?️
ممبئی (سچ خبریں) فنِ گلوکاری کے ذریعے بھارتی فلم نگری پر طویل عرصے راج کرنے والی بھارتی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر انتقال کر گئیں۔آج شام عوام ممبئی کے شیواجی پارک میں لیجنڈری گلوکارہ کی میت کا دیدار کریں گے، انہیں خراجِ عقیدت پیش کریں گے اور ان کی آخری رسومات میں شریک ہوں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لتا منگیشکر آج بھارتی وقت کے مطابق سوا 8 بجے کے قریب چل بسیں۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ لتا منگیشکر کی میت دوپہر کے وقت اسپتال سے ان کی رہائش گاہ منتقل کی جائے گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق لتا منگیشکر کی آخری رسومات پاکستانی وقت کے مطابق آج شام 6 بجے ممبئی کے شیواجی پارک میں ادا کی جائیں گی۔
بھارتی میڈیا نے بتایا ہے کہ آج شام عوام ممبئی کے شیواجی پارک میں لیجنڈری گلوکارہ کی میت کا دیدار کریں گے، انہیں خراجِ عقیدت پیش کریں گے اور ان کی آخری رسومات میں شریک ہوں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق لتا منگیشکر کے انتقال پر بھارت میں 2 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ لتا منگیشکر کی یاد میں بھارتی پرچم بھی 2 دن تک سرنگوں رہے گا۔کورونا کا شکار لتا کے متعدد اعضاء نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا
92 سالہ لتا منگیشکر گزشتہ ماہ کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد سے ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔لتا منگیشکر کو 8 جنوری کو کورونا وائرس اور نمونیا کی تشخیص پر اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں حالت بگڑنے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔26 جنوری کو ان کی حالت میں بہتری پر وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا تھا، جس کے بعد سے وہ آئی سی یو میں تھیں، کل حالت دوبارہ بگڑنے پر انہیں وینٹی لیٹر پر پھر منتقل کر دیا گیا تھا۔
بریچ کینڈی اسپتال سے تعلق رکھنے والے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر پریت صمدانی پچھلے کئی برس سے لتا منگیشکر کی دیکھ بھال کر رہے تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق لتا منگیشکر کے متعدد اعضاء نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔گلوکارہ آشا بھوسلے نے گزشتہ روز (ہفتے کی شام) اپنی بڑی بہن لتا منگیشکر سے اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں ملاقات کی تھی۔
انہوں نے اسپتال سے کار میں نکلتے وقت میڈیا سے بات چیت کی تھی اور کہا تھا کہ ڈاکٹروں کے مطابق میری بہن کی حالت اب بہتر ہے۔گلوکارہ لتا منگیشکر 1929ء میں پیدا ہوئی تھیں، انہوں نے 13 برس کی عمر میں گانا شروع کیا تھا، لیجنڈری گلوکارہ نے اپنا پہلا گانا 1942ء میں ریکارڈ کرایا تھا۔لتا منگیشکر نے کئی دہائیوں تک آواز کا جادو جگایا، انہوں نے اپنے گلوکاری کے کیریئر میں 36 سے زائد زبانوں میں 30 ہزار سے زائد گیت گائے۔گائیکی کی وجہ سے لتا منگیشکر کو بھارت کی بلبل کا خطاب دیا گیا تھا۔
لتا منگیشکر نے کئی یادگار پرفارمنس دیں، کئی ایوارڈ سے انہیں نوازا گیا، محمد رفیع اور کشور کمار کے ساتھ ان کے گانے سپرہٹ ثابت ہوئے۔وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بھارتی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کو خوب صورت الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ لتا منگیشکر کا انتقال موسیقی کے ایک عہد کا خاتمہ ہے۔
فواد چوہدری نے کہا ہے کہ لتا جی نے عشروں تک سُروں کی دنیا پر حکومت کی، ان کی آواز کا جادو رہتی دنیا تک برقرار رہے گا۔وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات کا یہ بھی کہنا ہے کہ جہاں جہاں اردو بولی اور سمجھی جاتی ہے وہاں وہاں لتا منگیشکر کو الوداع کہنے والوں کا ہجوم ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلوکارہ لتا منگیشکر کی وفات پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔
چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ نصف صدی سے زائد عرصہ اپنی آواز کا جادو جگا کر لتا منگیشکر نے کروڑوں انسانوں کو اپنے سنگیت کا گرویدہ بنایا۔ان کا کہنا ہے کہ آنجہانی لتا منگیشکر برصغیر میں موسیقی کی ایک پہچان تھیں، فلمی صنعت کے لیے ان کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ لتا منگیشکر کے گیت، ان کے نغمے اور سُر کبھی فراموش نہیں کیے جا سکیں گے۔
مشہور خبریں۔
ایک چیک پوسٹ پر 100 مارٹر، 80 میزائل گرائے گئے۔ خواجہ آصف
?️ 14 مئی 2025سیالکوٹ (سچ خبریں) وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مجھے
مئی
غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے 32 ممالک کے عوام کی آواز
?️ 26 مئی 2025 سچ خبریں:دنیا کے 32 ممالک کے شہریوں نے غزہ کا محاصرہ
مئی
’کچھ لوگوں‘ نے ملک کی خوشحالی کیلئے کوشاں میری حکومتوں کی ٹانگیں کھینچیں، نواز شریف
?️ 29 مئی 2023لاہور: (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے افسوس
مئی
نہر سے بحر تک آزاد ہوگا فلسطین: اسپین کی نائب وزیر اعظم
?️ 25 مئی 2024سچ خبریں: اسپین کی نائب وزیر اعظم نے اس بات پر زور
مئی
بحرین کا صیہونیوں کے ساتھ تعلقات میں ایک قدم اور آگے
?️ 20 اپریل 2021سچ خبریں:بحرین کی قومی فضائی کمپنی نے صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کی
اپریل
یوکرین کے شہر لوہانسک میں خوفناک دھماکے
?️ 19 فروری 2022سچ خبریں: پہلا زور دار دھماکا جمعہ کی رات لوہانسک کے مضافات
فروری
کیا اسرائیل رفح پر حملہ دوبارہ حملہ کرے گا ؟
?️ 13 فروری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ٹی وی کے چینل 14 نےاس حکومت کی
فروری
امریکی عوام کا اسرائیل کے لیے ہتھیاروں کی حمایت بند کرنے کا مطالبہ
?️ 20 اپریل 2025سچ خبریں: واشنگٹن، شکاگو اور دیگر امریکی شہروں میں تارکین وطن اور
اپریل