?️
ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نےسیاست میں آنے کا اشارہ دیا ہے۔ کنگنا رناوت نے سیاست میں آنے کے حوالے سے کیے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’میں سیاستدان بن سکتی ہوں یا نہیں، یہ میرے ہاتھ میں نہیں ہے، آپ لوگوں کے تعاون کے بغیر الیکشن نہیں جیت سکتی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگنا رناوت کی فلم ’تھالے وی‘ آج بھارت میں ریلیز کی جائے گی جس میں وہ تمل ناڈو کی سابقہ وزیر اعلیٰ جے جے للتا کا کردار ادا کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔فلم کی ریلیز سے قبل گزشتہ روز کنگنا رناوت نے فلم کے پروڈیوسر اور دیگر ممبران کے ہمراہ پریس کانفرنس کی جس میں اُنہوں نے اپنی فلم کے حوالے سے چند معلومات دیں۔
دلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کنگنا رناوت نے سیاسی دُنیا کے حوالے سے کہا کہ ’میں ایک قوم پرست ہوں اور میں ملک سے متعلق مسائل پر بات کرتی ہوں، اس لیے لوگ سمجھتے ہیں کہ میں سیاسی مسائل کے بارے میں بات کرتی ہوں، میں سیاستدان نہیں ہوں بلکہ میں ایک ذمہ دار شہری اور ایک ایسے شخص کے طور پر بات کرتی ہوں، جیسے لوگوں نے مشہور شخصیت کا درجہ دیا ہے تو میں لوگوں اور ملک کے حقوق کی بات کرتی ہوں۔‘
اداکارہ نے کہا کہ ’اگر سیاست میں شامل ہونا ہے تو میں ضرور شامل ہوں گی کیونکہ لوگ مجھے چاہتے ہیں لیکن ابھی کے لیے، میں سمجھتی ہوں کہ میں بطور اداکارہ اچھی ہوں اور میں اس سے خوش ہوں۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’مستقبل میں، اگر لوگ مجھے منتخب کرتے ہیں تو میں یقینی طور پر سیاست میں آنا پسند کروں گی۔‘
بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ ’یہ فلم کرنے کے بعد، میں نے محسوس کیا کہ سیاست میں بہت محنت ہے اور بہت زیادہ مقابلہ ہے، سیاست شطرنج کھیلنے کے مترادف ہے، آپ کے دوست آپ کے دشمن بن جاتے ہیں، آپ کی زندگی کو خطرات لاحق ہوتے ہیں۔‘
اُنہوں نے مزید کہا کہ ’یہ سب سمجھے بغیر، ہم سیاستدانوں کے بارے میں فیصلہ ایک کامیاب ڈاکٹر یا اداکار کے مقابلے میں زیادہ سختی سے کرتے ہیں، ہم بھول جاتے ہیں کہ انہوں نے ایک مخصوص پوزیشن تک پہنچنے کے لیے اپنی جان داؤ پر لگا دی ہے۔
مشہور خبریں۔
پاکستان کے ساتھ نیٹو کا اشتراک آنے والے دنوں میں بھی جاری رہے گا، سفیر
?️ 17 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان کے ساتھ نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) کی
جولائی
ریاض اور صنعاء مذاکرات کی نئی تفصیلات
?️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں:انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے سوشل نیٹ ورک پر
ستمبر
افغان سفیر کی بیٹی میری بیٹی ہے
?️ 2 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا
اگست
ڈالر کی قدر میں 2 روز سے جاری اضافے کا رجحان رک گیا، پاکستانی کرنسی 2.09 روپے مہنگی
?️ 19 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) انٹربینک مارکیٹ میں مسلسل 2 روز سے امریکی
اکتوبر
دوسری شادی کا فیصلہ مشکل ترین لیکن آسان تھا، ماہرہ خان
?️ 4 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) حال ہی میں دوسری بار رشتہ ازدواج میں بندھنے
اکتوبر
سعودی عرب کب تک امریکہ سے دور رہے گا؟
?️ 15 جولائی 2023سچ خبریں:2019 سے سعودی عرب کے امریکہ سے ہٹنے اور ساتھ ہی
جولائی
اسرائیل نے سعودی عرب سمیت دو عرب ممالک کو فوجی اتحاد بنانے کی دعوت دے دی
?️ 24 جون 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیل نے سعودی عرب سمیت دو عرب ممالک
جون
بائیڈن خاندان کی کرپشن کی نئی تفصیلات
?️ 13 مئی 2023سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان نے نئی تفصیلات پیش کرتے ہوئے دعویٰ کیا
مئی