?️
ممبئی (سچ خبریں) بھارتی اداکار اور بالی وڈ اسٹار عامر خان سے متعلق خبریں زیرِ گردش ہیں کہ وہ جلد ہی تیسری بار اپنے سر پر سہرا سجانے جارہے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ عامر خان تیسری شادی کا اعلان اپنی نئی فلم لال سنگھ چڈھا کی ریلیز کے بعد کریں گے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ عامر خان تیسری شادی کا اعلان اپنی نئی فلم لال سنگھ چڈھا کی ریلیز کے بعد کریں گے۔بالی وڈ اداکار عامر خان سے متعلق خبریں زیرِ گردش ہیں کہ وہ جلد ہی تیسری بار اپنے سر پر سہرا سجانے جارہے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ مسٹر پرفیکشنسٹ اپنی دو بیویوں سے علیحدگی کے بعد اب تیسری بار شادی کرنے والے ہیں۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ عامر خان تیسری شادی کا اعلان اپنی نئی فلم لال سنگھ چڈھا کی ریلیز کے بعد کریں گے جو کہ اپریل 2022 میں ریلیز کی جائے گی۔
اس کے علاوہ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ عامر خان اپنی ساتھی اداکارہ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں جو ان کے ساتھ ماضی میں کام کرچکی ہیں۔عامر خان کی رواں برس اپنی دوسری اہلیہ کرن راؤ سے علیحدگی ہوئی تھی جن سے ان کا بیٹا آزاد راؤ بھی ہے۔
عامر خان کی طلاق کے بعد ان کا نام اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کے ساتھ منسلک کیا جارہا تھا اور یہ بھی کہا جارہا تھا کہ عامر خان نے ان ہی کی وجہ سے اپنی اہلیہ سے علیحدگی اختیار کی۔عامر خان نے فاطمہ ثنا شیخ کے ہمراہ فلم دنگل میں کام کیا تھا، جس میں فاطمہ نے عامر کی بیٹی کا کردار نبھایا تھا۔واضح رہے کہ عامر خان کی پہلی اہلیہ رینا دتہ سے 2002 میں علیحدگی ہوگئی تھی جن سے ان کی ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہے۔


مشہور خبریں۔
دمشق اور تل ابیب کے درمیان پیرس میں امریکی ثالثی میں سیکیورٹی مذاکرات
?️ 26 جولائی 2025سچ خبریں: ایک باخبر سفارتی ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ شام
جولائی
ملک بھر میں بارشوں نے تباہی مچا دی
?️ 28 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک بھر میں مون سون سیزن کے دوران
جولائی
صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ کا نیتن یاہو سے خطاب
?️ 23 جون 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 12 نے غزہ کی پٹی میں
جون
قدس کی آزادی تک ہم مقاومت کی راہ پر گامزن ہیں: زیاد النخالہ
?️ 3 اپریل 2022سچ خبریں: طزیاد النخالہ فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سیکرٹری جنرل
اپریل
غزہ کی پٹی پر اے ایف پی کا بے مثال بیان
?️ 23 جولائی 2025سچ خبریں: فرانسیس خبررساں ادارے (اے ایف پی) نے ایک سرکاری بیان جاری
جولائی
27ویں آئینی ترمیم 2025 کا بل قومی اسمبلی میں پیش
?️ 11 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27ویں آئینی
نومبر
بحریہ ٹاؤن کراچی کیس: سروے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع، معاہدے سے زائد زمین پر قبضے کا انکشاف
?️ 23 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) بحریہ ٹاؤن کراچی کیس میں کمشنر کراچی کی
نومبر
عطوان: امام خامنہ ای کے وعدے سچے وعدے ہیں
?️ 29 جون 2025سچ خبریں: ممتاز فلسطینی تجزیہ نگار نے کہا کہ امام خامنہ ای
جون