ممبئی (سچ خبریں) مشہور اداکارہ گوہر خان اور بھارتی رئیلٹی شو بگ باس کے ساتویں سیزن کی فاتح ماڈل نے اس ماہِ رمضان صرف عبادات پر توجہ دینے کی اپیل کردی،گوہر خان کے اس معنی خیز پیغام کو اُن کے مداح بہت سراہا ہے جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
گوہر خان نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویریں شیئر کیں جن میں اُنہوں نے مہندی رنگ کا خوبصورت جوڑا زیب تن کیا ہوا ہے۔بالی ووڈ اداکارہ نے اپنی پوسٹ کو ایک دعائیہ کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ’رمضان کا مہینہ سب کو خوشی، خوشحالی اور صحت و تندرسی نصیب فرمائے، آمین۔
اُنہوں نے صارفین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’براہ کرم! لوگوں کی غیبت کرنے اور اُن پر تنقید کرنے سے پرہیز کریں اور اس ماہِ رمضان آپ صرف اپنی عبادات پر توجہ دیں۔گوہر خان نے دُعا کرتے ہوئے کہا کہ ’اللّہ پاک دنیا کے ان حصوں کو سلامتی عطا فرمائے جہاں ہنگامہ برپا ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ ’اس ماہِ رمضان کمزوروں کو تقویت ملے، بھوکے لوگوں کو کھانا ملے، مظلوموں کو آزادی ملے اور پوری دُنیا میں خوشحالی قائم ہو، آمین۔خیال رہے کہ گوہر خان گزشتہ سال 25 دسمبر کو معروف بالی ووڈ میوزک کمپوزر اسماعیل دربار کے بڑے بیٹے زید دربار کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔