو نشانہ بنایا

?️ 17 دسمبر 2023سچ خبریں:عبرانی میڈیا نے اپنی ایک رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ

کیا امریکہ مشرق وسطی سے نکلے گا؟

?️ 26 اگست 2023سچ خبریں: امریکی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا کہ امریکہ کے

عمران کے تمام حربے ناکام ہوئے تو اس کو بچانے نئی جوڈیشل اسٹیبلشمنٹ آگئی، مریم نواز

?️ 2 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے