?️
ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ اور ہالی ووڈ دونوں میں اپنے ٹیلنٹ کا لوہا منوالی والی بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا بھارت میں کورونا کی خطرناک صورتحال دیکھ کر خوف میں مبتلا ہو گئیں، اس ضمن میں پریانکا چوپڑا نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری میں ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ پریانکا چوپڑا بھی بھارت میں کورونا وائرس کی خطرناک صورتحال دیکھ کر خوف میں مبتلا ہوگئیں۔پریانکا چوپڑا نے اپنے انسٹا پیغام میں کہا کہ ’بھارت میں کورونا وائرس کی صورتحال انتہائی خطرناک اور ناگوار ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ ’میں نے بھارت کے مختلف حصوں کی کورونا وائرس کی تصاویر اور ویڈیوز دیکھی ہیں جو بہت خوفناک ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ’اب حالات ہمارے قابو سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ ہمارا طبی عملہ ایک اہم مقام پر اپنی جان خطرے میں ڈالے کھڑا ہے۔
پریانکا چوپڑا نے بھارتیوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’براہِ کرم! اپنے خاطر، اپے پیاروں، دوستوں، پڑوسیوں، طبی عملہ اور ملک کی خاطر اپنے گھروں میں رہیں۔اداکارہ نے کہا کہ ’ہمارے ڈاکٹرز بھی بار بار یہی ہدایت کررہے ہیں کہ ماسک پہنیں، گھروں میں رہیں، سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور کورونا ویکسین لگوائیں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ ’ہمیں کورونا وائرس کی اس خطرناک صورتحال کو آسان نہیں لینا چاہیے۔واضح رہے کہ اس وقت بھارت میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد میں بےتحاشہ اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں کیسز سامنے آرہے ہیں اور اموات ہورہی ہیں۔


مشہور خبریں۔
نوری المالکی وزارتِ عظمیٰ کے واحد امیدوار ہیں:ولید الاسدی
?️ 24 فروری 2026نوری المالکی وزارتِ عظمیٰ کے واحد امیدوار ہیں:ولید الاسدی عراق کے اتحادِ
فروری
صیہونی ریاست میں اپوزیشن دھڑوں کے درمیان اختلافات میں شدت
?️ 17 فروری 2026سچ خبریں:صہیونی ریاست میں اپوزیشن دھڑے کے سربراہ یائر لاپید نے مقبوضہ
فروری
اسرائیلی قیدیوں کے تبادلے کو ملتوی کرنے کی وجہ کیا ہے؟
?️ 14 فروری 2025 سچ خبریں: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے ہفتے
فروری
بموں کا استعمال استقامتی حکمت عملی پر واپس آ گیا : عبرانی میڈیا کا اعتراف
?️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:والہ نیوز نے منگل کے روز شائع ہونے والی ایک رپورٹ
مارچ
یوکرینی فوجی شکست کے بعد پُل گرا دیتے ہیں:برطانیہ
?️ 16 جون 2022سچ خبریں:برطانوی وزارت دفاع نے یہ بتاتے ہوئے کہ روسی اور یوکرینی
جون
فیس بک میسنجر کی جانب سے منفرد فیچر متعارف
?️ 17 اگست 2021کیلیفورنیا( سچ خبریں) فیس بک میسنجر کی جانب سے صارفین کی سہولت
اگست
دشمن کو بھی جنگ میں حزب اللہ کی طاقت کا اعتراف
?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں: امریکہ کی طرف سے لبنان میں جنگ بندی معاہدے کا
نومبر
غزہ کے بارے میں وائٹ ہاؤس کی منافقت کی ایک اور مثال؟
?️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے مصر کے صدر کے ساتھ کملہ حرث
دسمبر