’ہم اداکار ہیں‘ سنی دیول کا فواد خان کی بالی وڈ میں واپسی کا دفاع

🗓️

سچ خبریں: پاکستان مخالف فلمیں بنانے کی وجہ سے شہرت رکھنے والے اور بھارت کی حکمران جماعت تنگ نظر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما سنی دیول نے کہا ہے کہ انہیں فواد خان سمیت دیگر اداکاروں کے بھارت میں کام کرنے پر کوئی اعتراض نہیں۔

’ہندوستان ٹائمز‘ کو دیے گئے انٹرویو میں سنی دیول نے بھارت میں پاکستانی اداکاروں کے کام کرنے کے معاملے پر بھی کھل کر بات کی۔

سنی دیول ان دنوں اپنی ایکشن کرائم فلم ’جاٹ‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، جسے 10 اپریل کو ریلیز کیا گیا۔

فلم کی تشہیر کے موقع پر انہوں نے ’ہندوستان ٹائمز‘ سے بات کرتے ہوئے بھارت میں پاکستانی اداکاروں کے کام کرنے پر بھی لب کشائی کی۔

بھارت کی حکمران جماعت تنگ نظر بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما ہونے کے باوجود انہوں نے پاکستانی اداکاروں کے بھارت میں کام کرنے پر اعتراض نہیں کیا، ساتھ ہی کہا کہ اداکاروں کو ہر جگہ کام کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔

سنی دیول نے کہا کہ ’ہم اداکار ہیں، اور پوری دنیا میں سب کے لیے کام کرتے ہیں‘۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے کام کرنے کے معاملے پر سیاست کی طرفداری نہیں کریں گے، سیاست سے ہی تمام چیزوں میں خرابی ہوتی ہے،انہیں پاکستانی اداکاروں کے بھارت میں کام کرنے پر کوئی اعتراض نہیں۔

ان سے جب پوچھا گیا کہ وہ ’غدر‘ اور ’بارڈر‘ جیسی پاکستان مخالف فلموں میں کام کر چکے ہیں تو انہیں بھارت میں پاکستانی اداکاروں اور خصوصی طور پر فواد خان کی واپسی کیسی لگ رہی ہے؟

سنی دیول کا کہنا تھا کہ اداکار پوری دنیا میں ہر طرح کا کام کرتے ہیں، چاہے ان کے کام کو کوئی دیکھے یا نہ دیکھے اور کوئی پسند کرے یا نہ کرے لیکن اداکار کام کرتا رہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح پوری دنیا آگے بڑھ رہی ہے، اسی طرح بھارت کو بھی عالمی برادری کی طرح آگے بڑھنا چاہیے، انہیں پاکستانی اداکاروں کے بھارت میں کام کرنے پر کوئی اعتراض نہیں۔

خیال رہے کہ فواد خان کی آنے والی بولی وڈ فلم ’ابیر گلال‘ پر بی جے پی سمیت دیگر ہندو انتہاپسند تنظیموں نے احتجاج کرتے ہوئے فلم کو بھارت میں ریلیز کی اجازت نہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

’ابیر گلال‘ کے ذریعے فواد خان تقریبا 10 سال بعد بولی وڈ فلموں میں واپسی کریں گے جب کہ وہ 2017 کے بعد پہلے پاکستانی بھی بنیں گے جو کسی ہندی فلم میں دکھائی دیں گے۔

اس سے قبل فواد خان، ماہرہ خان، وینا ملک، میرا اور جاوید شیخ سمیت دیگر اداکار 2016 تک بھارتی فلموں میں کام کرتے دکھائی دیتے رہے تھے، تاہم بعد میں دونوں ممالک کے درمیان سیاسی کشیدگی کی وجہ سے دونوں ممالک کے فنکاروں پر ایک دوسرے کے ممالک میں پابندی عائد کردی گئی اور فلموں کی نمائش پر بھی پابندی لگائی گئی۔

مشہور خبریں۔

حماس کے سینکڑوں گروہ جنگ کے لیے تیار ہیں:صہیونی میڈیا کا انکشاف   

🗓️ 16 مارچ 2025 سچ خبریں:اسرائیلی فوجی ریڈیو کے ایک صحافی نے انکشاف کیا ہے

یو ایس ایڈ کی تحلیل کے بارے میں امریکی اہلکار کی وارننگ

🗓️ 4 مارچ 2025سچ خبریں: USAID کے ایک سینئر اہلکار نے ایک ای میل میں

بلوچستان کی کابینہ کی تقریب حلف برداری 7 نومبر بروز اتوار گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ہوگی

🗓️ 6 نومبر 2021کوئٹہ (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ترجمان گورنر ہاوس کی جانب سے

چین اور تائیوان کے درمیان جنگ کا خطرہ

🗓️ 2 اگست 2022سچ خبریں:    حالیہ دنوں میں امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی

ٹرمپ ہٹلر ہیں:ہلیری کلٹن

🗓️ 25 ستمبر 2022سچ خبریں:ہلیری کلنٹن نے گزشتہ ہفتے اوہائیو میں ٹرمپ کی انتخابی ریلی

ساتھی پروفیسر کی جبری معطلی پر راجوری یونیورسٹی کے اساتذہ کی بھوک ہڑتال

🗓️ 4 مارچ 2025جموں: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

فلسطینی مزاحمت کے سامنے صیہونی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور

🗓️ 12 مئی 2021سچ خبریں:صیہونی انٹلی جنس اور فوجی خدمات کی ایک خفیہ رپورٹ کی

2023 میں اسرائیل کو درپیش تین چیلنجز

🗓️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں:صیہونی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں 2023 میں صیہونی حکومت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے