ہم بھارت کو گالیاں دیتے اور اسی کے گانوں پر ناچتے ہیں، فیصل قریشی

?️

کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکار فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستانی سوشل میڈیا پر ہندوستان کو گالیاں دیتے ہیں مگر گھروں میں ہونے والی ہر تقریب میں بھارتی گانوں پر رقص کرتے ہیں۔

فیصل قریشی حال ہی میں سما ٹی وی کے شو میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے شوبز سمیت دیگر معاملات پر کھل کر باتیں کیں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ جس طرح بچوں کی پہلے گھر میں عزت کی جاتی ہے تو اس کی محلے میں عزت ہوتی ہے، اسی طرح فنکاروں کی بھی جب ملک میں عزت ہوگی تو دوسری دنیا کے ممالک بھی عزت کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دوسرے ممالک پاکستانی شوبز شخصیات کو بطور مہمان اس لیے نہیں بلاتے، کیوں کہ اپنے ہی ملک میں شوبز شخصیات کو اس طرح عزت نہیں دی جاتی، جس کی وہ حقدار ہوتی ہیں۔

فیصل قریشی کے مطابق بھارت میں شوبز شخصیات کی عزت کی جاتی ہے، جس وجہ سے انہیں دوسرے ممالک بھی تقریبات میں مدعو کرتے ہیں۔

اسی حوالے سے انہوں نے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستانی شناخت کے حوالے سے تذبذب کا شکار ہیں، ہم لوگ پورا دن فیس بک اور ٹوئٹر پر ہندوستتان کو گالیاں دیتے رہتے ہیں مگر گھروں میں ہونے والی تمام تقریبات میں وہاں کے ہی گانوں پر ڈانس کر رہے ہوتے ہیں۔

فیصل قریشی کے مطابق ہمارے ہاں ٹی وی چینلز کے پروگرامات میں بھی بھارتی گانے چلائے جاتے ہیں اور جب 13 سال قبل انہوں نے اپنے ہروگرام میں انڈین گانے نہ چلانے کا اعلان کیا تھا تو لوگوں ان پر طنز کی اور سوال کیا کہ وہ اپنا شو کیسے چلائیں گے؟

سینیئر اداکار کا کہنا تھا کہ حالت یہ ہے کہ حال ہی میں ایک ٹی وی چینل نے فون کرکے ان سے پوچھا کہ پاکستان میں شاہ رخ خان کی فلم پٹھان نہیں ریلیز کی جا رہی تو اس پر اداکار کا کیا خیال ہے؟

فیصل قریشی نے بتایا کہ انہوں نے ٹی وی چینل کو جواب دیا کہ پہلے انہیں پٹھان کا مقدمہ لڑنے کا کمیشن دیا جائے تو وہ مذکورہ معاملے پر بات کریں گے، ورنہ ان کا کیا کام؟

ساتھ ہی انہون نے بھارتی عوام کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ دیکھا جائے تو شاہ رخ خان نے اپنے ملک کے لیے بہت کچھ کیا ہے، تاہم اب وہان کے لوگ ان کے خلاف بھی احتجاج کر رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

کیا بہروز سبزواری نے پیسوں کی خاطر عمران خان پر شراب نوشی کا الزام لگایا؟

?️ 15 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ سینیئر اداکار

ٹرمپ کی کابینہ کے خیالات اور پالیسیاں

?️ 23 نومبر 2024سچ خبریں:نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی حکومت کی تشکیل

ترکی کے انتخابات اور امیدواروں کے پروپیگنڈے میں مذہبی جذبات کا کردار

?️ 4 مئی 2023سچ خبریں:ترکی کے انتخابات میں ابھی تھوڑا وقت باقی ہیں اور ملک

اقوام متحدہ کی نظر میں غزہ کی صورتحال

?️ 22 اکتوبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے اداروں نے ہفتے کے روز ایک بیان

قدس انتقامی کارروائی کے ایجنٹ کا اسرائیلی خواتین پر گولی چلانے سے انکار

?️ 31 جنوری 2023سچ خبریں:قدس شہر میں فلسطینی مجاہدین خیری علقم کے آپریشن کے نتیجے

مغربی کنارے میں صیہونیوں کی نئی سازش پر فلسطینی مزاحمت کا ردعمل

?️ 12 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر خزانہ اور نیتن یاہو کی کابینہ

یورپ کی جانب سے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی میں توسیع کا خیر مقدم 

?️ 28 نومبر 2023سچ خبریں:یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین نے منگل کی

یوکرین جنگ ایک اہم موڑ کے قریب:ترکی

?️ 31 مئی 2025سچ خبریں:ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا ہے کہ یوکرین جنگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے