گھر میں کام کرنے والی خاتون نے بیٹا اغوا کرلیا تھا، قیصر نظامانی

?️

کراچی: (سچ خبریں) ماضی کے مقبول اداکار قیصر خان نظامانی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ گھریلو کام کے لیے ملازمین کی خدمات حاصل نہیں کرتے کیوں کہ ماضی میں ایک ملازمہ نے ان کے بیٹے کو اغوا کرلیا تھا۔

قیصر نظامانی حال ہی میں سینیئر اداکارہ ثانیہ سعید کے ہمراہ ندا یاسر کے مارننگ شو ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے اداکاری سمیت ذاتی زندگی سے متعلق بھی باتیں کیں۔

پروگرام میں ثانیہ سعید نے بھی اپنے کیریئر سے متعلق بتایا اور کہا کہ ان کے والدین بھی اداکاری اور آرٹ سے وابستہ تھے، ان کی پرورش ہی تھیٹر دیکھتے ہوئی، اس لیے وہ اداکاری میں آگئیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ قیصر نظامانی سے قبل اداکاری کا آغاز کر چکی تھیں جب کہ قیصر نظامانی کا پہلا اردو ڈراما ’تپش‘ ان کے ساتھ ہی تھا۔

پروگرام میں قیصر نظامانی نے بتایا کہ ان کے والد انہیں ڈاکٹر بنانا چاہتے تھے جب کہ ان کے خاندان میں کوئی بھی شخص شوبز سے تعلق نہیں رکھتا اور وہ ماضی کے مقبول اداکار شفیع محمد شاہ کے توسط سے اداکاری میں آئے۔

انہوں نے بتایا کہ شفیع محمد شاہ کی گاڑی کو دھکا دینے کے بعد انہوں نے انہیں ٹی وی پر آنے کی دعوت دی اور پھر وہ ہدایت کار محمد بخش سمیجو سے ملے، جنہوں نے انہیں اداکاری کا موقع دیا اور وہ بیک وقت اردو اور سندھی ڈراموں میں کام کرتے رہے۔

ایک سوال کے جواب میں قیصر نطامانی نے بتایا کہ ہدایت کارہ سائرہ پاشا (ندا یاسر کی والدہ) نے انہیں پہلے اردو ڈرامے ’تپش‘ میں کاسٹ کرنے کے لیے ان کے 15 آڈیشن لیے اور انہیں اچھا آڈیشن دینے میں شفیع محمد شاہ نے مدد کی۔

اداکار نے بتایا کہ تپش میں قیصر خان  نے ثانیہ سعید کے بھائی کا کردار ادا کیا تھا تب سے ثانیہ انہیں ’ادا‘ یا پھر ’بلُو‘ کہتی ہیںِ، ’بلُو‘ ان کے پہلے کردار بلال کا مخفف ہے۔

پروگرام میں اہلیہ فضیلہ قاضی سے محبت اور شادی کے سوال پر بات کرتے ہوئے انہیں بتایا کہ اہلیہ سے ان کی پہلی ملاقات ’آرزو‘ نامی ڈرامے کی شوٹنگ پر ہوئی تھی۔

قیصر نظامانی کے مطابق فضیلہ قاضی ان سے قبل اداکاری میں آئی تھیں اور وہ سخت مزاج ہوتی تھیں اور انہوں نے ان کے ساتھ ایک فوٹوشوٹ بھی کروانے سے انکار کردیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں فضیلہ قاضی پہلی ہی نظر میں پسند آگئی تھیں اور انہوں نے انہیں شادی کی پیش کش کردی لیکن ابتدائی طور پر دونوں کے اہل خانہ راضی نہیں ہو رہے تھے۔

اداکار نے بتایا کہ فضیلہ قاضی کا تعلق حیدرآباد کے اہم سیاسی گھرانے سے تھا جب کہ ان کی والدہ بھی اسی علاقے کے سیاسی خاندان تالپور سے تعلق رکھتی ہیں اور دونوں خاندان سیاسی حوالے سے ایک دوسرے کے مخالف تھے، اس لیے ان کی شادی کے لیے کوئی رضامند نہیں ہو رہا تھا۔

قیصر نظامی کے مطابق بعد ازاں ان کے والد نے ان کی شادی کے معاملے میں مداخلت کرکے ان کا رشتہ کروایا اور یہ کہ ان اور فضیلہ قاضی کی شادی بہت مشکلوں سے ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ شادی سے قبل ہی وہ اداکاری کی وجہ سے مشہور ہو چکے تھے اور ایک بار کسی خاتون نے کراچی ایئرپورٹ سے گھر فون کیا اور کہا کہ وہ دوسرے شہر سے قیصر کے لیے ہی آئی ہیں اور وہ ایئرپورٹ پر آکر انہیں لے جائیں۔

اسی طرح انہوں نے بتایا کہ ایک مرتبہ شادی کے بعد ہی بھی خاتون مداح ان کے گھر پہنچ گئی تھیں اور ان کی اہلیہ کے سامنے ہی ان سے اظہار محبت کرنا شروع کردیا جس پر ان سمیت فضیلہ قاضی بھی پریشان ہوگئیں۔

اداکار نے گھر میں کام کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر بتایا کہ کئی سال سے ان کا خاندان مل کر تمام کام کرتا ہے اور ان کے ہاں کوئی گھریلو ملازم نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گھریلو ملازم نہ رکھنے کا ایک سبب ہے اور وہ یہ کہ ماضی میں ان کے گھر میں کام کرنے والی ملازمہ نے ان کے چھوٹے بیٹے کو اغوا کرلیا تھا۔

قیصر نظامانی نے انکشاف کیا کہ جب ان کے چھوٹے بیٹے 8 ماہ کے تھے تب ان کے گھر میں کام کرنے والی خاتون نے اس کو اغوا کرلیا تھا لیکن وہ جیسے ہی بیٹے کو باہر لے گئیں تو عمارت کے قریب رہنے والے افراد نے ان کے بیٹے کو پہچان لیا اور خاتون سے سوالات کیے اور کہا کہ قیصر نطامانی کے بیٹے کو گھر چھوڑ کر آئیں۔

اداکار نے بتایا کہ گھریلو ملازمہ نے ان کے بیٹے کو گھر چھوڑنے کے بجائے بلڈنگ کی سیڑھیوں کے پاس ہی پھینک دیا تھا۔

ان کے مطابق انہیں اور فضیلہ قاضی کو اس معاملے کا اس وقت پتا چلا جب وہ بچے کو تلاش کرنے فلیٹ سے نیچے اترے اور انہوں نے بچے کو سیڑھیوں پر دیکھا۔

مشہور خبریں۔

فیس بک اور انسٹاگرام پر آئندہ ماہ سے اے آئی مواد پر لیبل لگانے کا اعلان

?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: فیس بک، انسٹاگرام اور تھریڈز جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز

شاہ محمود قریشی ایک اور مقدمے میں بری، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، سرفراز چیمہ کو دس، دس سال قید

?️ 10 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے 9 مئی کو جلاؤ

مایکروسافٹ کے دفتر پر فلسطین کے حامیوں کا قبضہ 

?️ 21 اگست 2025مایکروسافٹ کے دفتر پر فلسطین کے حامیوں کا قبضہ فلسطین کے حامی

پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سروسز متاثر، صارفین کو مشکلات کا سامنا

?️ 12 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان بھر میں گذشتہ رز سے صارفین کو انٹرنیٹ

عطوان: غزہ کے حکمران اس کے محافظ ہیں/مزاحمت اسرائیل اور عربوں کے جال میں نہیں آئے گی

?️ 13 اگست 2025سچ خبریں: ایک ممتاز فلسطینی تجزیہ نگار نے یہ بیان کرتے ہوئے

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں 368 پوائنٹس کا اضافہ

?️ 24 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان جاری رہا،

اسرائیل کی شکست یقینی ہے: شیخ نعیم قاسم

?️ 18 ستمبر 2025سچ خبریں: لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے نائب سیکرٹری

سعودی عرب کی پالیسی میں بڑا یوٹرن

?️ 16 اپریل 2025 سچ خبریں:سعودی عرب نے امریکہ اور اتحادیوں کو خبردار کر دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے