?️
کراچی (سچ خبریں) پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل اقراء عزیز نے یاسر حسین کو دنیا کا حسین ترین انسان قرار دیتے ہوئے اپنے شوہر، اداکار و میزبان یاسر حسین کو سالگرہ کی مبارکباد دی گئی ہے۔جواب میں یاسر حسین کا کہنا ہے کہ ’یہ دنیا کی سب سے پیاری چیز ہے۔
یاسر حسین آج اپنی 37ویں سالگرہ منا رہے ہیں، اس موقع پر اقراء عزیز کی جانب سے یاسر حسین کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے دنیا کا حسین ترین انسان قرار دیا گیا ہے۔اقراء عزیز کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر یاسر حسین کے ساتھ گزارے گئے حسین لمحات پر مبنی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔
اس ویڈیو پوسٹ کے کیپشن میں اقراء عزیز کا لکھنا ہے کہ ’دنیا کے سب سے حسین انسان کو سالگرہ مبارک ہو، آپ جیو ہزاروں سال اور وہ سارے سال ہوں میرے ساتھ۔‘اقراء عزیز کی اس پوسٹ کو اس جوڑی کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے جبکہ اقراء عزیز کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو یاسر حسین کو بھی خوب بھا گئی ہے۔یاسر حسین کی جانب سے اقراء عزیز کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے ویڈیو کی تعریف کی گئی ہے، یاسر حسین کا کہنا ہے کہ ’یہ دنیا کی سب سے پیاری چیز ہے۔‘
واضح رہے کہ جیو انٹرٹینمنٹ کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت‘ کے تیسرے سیکوئل میں جاندار کردار ادا کرنے والی اداکارہ اقراء عزیز کی بھی رواں ماہ 24 نومبر کو سالگرہ تھی۔سوشل میڈیا انسٹا گرام پر اقراء عزیز کو اُن کے شوہر، اداکار، ہدایتکار و میزبان یاسر حسین کی جانب سے سالگرہ کی مبارکباد دی گئی تھی۔یاسر حسین نے اقراء عزیز کی سالگرہ پر بیوی نمبر 1 کا خطاب دیا تھا۔


مشہور خبریں۔
غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کی ہلاکتیں شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں سے بڑھ گئیں
?️ 31 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) 2025 کی پہلی سہ ماہی میں غیر قانونی
مارچ
وفاقی کابینہ نے الیکشن فنڈز جاری کرنے کا معاملہ منظوری کیلئے قومی اسمبلی بھیج دیا
?️ 17 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کی جانب سے
اپریل
کیا بائیڈن کو چین سے رقم ملی ہے ؟
?️ 27 ستمبر 2023سچ خبریں:ریپبلکن قانون سازوں کی جانب سے امریکی صدر جو بائیڈن کے
ستمبر
ٹرمپ دنیا میں امن کا جعلی دعویدار
?️ 30 جولائی 2025 ٹرمپ دنیا میں امن کا جعلی دعویدار امریکہ کے صدر ڈونلڈ
جولائی
محمد بن سلمان مشرق وسطیٰ کو عدم استحکام کی طرف لے جا رہے ہیں: مڈل ایسٹ مانیٹر
?️ 30 جنوری 2022سچ خبریں:مڈل ایسٹ مانیٹر ویب سائٹ نے سعودی ولی عہد کی جانب
جنوری
بلوچستان میں سیاسی بحران میں مزید شدت آگئی
?️ 7 اکتوبر 2021کوئٹہ(سچ خبریں) بلوچستان میں سیاسی بحران اس وقت شدت اختیار کرگیا جب
اکتوبر
عمران خان کا لانگ مارچ
?️ 25 مئی 2022پشاور(سچ خبریں)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا
مئی
سعودی شہزادے کو ملکہ کی آخری رسومات میں شرکت کی دعوت متنازعہ
?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں:برطانیہ کی جانب سے سعودی عرب کے ولی عہد اور ڈی
ستمبر