ہانیہ عامر اقوام متحدہ ویمن پاکستان کی نیشنل گڈ وِل ایمبیسیڈر مقرر

?️

سچ خبریں: اداکارہ ہانیہ عامر کو اقوام متحدہ ویمن نے باضابطہ طور پر پاکستان کی نیشنل گڈ وِل ایمبیسیڈر کے طور پر مقرر کر دیا۔

اقوام متحدہ ویمن نے اپنے اعلامیے میں اعلان کیا ہے کہ ہانیہ عامر کو باضابطہ طور پر پاکستان کا گڈ وِل ایمبیسیڈر مقرر کر دیا گیا ہے، یہ فیصلہ تنظیم کی پاکستان میں صنفی برابری اور خواتین کے بااختیار ہونے کے لیے جاری کوششوں میں ایک اہم پیش رفت ہے۔

انسٹاگرام پر جاری کی گئی پوسٹ میں لکھا گیا کہ ہانیہ عامر اپنے نئے کردار کے تحت اپنے پلیٹ فارم کے ذریعے آگاہی پھیلانے، عملی اقدامات کی ترغیب دینے اور ملک بھر میں خواتین و لڑکیوں کی آواز کو مزید مضبوط کرنے میں مدد کریں گی۔

پوسٹ کے مطابق ہم مل کر ایک ایسے مستقبل کی جانب کام جاری رکھیں گے جہاں ہر عورت اور لڑکی تشدد، امتیاز اور ناہمواری سے آزاد ہو کر اپنی مکمل صلاحیتوں کا اظہار کر سکے۔

تنظیم کے مطابق ہانیہ عامر کی تقرری کا مقصد نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ شامل کرنا اور صنفی برابری، خواتین کے معاشی و سماجی بااختیاری اور صنف پر مبنی تشدد کے خاتمے سے متعلق پروگراموں کے دائرہ کار کو وسیع کرنا ہے۔

نوجوانوں میں اپنی بے پناہ مقبولیت اور بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کی وجہ سے ہانیہ عامر پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی سب سے نمایاں شخصیات میں شامل ہیں، یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب انہیں بین الاقوامی سطح پر بھی تیزی سے مقبولیت حاصل ہو رہی ہے۔

انہوں نے حال ہی میں بھارتی پنجابی فلم ’سردار جی 3‘ میں اداکاری کے ذریعے بھارتی فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کیا اور اس فلم کی سرحد پار کامیابی نے انہیں ایک ایسی ثقافتی علامت کے طور پر مستحکم کیا ہے جو پاکستانی اور بھارتی کمیونٹیز کو دنیا بھر میں جوڑتی ہے۔

گذشتہ دنوں ہانیہ عامر کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور عالمی شناخت کو دیکھتے ہوئے انہیں گلوبل اسٹار ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 1 کروڑ 90 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے، جس کے باعث وہ پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیت بن چکی ہیں۔

مشہور خبریں۔

ہیرس کو ٹرمپ پر برتری حاصل

?️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں: ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس 46 فیصد کے ساتھ ریپبلکن ڈونالڈ

اسحاق ڈار کا آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، شراکت داری کو مضبوط کرنے کا عزم دہرایا

?️ 10 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے

لوٹ مار یا مفاہمت؟؛ زلنسکی نے یوکرین کے معدنی وسائل ٹرمپ کے حوالے کر دیے

?️ 26 فروری 2025سچ خبریں:مصدقہ ذرائع نے کی‌یف کی جانب سے یوکرین کے نایاب معدنی

غزہ کی عوام کو صیہونیوں کے ہاتھوں ہونے والا مالی نقصان

?️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں: غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کی وجہ سے ہونے والے

مفتاح اسمٰعیل نے وزیر خزانہ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

?️ 27 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسمٰعیل

ہمارا موقف اور کیس مضبوط ہے، جو بھی سنے گا وہ کینالز منصوبے کو ترک کردے گا، مراد علی شاہ

?️ 14 اپریل 2025سیہون: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ

عرب اور مسلمان متحد ہو کر فلسطین کی حمایت کریں:الازہر

?️ 6 اگست 2022سچ خبریں:مصر کی الازہر یونیورسٹی نے غزہ پر صیہونی حکومت کی جارحیت

پہلی بار شہزاد رائے کی اپنی عمر پر کھل کر گفتگو

?️ 12 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) گلوکار و سماجی رہنما شہزاد رائے نے ہر وقت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے