?️
کراچی: (سچ خبریں) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے مقبول ترین ڈرامے ”ہمسفر“ کو بھارت میں تھیٹر کی صورت میں پیش کیے جانے پر کام جاری ہے اور اس متعلق جلد ہی تصدیق کردی جائے گی۔
نشریاتی ادارے ’ٹائمز ناؤ‘ کے مطابق بھارتی تھیٹر اور فلم اداکار عمران زاہد کے مطابق انہوں نے ”ہمسفر“ کا تھیٹر بنانے کے لیے پاکستانی ٹی وی چینل ’ہم ٹی وی‘ کے منتظمین سے رابطہ کیا ہے۔
عمران زاہد کا کہنا تھا کہ انہوں نے مومنہ درید پروڈکشن کی بانی مومنہ درید سے ڈرامے کا تھیٹر بنانے کی قانونی اجازت مانگی ہے اور انہوں نے مثبت اشارے دیے ہیں، ان کے درمیان اچھے ماحول میں بات آگے بڑھ رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سلطانہ صدیقی نے بھی مذکورہ معاملے میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی ہے اور وہ بھی چاہتی ہیں کہ پاک-بھارت تعلقات کی بہتری اور امن کے لیے ایسا ہونا چاہیے۔
عمران زاہد کا کہنا تھا کہ ہمسفر کا تھیٹر بنانے کی قانونی اجازت ملنے کے بعد ہی اس پر کام شروع ہوگا اور اس میں کام کرنے والے اداکار رضاکارانہ طور پر بغیر معاوضے کے کام کریں گے کیوں کہ تھیٹر کا مقصد پیسے کمانا نہیں ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ جلد ہی اس حوالے معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی، تاہم انہوں نے یہ واضح کرنے سے گریز کیا کہ کب تک ”ہمسفر“ پر بنایا جانے والا تھیٹر بھارت میں پیش کیا جا سکتا ہے۔
ماہرہ خان اور فواد خان جیسی کاسٹ پر مبنی ڈراما ”ہمسفر“ 2011 میں نشر کیا گیا تھا اور اب 13 سال بعد اسے تھیٹر کی صورت میں بھارت میں پیش کیا جائے گا۔
”ہمسفر“ کو بھارت میں لوگ یوٹیوب چینل سمیت دیگر اسٹریمنگ ویب سائٹس پر دیکھ چکے ہیں اور اس کی کہانی اور کرداروں کی بھی تعریفیں کر چکے ہیں۔
بھارت میں فواد خان اور ماہرہ خان یکساں طور پر مقبول ہیں، دونوں بھارتی فلموں میں بھی کام کر چکے ہیں۔


مشہور خبریں۔
پاکستان میں 3 سپر مون میں سے پہلا منگل کو نظر آئے گا، سپارکو
?️ 5 اکتوبر 2025سچ خبریں: اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے اعلان کیا
اکتوبر
مواصلات کے شعبے میں سینٹرل ایشیا سے روس تک رسائی چاہتے ہیں۔ عبدالعلیم خان
?️ 3 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا کہنا ہے
جولائی
ایرانی میزائل حملوں میں ناکامی کے بعد صیہونی ائر ڈیفنس کمانڈر برطرف
?️ 17 جولائی 2025 سچ خبریں:صیہونی حکومت نے ایرانی میزائلوں کے خلاف دفاعی ناکامی کے
جولائی
بریکس کی اقتصادی بالادستی کا آغاز
?️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں:فرانس کی دائیں بازو کی انتہا پسند جماعت قومی محاذ کے
اکتوبر
مقبوضہ جموں وکشمیر میں بے روزگاری کی شرح 17.4 فیصد تک پہنچ گئی: سرکاری رپورٹ
?️ 30 جون 2025سرینگر: (سچ خبریں) ایک نئی سرکاری رپورٹ کے مطابق غیرقانونی طورپر بھارت
جون
یہ حکمران جب تک رہیں گے ان کا ہر لمحہ ملک پر بھاری ہے، شاہد خاقان عباسی
?️ 12 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک کے سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی
جولائی
مصطفی الکاظمی کا ایک اور راز کھلا
?️ 14 جولائی 2023سچ خبریں:صہیونی میڈیا میں ہر لمحہ عراق میں لاپتہ رہنے والی اسرائیلی-روسی
جولائی
عراقی فوج کے ساتھ جھڑپ میں 5 داعشی دہشتگرد ہلاک
?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:عراق کے دیالی صوبے کے شمال مشرق میں مقامی ذرائع نے
ستمبر